03/10/2026
مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک ، ملک الیاس اعوان کی تیمارداری کیلیے خوشاب پہنچ گِئے ، قیادت کی جانب سے خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا
جوہرآباد: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک پارٹی رہنما اور مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر ملک الیاس اعوان کی تیمارداری کے لیے انکی رہائش گاہ جوہرآباد پہنچ گئے ان کی خیریت دریافت کی اور انکی فیملی سے ملاقات کی،
غلام مصطفیٰ ملک نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین کی جانب سے ملک الیاس اعوان کو نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کا پیغام پہنچایا اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ملک الیاس اعوان مسلم لیگ کے دیرینہ اور مخلص کارکن و رہنما ہیں، جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کے لیے بھرپور خدمات انجام دی ہیں۔ خوشاب میں ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ملک الیاس اعوان کو انکے صاحبزادے ملک امیر حمزہ اعوان کی پیدائش پر مبارکباد بھی پیش کی
غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ مسلم لیگ کے لیے ہر کارکن اور عہدیدار خاندان کے فرد کی حیثیت رکھتا ہے۔ پارٹی قیادت کو جب ملک الیاس اعوان کی علالت کا علم ہوا تو چودھری شجاعت حسین نے انہیں خصوصی طور پر ہدایت کی کہ وہ جوہرآباد جا کر ملک الیاس اعوان کی خیریت دریافت کریں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملک الیاس اعوان اب چلنے پھرنے کے قابل ہو گئے ہیں، تاہم صحت کے حوالے سے انہیں مزید بحالی اور دعا کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک الیاس اعوان کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت اور کارکنان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر ملک الیاس اعوان نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں پارٹی قائدین اور ساتھیوں کی جانب سے مسلسل خیریت دریافت کرنے اور نیک خواہشات کے اظہار پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ غلام مصطفیٰ ملک کے ذریعے چودھری شجاعت حسین، چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین اور تمام مسلم لیگی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انہیں بیماری کے دوران تنہا نہیں چھوڑا۔
ملاقات کے اختتام پر ملک الیاس اعوان نے مسلم لیگ ہاوس اسلام آباد کے لیے غلام مصطفیٰ ملک کو ختمِ نبوت ﷺ کے حوالے سے قرآنِ کریم کی ایک آیت کا خوبصورت فریم۔ بھی ہدیہ کیا
Ghulam Mustafa Malik
Malik Ilyas Awan