Kaar I Kher
It is the collective effort of hundreds of people to meet the basic and urgent needs of the deserving people.
کار خیر،سینکڑوں لوگوں کی اجتماعی کوششوں سےپاکستان بھر میں مستحقین کی مدد کرنے والا ایک پلیٹ فارم ہے
kaar i kher is a platform that helps deserving people across Pakistan۔ کار خیر 2020 میں احساس، سچے جذبوں اور دل کی پوری سچائی کے ساتھ اللہ کے ساتھ تجارت کے نظریئے کے تحت بنایا گیا-یہ پورے پاکستان میں ضرورت مندوں کی بنیادی اور فوری ضروریات کی تکمیل کے لیے سینکڑوں لوگوں کی اجتماعی کوشش ہے۔
یہ مالک ک
سیلاب کے دوران جلال پور میں دسترخوان کا اہتمام کار خیر کی طرف سے کیا جاتا رہا الحمد للہ
ماہ دسمبر کے خرچ کی تفصیلات درج ذیل ہیں
*104000* کی رقم سے *19* خاندانوں کو راشن بھیجا گیا۔ ممبران کی حصہ داری کی رقم اس میں شامل نہیں ۔ دو سادات خاندانوں کے لئے ماہانہ راشن سادات پول سے بھیجا جاتا ہے جس کی رقم *15000* روپے ہے ۔ ان سب میں سب سے ~خوبصورت راشن کی مد میں وہ پانچ ہزار روپے ~ہیں جو اس نوزائیدہ بچے کے دودھ کے لئے جاتے ہیں جس کی پیدائش پر والدہ فوت ہو گئی تھیں اور پانچ ہزار زاد راہ اور پانچ ہزار کار خیر نے اس بچے کے لئے بھیجنے کی ٹھانی تھی ۔ یہ بھی ماہانہ حصہ داری جاری ہے ۔
مدرسہ جلال پور راشن *100,000*، مدرسہ چکوال راشن *25000*، اولڈ ہاؤس راشن *50,000* روپے ہے ۔ تھرپارکر بچوں کے دسترخوان کے لئے ماہانہ *48000* کی رقم بھیجی جاتی ہے الحمد للہ ثم الحمد للہ
*44000* کی رقم *8* طلبا کی فیس / رکشہ کرایہ / اکیڈمی فیس کی مد میں بھیجی گئی
*45000* کی رقم *7* خاندانوں کو ادویات کی خریداری کے لئے بھیجا گیا۔
گوجر خان مسجد کے امام صاحب کی تنخواہ بیس ہزار ماہانہ ، چولستان مسجد کے امام صاحب کی تنخواہ ، جعفرآباد سکول کی تین اساتذہ کی تنخواہ یہ بھی کار خیر کا ماہانہ خرچ ہے جو آپ کی حصہ داری اور تعاون سے ہی پورا کیا جاتا ہے ۔
یہ کار خیر کے باقاعدہ خرچ کی مدات ہیں جو ماہ کے آغاز میں ہی ماہانہ حصہ داری کی رقوم وصول ہوتے ہی ہر ماہ کی پانچ تاریخ سے پہلے لگے بندھے راشن ، فیس اور ادویات کی مد میں ممبران کے زریعے یا براہ راست سفارش شدہ خاندانوں کو بھیج دیا جاتا ہے ۔
اہم بات یہ ہے کہ ماہانہ حصہ داری کی کوئی مقرر تاریخ نہیں ہے ، پورا مہینہ ہی رقوم کی منتقلی کا سلسلہ چلتا رہتا ہے البتہ ہم یہ ماہانہ ذمہ داری کا کام بروقت سر انجام دے دیتے ہیں جو ماہانہ وصولیوں کے ساتھ الحمد للہ بیلینس شیٹ پوری ہو جاتی ہے ۔
ہمارے کئی ممبران نے اولڈ ہاؤس ، دسترخوان ، مدرسے راشن ، امام صاحبان مشاہرے کی ذمہ داری لی ہوئی ہے ، اور الحمد للہ ، ہمارے رضاکار یہ ذمہ داری بخوبی نبھا رہے ہیں ۔
کار خیر نے راشن ، فیس ، ادویات اور روزگار امداد کے الگ گروپ بنا رکھے ہیں جن میں ہمارے ڈونرز اور وہ ممبران شامل ہیں جن کی سفارش پر خاندانوں کو ماہانہ امداد بھیجی جاتی ہے ۔
مہینے کے دوران موصول ہونے والی کئی درخواستیں سپیشل پول سے پوری کی جاتی ہیں یہ پول اس زائد رقم پر مشتمل ہے جو آپ ہماری ثوابدید پر چھوڑ کر ماہانہ ایک ہزار کی رقم کے علاوہ بھیجتے ہیں ۔ اس کے علاوہ صدقہ جاریہ، دسترخوان، پانی ، روزگار امداد ، خمس برائے سادات کی مدات میں موصول ہونے والی رقوم انہی مصارف میں خرچ کی جاتی ہیں اور گاہے بگاہے گروپ میں اپڈیٹ بھی پوسٹ بھی کی جاتی ہے۔
غیر معمولی نوعیت کی درخواستیں کار خیر گروپ برائے مرد و خواتین میں شئیر کی جاتی ہیں اور بروقت درخواست پر امداد موصول ہو جائے تو ریکویسٹ کلوز کر دی جاتی ہے وگرنہ کچھ نہ کچھ حصہ داری سہیشل پول سے ضرور کی جاتی ہے ۔
اللہ کریم برکات اور رحمتوں کے سلسلے جاری ساری رکھے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا یہ سلسلہ پھیلتا اور بڑھتا جائے آمین
سیدنا کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
18/12/2025
ہٹیاں بالا:
ایکٹ انٹرنیشنل کے چیرٹی ونگ “کارِ خیر” کی جانب سے ضلع جہلم ویلی کے عوام کے لیے اہم فلاحی اقدام کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کو نئی ایمبولینس فراہم کر دی گئی۔ اس موقع پر ایکٹ انٹرنیشنل کے صوبائی کوآرڈینیٹر سید طاہر حسین نقوی نے نئی ایمبولینس کی چابیاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین کے حوالے کیں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی محترمہ بینش جرال ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رحیم مغل ، میڈیکل سپرنیٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین ، محمد مدثر شیخ ، عتیق الرحمان ،سید جواد ہمدانی سمیت دیگر زعماء بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکٹ انٹرنیشنل کے صوبائی کوآرڈینیٹر سید طاہر حسین نقوی نے کہا کہ نئی ایمبولینس ہٹیاں بالا اور گردونواح کے عوام کے لیے بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں نہایت مفید ثابت ہوگی اور ہنگامی حالات میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی سید طاہر حسین نقوی نے بتایا کہ ایکٹ انٹرنیشنل اقوام متحدہ اور حکومتِ پاکستان کے تعاون سے ملک بھر میں سماجی و فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ “کارِ خیر” کے تحت ادارہ بالخصوص سیلاب زدگان، قدرتی آفات سے متاثرہ افراد اور پسماندہ طبقات کے لیے امدادی سرگرمیاں سرانجام دے رہا ہے، جبکہ کمیونٹی سطح پر صحت، تعلیم اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی متعدد منصوبے جاری ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایکٹ انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے فلاحی پراجیکٹس کے ذریعے شفافیت اور مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے، جن کا مقصد کمزور طبقات تک بنیادی سہولیات کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ سید طاہر حسین نقوی کا کہنا تھا کہ سماجی شعبے میں “کارِ خیر” سے وابستہ افراد اور رضاکار خاموشی سے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں اور ان کی انتھک محنت اور مخلصانہ کاوشیں معاشرے کے لیے قابل قدر سرمایہ ہیں، جن پر وہ خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔اس موقع پر سید طاہر حسین نقوی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یاسین اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر روبینہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کو فعال کیا گیا اور ایمرجنسی سروسز میں نمایاں بہتری لائی گئی، جو قابلِ تحسین عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری ڈاکٹر یاسین اور ان کی ٹیم کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مبارکباد کے مستحق ہیں۔تقریب کے اختتام پر ہسپتال انتظامیہ اور مقامی عمائدین نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے منصوبے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے اور عوام کو صحت سمیت دیگر شعبہ جات میں بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
Some glimpses of last Sunday's Dasterkuwan...
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Islamabad
