Ahsan Ullah Shaiq

Ahsan Ullah Shaiq

Share

صوبائی نائب صدر جمعیت طلباء اسلام بلوچستان

20/03/2026

جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کی طرف تمام اہلیان وطن کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اس عید کو بھت ساری خوشیوں کو پیش خیمہ بنائے
شعبہ اطلاعات جے ٹی آئی بلوچستان

Photos from Ahsan Ullah Shaiq's post 26/02/2026

چندہ کیمپ برائے مظلوم فلسطینی عوام
بمقام سول اسپتال خانوزئی
اہلیان کاریزات سے گزارش ہے کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں اپنے مظلوم فلسطینی عوام کے لئے چندہ میں اپنا حصہ ڈالیں زکوۃ عطیات خیرات اپنے بھائیوں کے نام کر دیں اپ کے ایک ایک پیسہ فلسطین کے عوام کو پہنچانا ہماری ذمہ داری ہیں
منجانب: جمعیت طلباء اسلام کاریزات

29/01/2026

پشین کربلا کے واقعے سے دو باتیں واضح ہوگئیں

1- سرکار اگر چاہے تو پورے علاقے میں ایک بھی بدمعاش، قبضہ گر، حتیٰ کہ جوتا چور بھی بچ نہیں سکتا

2- آپ جتنا بھی اداروں کا چمچہ گیر اور وفادار بنو، لیکن جب آپ سے اداروں کا مقصد پورا ہوجائے گا، آپ کو ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا جائے گا

ایسے واقعات ہمارے آس پاس اکثر پیش آتے رہتے ہیں، تاکہ عقل مند اس سے عبرت حاصل کریں

23/01/2026
23/01/2026

موسم بے حد خوشگوار ہے اور ہم Ramada Murree میں برفباری کے حسین مناظر انجوائے کر رہے ہیں ❄️✨
چاروں طرف سفید چادر بچھی ہوئی ہے، ٹھنڈی ہوا، گرتی ہوئی برف اور قدرت کے یہ دلکش نظارے دل کو سکون دے رہے ہیں۔ واقعی یہ لمحے زندگی کے خوبصورت تحفوں میں سے ہیں — الحمدللہ 🤍
Murree کی یہ شام یادگار بن گئی 🌨️🏔️
Ahsan Ullah Shaiq

23/01/2026
22/01/2026

کوئٹہ سے اسلام آباد کی پرواز ایک منفرد تجربہ تھی۔ برفباری اور برف سے بھرے بادلوں نے فضاء میں حسین مناظر پیدا کیے، جبکہ زمین پر بھی اللہ تعالیٰ کی قدرت کے جلوے لاجواب تھے۔ لینڈنگ کے دوران چند جھٹکے آئے، مگر میں اطمینان سے بیٹھا رہا۔ اسلام آباد کا موسم خوشگوار اور پرسکون ہے۔
احسان اللہ شائق

22/01/2026

قومی اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں طالبان کا قبضہ ہے، وہاں زندہ رہنے کیلئے طالبان کو بھتہ دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری افسران طالبان کو بھتہ دیتے ہیں، ہم یہاں جو بجٹ پاس کرتے ہیں ان کا 10 فیصد حصہ رکھ کر پاس کرتے ہیں۔

18/01/2026

*جمعیت طلباء اسلام پاکستان — ایک تعلیمی، دینی اور فکری تحریک*

جمعیت طلباء اسلام پاکستان (JTI) ملک کی ایک معروف، منظم اور نظریاتی طلبہ تنظیم ہے جو اسلامی تعلیمات، اخلاقی تربیت اور تعلیمی شعور کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ یہ تنظیم اس نظریے پر یقین رکھتی ہے کہ قوموں کی تعمیر و ترقی کا اصل سرمایہ نوجوان طلبہ ہوتے ہیں، اور اگر انہیں دین، علم اور کردار کی بنیاد پر تیار کیا جائے تو ایک مضبوط اور باوقار معاشرہ وجود میں آ سکتا ہے۔
جمعیت طلباء اسلام پاکستان کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ طلبہ میں اسلامی اقدار کو زندہ رکھا جائے، انہیں علم و تحقیق کی طرف راغب کیا جائے، اور انہیں ایسا باکردار انسان بنایا جائے جو نہ صرف اپنی ذات بلکہ اپنے معاشرے اور ملک کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو۔ یہ تنظیم مدارس، کالجز اور جامعات میں طلبہ کی تعلیمی، فکری اور سماجی تربیت کا مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

*فکری اساس اور وابستگی*
جمعیت طلباء اسلام پاکستان نظریاتی طور پر اہلِ سنت و جماعت کے دینی مزاج کی حامل تنظیم ہے اور علمی و فکری سطح پر جمعیت علمائے اسلام کے اکابرین سے رہنمائی حاصل کرتی رہی ہے۔ تاہم یہ تنظیم اپنی شناخت، نظم اور جدوجہد میں ایک مستقل اور خودمختار طلبہ تحریک کی حیثیت رکھتی ہے، جس کا مقصد سیاست سے بالاتر ہو کر کردار سازی اور تعلیمی بیداری پیدا کرنا ہے۔

*تنظیمی خدمات اور سرگرمیاں*
جمعیت طلباء اسلام پاکستان ملک بھر میں تعلیمی سیمینارز، فکری نشستیں، تربیتی ورکشاپس، دینی و اخلاقی اجتماعات اور سماجی خدمت کے مختلف پروگرام منعقد کرتی ہے۔ یہ تنظیم نہ صرف طلبہ کے تعلیمی مسائل پر آواز بلند کرتی ہے بلکہ انہیں مثبت اور تعمیری راستہ دکھانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
اس کے کارکنان نظم و ضبط، قربانی، اخلاص اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جمعیت نے تعلیمی اداروں میں اپنی ایک الگ پہچان قائم کی ہے اور ہزاروں طلبہ کو دین و علم کے راستے پر گامزن کیا ہے۔

*ڈاکٹر سرفراز شہید — ایک روشن باب*
جمعیت طلباء اسلام پاکستان کی تاریخ میں ڈاکٹر سرفراز شہید رحمہ اللہ کا نام نہایت عزت و احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ وہ علم، کردار، اخلاص اور دعوتی جدوجہد کا حسین امتزاج تھے۔ انہوں نے نہ صرف تنظیمی سطح پر نمایاں خدمات انجام دیں بلکہ نوجوان نسل کو دین سے جوڑنے اور علمی میدان میں آگے بڑھنے کی عملی مثال بھی قائم کی۔
ڈاکٹر سرفراز شہید شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے اور ان کی قربانی جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے لیے مشعلِ راہ بن گئی۔ ان کی زندگی نوجوانوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ ایمان، علم اور کردار کے ساتھ جدوجہد کرنے والا انسان تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔
جمعیت طلباء اسلام پاکستان محض ایک طلبہ تنظیم نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر تربیتی تحریک ہے جو نوجوانوں کی فکری، اخلاقی اور دینی تعمیر کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ یہ تنظیم ایسے باکردار، باعلم اور باعمل افراد تیار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے جو مستقبل میں ملک و ملت کے لیے رہنما کردار ادا کریں۔
ڈاکٹر سرفراز شہید جیسے عظیم رہنماؤں کی قربانیاں اور خدمات اس بات کا ثبوت ہیں کہ جمعیت طلباء اسلام پاکستان صرف نعروں کی نہیں بلکہ کردار اور عمل کی تحریک ہے۔ اللہ تعالیٰ اس تنظیم کی خدمات کو قبول فرمائے اور اسے دین و ملت کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
*احسان اللہ شائق، نائب صدر جمعیت طلباء اسلام بلوچستان*


Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan جمعیت طلباء اسلام کاریزات Jti Karezat قائد کا دیوانہ Amin Ullah Mehsood Khawaja Taj Mohammad JUI Answers Back JUI Balochistan Official Jui Pakistan Maulana Fazl ur Rehman

16/01/2026

جمعیت طلباء اسلام کاریزات کے ہمسفر اور ہمفکر دوستوں کیساتھ ایک یادگار تصویر جسمیں ہم میں سے شہید رشید الزمان اس دنیائے فانی میں نہیں ہے، انکو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
Ahsan Ullah Shaiq

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Quetta
Islamabad