آپ فیس بک سے کتنا کما لیتے ہیں؟
سوشل میڈیا کا غلط استعمال ،ایک سماجی مسئلہ
کھری ڳالھ
کھری گالھ – سچائی کی آواز۔ صحت، تعلیم اور تعمیری سوچ کے فروغ کا ایک عوامی پلیٹ فارم۔
ڈاکٹر محمد عثمان خان
02/06/2026
"ہم نے جونہی اپنا تعارف صحافی کے طور پر کروایا، پٹرول بیچنے والے نے ہماری موٹر سائیکل کی ٹینکی میں ڈالا گیا پٹرول واپس نکال لیا" مگر کیوں؟
مزید تفصیل آج رات 7 بجے
بیگم : جے میں مر ونجاں تساں ڈوجھا نکاح کر گھنسو؟؟؟
شوہر:اصلوں کائنا
بیگم:(خوش تھی کے) کیوں نہ کریسو؟
شوہر: میں ہک غلطی کنوں سبق سکھ گھدے
😊
عوامی خدمت صرف دعووں سے نہیں، عملی اقدامات سے ثابت ہوتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کا عوامی جرگے میں یہ پیغام حوصلہ افزا ہے کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ جب انتظامیہ عوام کے درمیان بیٹھ کر ان کی بات سنے اور فوری کارروائی کرے تو اعتماد بھی بڑھتا ہے اور ترقی کا سفر بھی تیز ہوتا ہے۔
مضبوط رابطہ، بروقت فیصلے اور خدمت کا جذبہ ہی کامیاب انتظامیہ کی پہچان ہیں۔
01/06/2026
کھری گالھ
اہلِ مسجدو مدرسہ دے نال
قاری عبدالرحمان،قاری غلام حسین اور قاری مزمل
مدرسہ عربیہ دارالقرآن جامع مسجد مدنی،حاجی کیمپ روڈ اسلام آباد
01/06/2026
پولیس افسر ہوں یا انتظامی افسر، ان کے عہدے اعزاز ضرور ہیں مگر ان کا اصل مقصد عوام کی خدمت، تحفظ اور احساسِ ذمہ داری ہے۔ یہ عہدے صرف پروٹوکول، تصاویر یا پھولوں کی سجاوٹ کے لیے نہیں بلکہ مظلوم کے دروازے پر امید بن کر پہنچنے کے لیے ہوتے ہیں۔
ضلع راجن پور کے علاقے کوٹ طاہر میں ریاض احمد احمدانی کو سینکڑوں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ مقتول کے لواحقین کو اب بھی دھمکیوں کا سامنا ہے کہ اگر انہوں نے بطور مدعی مقدمے کی پیروی کی تو ان کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جائے گا۔
جرم کا وقوع پذیر ہونا یقیناً ایک افسوسناک حقیقت ہے، لیکن ایسے سانحے کے بعد ریاستی اداروں اور متعلقہ افسران کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرنا، انہیں سیکیورٹی دینا، اور کم از کم انہیں یہ احساس دلانا کہ قانون اور ریاست ان کے ساتھ کھڑے ہیں، متعلقہ حکام کا فرضِ منصبی ہے۔
سب سے بڑی سیکیورٹی یہی ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو یقین ہو کہ قانون حرکت میں ہے اور مجرم انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ اگر ضرورت ہو تو سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں تاکہ خوف اور عدم تحفظ کی فضا ختم ہو۔
آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او راجن پور سے توقع ہے کہ وہ اس خاندان کے دکھ میں شریک ہوں گے، لواحقین سے ملاقات کریں گے، اور انہیں یقین دلائیں گے کہ قاتلوں کی گرفتاری اور قانونی انجام تک ریاستی مشینری پوری قوت کے ساتھ متحرک رہے گی۔
مظلوم کی ڈھارس بندھانا، اسے تحفظ دینا اور قانون پر اس کا اعتماد بحال کرنا ہی اصل عوامی خدمت ہے۔
امید ہے متعلقہ حکام اپنی آئینی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اس خاندان کو تحفظ اور انصاف فراہم کریں گے۔
01/06/2026
🌹 یومِ ولادت امام علی نقیؑ 🌹
آج اہلِ بیتِ اطہارؑ کے عظیم فرزند، امام علی نقیؑ (علی الہادیؑ) کا یومِ ولادت ہے۔
اہلِ سنت کے نامور مؤرخ اور محدث امام ذہبیؒ نے “سیر أعلام النبلاء” میں امام علی نقیؑ کو “سیداً شریفاً من سادات اہل البیت” قرار دیا، یعنی اہلِ بیت کے معزز سرداروں میں سے ایک۔
امام ابنِ کثیرؒ نے “البداية والنهاية” میں آپ کا تذکرہ نہایت احترام سے کیا، جبکہ ابنِ خلکانؒ نے “وفیات الاعیان” میں آپ کے علم، تقویٰ اور فضیلت کو بیان کیا ہے۔
امام علی نقیؑ نے ایسے دور میں دین، علم، اخلاق اور صبر کا چراغ روشن رکھا جب سیاسی دباؤ اور آزمائشیں اپنے عروج پر تھیں۔ آپ کی زندگی امتِ مسلمہ کے لیے علم، حلم، عبادت اور حسنِ اخلاق کا روشن نمونہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اہلِ بیتِ نبویؐ کی محبت، ان کے اخلاق اور ان کی تعلیمات پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
🌹 یومِ ولادت امام علی نقیؑ مبارک 🌹
حوالہ جات (اہلِ سنت):
* سیر أعلام النبلاء — امام ذہبیؒ
* تاریخ الإسلام — امام ذہبیؒ
* البداية والنهاية — امام ابنِ کثیرؒ
* وفیات الاعیان — ابنِ خلکانؒ
* الصواعق المحرقة — ابنِ حجر ہیتمیؒ
جناب آر پی او ڈی جی خان !
ریاض احمد احمدانی کے قاتل کی فوری گرفتاری اور اہلِ خانہ کے تحفظ کا معاملہ پولیس کی ذمہ داری، کارکردگی اور سنجیدگی کا عملی امتحان بن چکا ہے
31/05/2026
یہ پکار RPO ڈی جی خان اور DPO راجن پور کے لیئے ہے
اسلام آباد سے براہ راست آج رات 8بجے
31/05/2026
بال اڈراک تھیونڑ دی خوشی آپڑیں جھا تے،وت نکھڑنڑ دا ٹائم وی تاں آ ویندے🌸
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Greens Avenue, Park Road
Islamabad
