پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ضرور ہوا ہے لیکن جو پٹرول اور ڈیزل اس وقت ملک میں دستیاب ہے وہ پرانی قیمتوں پر خریدا گیا تھا اس کے باوجود حکومت کی جانب سے یکدم 55 روپے فی لیٹر اضافہ کرنا عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کے مترادف ہے حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر تقریباً 100 روپے تک مختلف ٹیکسز اور لیوی وصول کررہی ہے ایسے حالات میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالنا انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس بے تحاشہ اضافے سے مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی جس کا براہ راست اثر عام شہری، مزدور، کسان اور متوسط طبقے پر پڑے گا ٹرانسپورٹ خوراک اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور پہلے سے مشکلات کا شکار عوام کی زندگی مزید اجیرن بن جائے گی .
Advocate Maulana Ahmed Khan sherani
Politician | Lawyer | Public Servant
Committed to justice, democracy, and the voice of the people.
بلوچستان میں مرضی کے درباری پچھلے دروازے سے اقتدار میں نہ بیٹھائے جائیں اور بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام کی مرضی سے ان پر خرچ کیے جائیں
ایڈوکیٹ مولانا احمد خان شیرانی
صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مصالحتی کوششوں کا فوری آغاز کیا جائے ریاست اس سلسلے میں اعتماد سازی کے طور پر لوگوں کی آواز سنے اور شہری حقوق بحال کیے جائیں
ایڈوکیٹ مولانا احمد خان شیرانی
اسلام آباد: آج رہبر معظم اتحاد ملت اسلامیہ محاذ قائد جمعیت حضرت مولانا محمد خان شیرانی صاحب نے وفد کے ہمراہ سفارت خانہ جمہوری اسلامی ایران کا دورہ کیا ایرانی سفیر سے راہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنائی کی حالیہ اسرائیلی و امریکی حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اس موقع پر شہید راہبر معظم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ایرانی قوم اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا بعد ازاں سفارت خانہ ایران میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اس موقع پر قائد جمعیت امام سیاست حضرت مولانا محمد خان شیرانی صاحب نے کہا کہ پاکستانی عوام اس مشکل گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں اور شہید راہبر معظم کی جرات ، استقامت ، راہبری اور ان کی اس پیرانہ سالی میں قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ایرانی سفیر نے اس اظہار تعزیت پر شکریہ ادا کیا
(جاری کردہ) ایڈوکیٹ مولانا احمد خان شیرانی
05/03/2026
اسلام آباد: آج رہبر معظم اتحاد ملت اسلامیہ محاذ قائد جمعیت حضرت مولانا محمد خان شیرانی صاحب نے وفد کے ہمراہ سفارت خانہ جمہوری اسلامی ایران کا دورہ کیا ایرانی سفیر سے راہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنائی کی حالیہ اسرائیلی و امریکی حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اس موقع پر شہید راہبر معظم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ایرانی قوم اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا بعد ازاں سفارت خانہ ایران میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اس موقع پر قائد جمعیت امام سیاست حضرت مولانا محمد خان شیرانی صاحب نے کہا کہ پاکستانی عوام اس مشکل گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں اور شہید راہبر معظم کی جرات ، استقامت ، راہبری اور ان کی اس پیرانہ سالی میں قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
ایرانی سفیر نے اس اظہار تعزیت پر شکریہ ادا کیا
(جاری کردہ)
Muhib Rahman Sherani
02/03/2026
رہبر معظم حضرت مولانا محمد خان شیرانی صاحب سپریم لیڈر ایران امام آیت اللہ علی خامنہ ای کے شہادت پر گہرا رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے یہ قتل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے خطے میں عدم استحکام پیدا کرتا ہے اور دنیا کو مزید انتشار اور تنازع کی طرف دھکیلتا ہے ہم اس غم و حزن کے دوران ایرانی عوام کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ایرانی عوام کے عظیم رہنما کے شہادت کا لمحہ ایران اور بھائی چارے کے رشتے میں پاکستان کے لیے بھی ایک گہرا سوگ ہے رہبر معظم امام حضرت مولانا شیرانی صاحب نے امریکہ اور اسرائیل سے فوری طور پر کسی بھی مزید غیر قانونی جارحیت یا کشیدگی انگیز کارروائی روکنے کا مطالبہ کرتی ہے.
02/03/2026
امریکی اور اسرائیلی طاغوت کے خلاف مزاحمت کی علامت ظلم کے خلاف استقامت کے پیکر ظالموں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے
انا للہ وانا الیہ راجعون
27/02/2026
ضلع شیرانی : رابطہ جمعیت کے رہنماء ایڈوکیٹ مولوی احمد خان شیرانی نے اپنے ایک بیان میں ژوب/میرعلی خیل تا ٹانک روڈ کے باقی 18 کلومیٹر حصے کی فوری تعمیر اور بلیک ٹاپ کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ شاہراہ اسٹریٹجک اور تجارتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو محفوظ، مختصر اور کم خرچ سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ علاقے کی معاشی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا انہوں نے حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ عوام کے دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے سڑک کی فوری تکمیل یقینی بنائی جائے.
جب دو مسلمان تلوار لے کر ایک دوسرے سے لڑیں تو دونوں گناہگار ہوں گے قاتل بھی اور مقتول بھی صحابہؓ نے پوچھا کہ مقتول کیسے؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا کہ وہ بھی اپنے بھائی کو قتل کرنے کی نیت رکھتا تھا
(پاکستان/ افغانستان)
24/02/2026
ہم ان تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری آواز سنی ہمارے مؤقف کو اہمیت دی اور اجتماعی مفاد میں درست فیصلہ کیا .
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Islamabad
44000
