Pakistan The Most Democratic in The world

Pakistan The Most Democratic in The world

Share

our page is to show the world that we are the only country with true essence of democracy implemented. our people are more than democratic

Employees' Old-Age Benefits Institution 31/10/2021

✳EOBI BENEFITS✳
نجی شعبہ
کے ملازمین اور محنت کش
توجہ فرمائیں!

تحریر و تصویر:
اسرار ایوبی
...........................................
ای او بی آئی
رجسٹریشن کارڈ PI-03
ایک کثیر الفوائد (Benefits) کارڈ
...........................................

دنیا کے دیگر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی طرح وطن عزیز کے نجی شعبہ سے وابستہ ملازمین کو بڑھاپے، معذوری اور خدانخواستہ ان کی وفات کی صورت میں ان کے پسماندگان کی گزر بسر کے لئے تاحیات پنشن کی فراہمی کے لئے حکومت پاکستان نے 1976ء میں ایک قومی فلاحی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) قائم کیا تھا ۔

ای او بی آئی وفاقی، صوبائی حکومتوں، آجران اور بیمہ دار افراد پر مشتمل ایک سہ فریقی قومی فلاحی ادارہ ہے ۔

جو وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل، حکومت پاکستان کی زیر نگرانی خدمات انجام دیتا ہے ۔

ای او بی آئی ملک بھر میں 5 یا زائد ملازمین کے حامل صنعتی کاروباری، تجارتی، پیداواری، تعلیمی، طبی، رفاہی، خیراتی اور اسی قسم کے دیگر اداروں اور ان میں خدمات انجام دینے والے ہر نوعیت کے ملازمین مستقل، عارضی، یومیہ اجرت، ٹھیکیداری، موسمی، اپرنٹس اور انٹرنی وغیرہ کو ضعیف العمر ملازمین فوائد منصوبہ 1976ء کے تحت رجسٹر کرکے موجودہ کم از کم اجرت کے مساوی 6 فیصد ( 5 فیصد آجر کا حصہ اور ایک فیصد ملازم کا حصہ) ماہانہ کنٹری بیوشن وصول کرتا ہے ۔

ان رجسٹر شدہ ملازمین کو بیمہ دار افراد (Insured Person) کہا جاتا ہے ۔

ای او بی آئی کے بیمہ دار افراد کو مقررہ شرائط و ضوابط ( مرد حضرات کے لئے 60 برس، خواتین اور کان کنی کے پیشہ سے وابستہ محنت کشوں کے لئے 55 برس اور 15 برس کے ادا شدہ کنٹری بیوشن ) کے مطابق درج ذیل میں سے کوئی ایک پنشن تاحیات ادا کی جاتی ہے ۔

* ضعیف العمر پنشن
* پسماندگان پنشن
* معذوری پنشن

اور مقررہ بیمہ شدہ مدت ملازمت کم ہونے پر

* یکمشت ضعیف العمری گرانٹ ادا کی جاتی ہے ۔

علاوہ ازیں ای او بی آئی رجسٹریشن کارڈ (PI-03) ای او بی آئی پنشن کی ادائیگی کے علاوہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لئے قائم ایک اور قومی فلاحی ادارہ ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) کے تحت رہائشی سہولیات، بچوں کی تعلیم، تعلیمی وظائف، علاج و معالجہ، بچیوں کی شادی کے لئے3 لاکھ روپے کی جہیز گرانٹ، کارکن کی وفات کی صورت میں 5 لاکھ روپے کی وفات گرانٹ اور محنت کشوں کے لئے مختص کوٹہ کے تحت حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لئے بھی کارآمد ہے ۔
...........................................
اس وقت ملک بھر میں تقریباً 4 لاکھ سے زائد بوڑھے، معذور بیمہ دار افراد اور متوفی بیمہ دار ملازمین کی بیوائیں ای او بی آئی سے ماہانہ تاحیات پنشن وصول کر رہے ہیں ۔
...........................................

اگر!

آپ بھی ان لاکھوں پنشن یافتگان کی طرح مستقبل میں اپنی پنشن کے حقدار بننے کے خواہش مند ہیں تو!!!

اپنے ادارہ کے مالکان/ انتظامیہ کو اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کا احساس دلائیں اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے فوری طور پر ای او بی آئی میں اپنے ادارہ اور اپنی رجسٹریشن کرائیں اور اپنے رجسٹریشن کارڈ (PI-03) کے حصول کے لئے ای او بی آئی کو ماہانہ کنٹری بیوشن کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔

یاد رکھئے!
پنشن آپ کا بنیادی حق ہے
..........................................

مزید معلومات کے لئے
ای او بی آئی کی ویب سائٹ www.eobi.gov.pk
ملاحظہ کریں

یا

مفت مددگار لائن 3624-08000 سے رجوع کریں ۔

یا

بذریعہ ای میل
[email protected]

بذریعہ ڈاک

ای او بی آئی کے صدر دفتر

ای او بی آئی ہاؤس B/1/190 بلاک 2 PECHS کراچی
کو اپنے جملہ کوائف، قومی شناختی کارڈ کی نقل اور اپنے ادارہ کے مکمل نام اور پتہ کے ساتھ ارسال کریں ۔

فون پی اے بی ایکس: 59-34328050-021
...........................................
برائے مہربانی لفافہ پر موٹے حروف میں " درخواست برائے نئی رجسٹریشن" ضرور درج کریں۔

Employees' Old-Age Benefits Institution Federal Government has Allowed to Increase in EOBI Minimum Pension from Rs. 6500/= to Rs. 8500/= With Effective from 1.1.2020 Details:...........

02/10/2021

اللہ کا شکر ہے کہ مولانا طارق جمیل صاحب نے آگے بڑھ کر اس قفل کو توڑ دیا ہے جسے نام نہاد علماء نے انفرادی عمل قرار دے کر تاجروں، تنخواہ دار طبقے کو بے وقوف بنایا ہوا تھا. اور صدقہ اور خیرات اکٹھا کرنے کے لیے اپنے اپنے ادارے بنا رکھیں ہیں اور اسی سے ان کے گھر کا چولھا جلتا ہے. مولانا صاحب کا شکریہ کہ ٹیکس کو بھی انفاق فی سبیل اللہ قرار دے کر ملک پاکستان کے لیے ایک اہم راستہ ہموار کر دیا ہے. اس طرح لوگ اپنے زہہن سے درست فیصلہ کرتے ہوے اپنے ملک کو اہمیت دیں گے.
اپنا ٹیکس گوشوارہ جمع کروانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں.
0300-7604419

30/06/2021
Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Islamabad