Bleed Green

Bleed Green

Share

"Bleed Green: Your Hub for Knowledge, Current Affairs, Patriotism, and Poetry! 🌍

05/04/2026

فراجا کے خبر رساں ذرائع کے مطابق:
امریکی سی-130 طیارے کو فراجا کی کمانڈو یونٹ نے تباہ کر دیا
چند لمحے قبل امریکہ کا سی-130 سپورٹ طیارہ پولیس کی کمانڈو یونٹ کے دفاعی سسٹم کی شدید فائرنگ سے تباہ کر دیا گیا۔اصفہان کے جنوبی علاقے میں فرجا کی کمانڈو یونٹ نے دشمن حملہ آوروں کے ایک ایندھن بردار طیارے کو مار گرایا۔

05/04/2026

اپنے دو پائلٹ کی خاطر امریکہ نے چار ہیلی کاپٹر اور دو سی ون تھرٹی کی قربانی دے دی۔ اس سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو اپنے قوم اور اپنی لوگوں کی کتنی فکر رہتی ہے۔ بس پاکستان کو اس سے سیکھنا چاہئے۔۔۔
دو ہیلی کاپٹر کل تباہ ہوئے تھے اور دو ہیلی کاپٹر اور ایک سی ون تھرٹی ہٹ ہونے کے بعد دوبارہ نہیں اڑ سکتے تھے اس لئے امریکہ نے خود اسے مکمل طور پر تباہ کردیا۔۔

04/04/2026

ا س را ئی لی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی اینٹی میزائل "تَبلِ ابیب" میں وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کے قریب گرا ہے۔ نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
🧐 مطلب وَڑ گئے سب اس والی بلڈنگ میں😉

04/04/2026

ایران کے خوزستان صوبے کے اہم صنعتی علاقے مہشہر اسپیشل پیٹرو کیمیکل زون کی تباہی کا منظر ایک اور اینگل سے۔۔۔

04/04/2026

بہت خوفناک بمباری۔۔
اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے خوزستان صوبے کے اہم صنعتی علاقے مہشہر اسپیشل پیٹرو کیمیکل زون کو نشانہ بنایا گیا، جہاں کئی دھماکے ہوئے اور کچھ افراد زخمی ہوئے۔

04/04/2026

تل ابیب میں ایرانی کلسٹر میونیشن ایمپیکٹ کے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلی۔۔۔۔

04/04/2026

سرائیلی فضائیہ نے تبریز میں ایرانی میزائل لانچر کو تباہ کرنے کی فوٹیج جاری کردی۔

04/04/2026

کچھ دیر قبل ایرانی ائیرڈیفینس نے دو کروز میزائل بھی ٹارگٹ پر پہنچنے سے پہلے مار گرائے۔
🧐ایک کی باقیات دیکھ لیں🤨

04/04/2026
04/04/2026

ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اب تک امریکہ کے سترہ ایم کیو نائن ڈرونز چار ایف 15 جہاز ایک A 10 جہاز ایک E3 sentry ایواکس اور ایک چینوک ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ایک ایف 35 اور تین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ڈیمیج ہوئے ہیں اور آٹھ ریفیولر جہازوں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے دو کنفرم مکمل تباہ ہوئے ہیں

فرانس کی جانب سے اپنی فوجی طاقت میں تیزی سے اضافہ کیا جانے کا پروگرام بنایا گیا ہے اور طے شدہ پروگرام کے مطابق سال 2030 تک فرانس اپنی ڈرون فلیٹ میں چار سو فیصد اضافہ کرے گا جبکہ میزائلوں میں تیس فیصد اضافہ کیا جائے گا اور نو ارب ڈالر کی مالیت سے نئے گائیڈڈ بم اور ائیر ڈیفینس سسٹم فرانسیسی افواج کی سروس میں شامل کیے جائیں گے

جرمنی کی جانب سے سترہ سے 45 سال کی عمر کے بیچ مردوں کو نئے ملٹری قوانین کے تحت پابند کیا گیا ہے کہ انکو جرمنی سے باہر تین ماہ سے زائد عرصہ کے لیے رہنے کے پلان سے جرمن حکام کو پہلے آگاہ کرنا اور اس بارے اجازت لینا ہوگی

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوب مغربی ایران میں ایرانی پیٹروکیمیکل فیکٹریوں کو نشانہ بنایا ہے اور بوشہر میں کیے جانے والے اسرائیلی حملے میں ایک ایرانی سیکیورٹی پرسنل کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے

دہشتگرد تنظیم RSF کی جانب سے ایک سوڈانی ہسپتال کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں دس افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں تین مریض اور سات سٹاف ممبر شامل ہیں
ایک دہشتگرد تنظیم کے پاس ایسے ڈرون حملوں کی صلاحیت موجود ہونا امن کے لیے ایک بہت ہی بڑا خطرہ ہے جسکو ختم کرنے کے لیے دنیا اور بالخصوص مسلم ممالک کو آگے آنے اور اس فتنے کو ہمیشہ کے لیے کچلنے کی ضرورت ہے اور پاکستان کو اس معاملے میں اپنے سوڈانی مسلم بھائیوں کا پورا پورا ساتھ دینا چاہیئے

چین کی جانب سے اپنے Type 96A میڈیم ویٹ ٹینک کو GL 6 ہارڈ کل ایکٹیو پروٹیکشن سسٹم سے لیس کر دیا گیا ہے اور یہ ایکٹیو پروٹیکشن سسٹم مختلف قسم کے اینٹی ٹینک گولوں میزائلوں راکٹوں اور ڈرونز کو انٹرسیپٹ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔۔یہ سسٹم 360 ڈگری کی کوریج رکھتا ہے اور کسی بھی سمت سے آنے والے پروجیکٹائل کو اپنے ریڈار الیکٹرو آپٹیکل اور انفراریڈ سینسرز کی مدد سے ڈیٹیکٹ اور ٹریک کر سکتا ہے اور ٹینک کو ہٹ کرنے سے پہلے اس کی سمت میں ایکسپلوسیو چارج داغ کر اسکو راستے میں ہی انٹرسیپٹ کر سکتا ہے ۔۔
یہ سسٹم ٹینک کی سب سے کمزور جگہ یعنی چھت کو بھی کور کر سکتا ہے اور ٹاپ اٹیک اینٹی ٹینک میزائلوں کے خلاف یہ ایک کارگر سسٹم ہے اور یہ بالکل ایسا دفاعی نظام ہے جسکی پاکستان کی ٹینک فلیٹ کو ضرورت ہے اور پاکستان کو اس سسٹم کو ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے تحت حاصل کر کے اپنی ٹینک فلیٹ کو اس سے لیس کرنا چاہیئے تاکہ ماڈرن اینٹی ٹینک خطرات سے ٹینکوں کے بچاؤ کی صلاحیت میں اضافہ ہو سکے

امریکی ائیر فورس ڈرونز کو ڈیٹیکٹ اور ٹریک کرنے کے لیے مین پورٹیبل acoustic سینسرز کے بارے انفارمیشن حاصل کرنے اور ایسے سسٹمز کو اپنی سروس میں شامل کرنے کے بارے غور کر رہی ہے تاکہ ڈرونز کو ان کی آواز کی مدد سے ڈیٹیکٹ اور ٹریک کیا جا سکے

پینٹاگون کی جانب سے بارہ امریکی جیٹ فیول سپلائرز کو ایک سال کی مدت کے لیے 2.35 ارب ڈالر مالیت کا کانٹریکٹ دیا گیا ہے جس کے تحت یہ کانٹریکٹرز اس عرصے کے دوران امریکی فوج کو اتنی مالیت کا جیٹ فیول فراہم کریں گے

زیر نظر تصویر میں Type 96A ٹینک کو GL6 ہارڈ کل ایکٹیو پروٹیکشن سسٹم سے لیس دیکھا جا سکتا ہے

25/09/2024

تیسری جنگِ عظیم اور دجال، قسط: 10

پانچ جنگِ عظیم:

عن عبد الله بن عمرو رضی اللہ عنہ قال ملاحم الناس خمس فينتان قد مضتا وثلاث في هذه الأمة ملحمة الترک وملحمة الروم وملحمة الدجال ليس بعد الدجال ملحمة. ❶ (الفتن نعیم ابن حماد، ج: ۲، ص: ۵۴۸، السنن الواردة في الفتن)

ترجمہ: حضرت عبداللہ ابن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ (دنیا کی ابتداء سے آخر دنیا تک) کل پانچ جنگِ عظیم ہیں۔ جن میں سے دو تو (اس امت سے پہلے) گزر چکیں اور تین اس امت میں ہوں گی۔ ترک جنگِ عظیم اور رومیوں سے جنگِ عظیم اور دجال سے جنگِ عظیم اور دجال والی جنگِ عظیم کے بعد کوئی جنگِ عظیم نہ ہوگی۔

فائدہ: اگرچہ مسلمان اپنی سستی اور کاہلی کی وجہ سے ایک ہونے والی حقیقت کے لئے خود کو تیار نہیں کر رہے، لیکن کفر اس کا اعلان واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کر رہا ہے۔ اگر کوئی اس انتظار میں ہے کہ حضرت مہدی علیہ الرضوان آنے کے بعد جنگِ عظیم کا اعلان کریں گے، تو ایسا شخص بس انتظار ہی کرتا رہ جاۓ گا۔ کیونکہ حضرت مہدی کا خروج ایک ایسے وقت میں ہوگا جب جنگ چھڑ چکی ہوگی۔

فتنوں کا بیان:

إن أبا هريرة ؓ قال قال رسول اللہ ﷺ ستكون فتن القاعد فيها خير من القائم والـقـائـم فيهـا خـيـر مـن الـمـاشي والماشي فيها خير من الساعي من تشرف لها تستشرفه ومن وجد فيها ملجأ فليعذ به۔ (بخاری ومسلم)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا: عنقریب فتنے پیدا ہوں گے، ان فتنوں میں بیٹھنے والا کھڑے ہونے والے سے بہتر ہوگا، اور کھڑا ہونے والا، چلنے والے سے بہتر ہوگا، اور چلنے والا، سعی کر نے والے سے بہتر ہوگا، اور جوشخص فتنوں کی طرف جھانکے گا، فتنہ اس کو اپنی طرف کھینچ لے گا، لہٰذا جو شخص ان فتنوں سے بچنے کے لئے کوئی پناہ گاہ پائے اور ٹھکانہ پائے تو وہیں پناہ لے لے۔

فائدہ: ’’چلنے والے سے کھڑے رہنے والا اور کھڑے رہنے والے سے بیٹھ جانے والا" اس سے مراد اس فتنہ میں کم کوشش کرنا اور کم مبتلا ہونا ہے۔ وہ فتنہ ایسا ہوگا کہ جو جتنی کوشش کرے گا وہ اتنا ہی اس میں ملوث ہوگا۔ یہ فتنہ کئی قسم کا ہوسکتا ہے۔

انہی میں سے ایک مال کا فتنہ ہے، جس کو آپ ﷺ نے اس امت کے لئے سب سے خطرناک فتنہ قرار دیا ہے۔ اس وقت عالمی سودی نظام کے ہوتے ہوئے جو شخص اس نظام میں زیادہ کمانے کی کوشش کرے گا وہ اتنا ہی خود کو سود میں ڈبوتا جائے گا۔ اور جو کم کوشش کرےگا وہ کم ملوث ہوگا۔ اس طرح چلنے والے سے کھڑا رہنے والا بہتر ہوگا اور کھڑے رہنے والے سے بیٹھنے والا بہتر ہوگا۔ اس لئے آپ ﷺ نے فرمایا کہ جس کے پاس بکریاں ہوں وہ بکریاں لے کر پہاڑوں یا بیابانوں میں نکل جائے۔

عن انس بن مالک قال قال رسول اللہ ﷺ يأتى على الناس زمان الصابر فيهـم عـلـى دينه کا لقابض على الجمر. قال ابو عيسىٰ هذا حديث غريب من هذا الوجه. ❷ ( سنن الترمذی، ج: ۴، ص: ۵۲۶)

ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ اس وقت ان میں اپنے دین پر ڈٹ جانے والا اس شخص کے مانند ہوگا جس نے اپنی مٹھی میں انگارہ لے لیا ہو۔

عن أبي هريرة قال إن رسول اللہ ﷺ قال بادروا بالأعمال فتناً كقطع اليل المظلم يصبح الرجل مؤمنا ويمسي كافراً أو يمسي مؤمناً ويصبح كافراً يبيع دينه بعرض من الدنيا. (مسلم، ج: ا، ص: ۱۱۰، صحیح ابن حبان، ج: ۱۵، ص: ۹۶)

ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا: اعمالِ صالحہ میں جلدی کرو قبل اس کے کہ وہ فتنے ظاہر ہو جائیں، جو تاریک رات کے ٹکڑوں کے مانند ہوں گے (ان فتنوں کا اثر یہ ہوگا کہ) آدمی صبح کو ایمان کی حالت میں اٹھے گا اور شام کو کافر بن جائے گا یا شام کو مومن ہوگا تو صبح کو کافر اٹھے گا۔ اپنا دین ومذہب دنیا کے تھوڑے سے فائدہ کے لئے بیچ ڈالے گا۔

----------------------------------------------
❶ اس کے تمام راوی صحیح ہیں البتہ اس میں ایک راوی ابوالمغیرۃ القداس مجہول ہیں۔

❷ علامہ ناصر الدین البانی نے اس کو صحیح کہا ہے۔

============> جاری ہے ۔۔۔

''ماخوذ از: تیسری جنگِ عظیم اور دجال"
"تصنیف: حضرت مولانا عاصم عمر صاحب"

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Islamabad