12/03/2026
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!*
آج میں *دل کی گہرائیوں،* سچے جذبے اور ایک بھاری ذمہ داری کے احساس کے ساتھ *جہد بالعمل گروپ* کے تمام معززین سے *مخاطب* ہوں۔ ان میں ہمارے *متاثرین، رہائشی، زمیندار اور بزنس کمیونٹی کے وہ تمام افراد شامل ہیں* جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اس جدوجہد کا *حصہ بن کر قربانیاں* دی ہیں۔
*گزشتہ دنوں کچھ دوستوں* کی جانب سے یہ *خدشات* سامنے آئے کہ آپ کی *غیر مشروط حمایت کی وجہ سے کمیونٹی اور خاص طور پر متاثرین میں ناراضی پیدا ہوئی ہے۔*
میں آپ سب کے سامنے پوری سچائی اور کھلے دل کے ساتھ یہ بات رکھنا چاہتا ہوں کہ *ہماری نیت، ہمارا مقصد اور ہماری ہر سانس صرف متاثرین کے حق کی جنگ کے لیے وقف ہے۔*
الحمدللہ! *جہد بالعمل کمیٹی* نے محض باتیں نہیں کیں بلکہ عملی قدم اٹھایا ہے۔
ہم نے *ڈی آر سی کمیٹی میں متاثرین کی نمائندگی* کے لیے اپنے *پانچ ممبران شامل کروائے ہیں* تاکہ متاثرین کی آواز دب نہ سکے اور کوئی ان کے حق پر ڈاکہ نہ ڈال سکے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو *انشاء اللہ الیکشن کے فوراً بعد میدان میں ہوں گے اور متاثرین کے حق کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے، ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور آخری حد تک لڑیں گے۔*
اگر میرے کسی لفظ، خاص طور پر *“غیر مشروط”* کے لفظ سے کسی بھی معزز دوست کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں *دل کی گہرائیوں* سے *معذرت خواہ* ہوں۔
لیکن *خدا گواہ ہے ہماری نیت میں کبھی بھی ذاتی مفاد یا کسی کے ساتھ ناانصافی کا خیال تک نہیں آیا۔*
میں آپ سب سے خاص اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ
*الفاظ سے زیادہ نیت کو دیکھیں، جملوں سے زیادہ مقصد کو سمجھیں اور جذبات سے زیادہ اس جدوجہد کی حقیقت کو یاد رکھیں۔*
یہ *اتحاد کسی شخص، عہدے یا وقتی سیاست کے لیے نہیں بلکہ متاثرین کے مستقبل، ان کے حق اور ان کے انصاف کے لیے ہے۔*
اسی مقصد کے لیے *جہد بالعمل گروپ* اور *البدر انقلاب گروپ* نے ایک ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ متاثرین کو وہ انصاف دلایا جا سکے جس کے لیے وہ برسوں سے دربدر ہیں۔
آج اگر ہم *آپس میں تقسیم ہو گئے، شکووں اور غلط فہمیوں میں الجھ گئے تو سب سے بڑا نقصان متاثرین کا ہوگا۔*
اور اگر آج ہم ایک ہو گئے تو یقین کریں کوئی طاقت متاثرین کے حق کو دبانے کی ہمت نہیں کرے گی۔
لہٰذا میری آپ سب سے دل سے اپیل ہے کہ
*تمام گلے شکوے بھلا دیں، دلوں کو صاف کریں اور ایک بار پھر جہد بالعمل گروپ کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔*
آئیں مل کر *البدر انقلاب گروپ* کو کامیاب بنائیں تاکہ کل جب تاریخ لکھی جائے تو یہ کہا جائے کہ
*“یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے ذاتی اختلافات کو دفن کر کے مظلوموں کے حق کے لیے ایک ہو کر لڑائی لڑی تھی۔”*
اللہ ہمیں *حق کے ساتھ کھڑے رہنے اور مظلوم کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔*
طالبِ دعا:
آپ کا سچا دوست اور خادم
*فرحان جنجوعہ*

25/02/2026
20/02/2026
20/02/2026
14/02/2026
14/02/2026