Public Issues Party

Public Issues Party

Share

Public issues first

04/08/2024

خیبر پختون خواہ
۔ضلع مانسہرہ حلقہ NA -14 . ایم این اے سردار محمد یوسف جو کہ پچھلے 45 سال سے اپنی برادری یعنی گجر قوم کے ووٹ سے مسلسل صوبائی اور قومی اسمبلی کا ممبر رہ چکا ہے اور اس شخص کی لاپرواہی کا یہ عالم ہے کہ اپنے حلقے این اے 14 کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں نہ صرف سڑکیں بلکہ سکول ہاسپٹل ۔پانی بجلی گیس جیسی بنیادی سہولیات سے بھی اپنی عوام کو محروم رکھا گیا جس پر اج 45 سال گزرنے کے بعد باشعور نوجوان سراپہ احتجاج نوجوانوں نے عوامی مسائل گروپ یونین کونسل ہلکوٹ کے نام سے تحریک چلانا شروع کر دی اس تحریک کا بنیادی مقصد اپنے علاقے کے تمام تر ترقیاتی کاموں کے حق میں اواز اٹھانا تھا اس تحریک کی بنیاد چند نوجوانوں نے اس شخص کے ٹھیکیداری نظام کے خلاف اپنے بلبوتے پر رکھی بہت کم وقت میں اس تحریک نے ضلع مانسہرہ کے نوجوانوں میں اپنی ایمانداری کا سکہ جمال لیا تحریک کی ابھرتی ہوئی کاروائی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس شخص نے اپنے پیروکاروں کو حکم دیا کہ جلد از جلد علاقہ کے اندر میٹنگ بلائی جائے اور ان نوجوانوں کے تمام تر مطالبات کو پورا کیا جائے تاکہ میری سیاست کا جنازہ نکلنے سے بچ سکے گزشتہ جمعہ کے دن علاقہ کے تمام تر معززین کو بٹھا کر ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا جس میں یونین کونسل اور ویلج کونسل کے تمام تر بلدیاتی ممبران اپنے اقا سردار محمد یوسف کی نمائندگی کے لیے پیش ہوئے نوجوانوں کے تمام تر مطالبات سننے کے بعد ان لوگوں نے و ہی کیا جو ان کو ان کے بڑے نے بتایا تھا جرگہ مکمل ہونے کے بعد جو نتیجہ سامنے ایا اس کے مطابق 14 اگست 2024 تک نوجوانوں کے تمام تر مطالبات سردار گروپ پورے کرے گا مگر نوجوان اس پر یقین کیسے کرتے جو شخص 40 سال سے مسلسل اس عوام کو بے وقوف بنائے بیٹھا ہے لہذا نوجوانوں نے بلدیاتی نمائندگان سے مطالبہ کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اپ کو اس شخص کی پیروکاری چھوڑ کر عوام کے ساتھ کھڑے ہونا پڑے گا جس پر موقع کو دیکھتے ہوئے نمائندگان نے لبیک کہااس پر نوجوانوں کا جرگے کے دیے ہوئے وقت تک تحریک کی تمام تر کاروائیاں روکنے کی یقین دہانی نوجوان نسل کا اس طرح سے سیاستدانوں کے خلاف کاروائی کرنا متاثر کن ہے کیونکہ ہمارا ملک اس قدر کرائسس سے گزر رہا ہے کہ اب سیاستدان اگر اس کو مزید لوٹیں گے تو اس ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے جائیں گے ہم ان نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سب سے بڑے مافیا جو کہ سردار گروپ کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ ضلع مانسہرہ خوبصورت ترین ضلع کی ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے اس کو بے نقاب کیا اور اپنے لیے ترقی کی راہیں ہموار کی ہمیں یقین ہے کہ نوجوان طبقہ اپنے مطالبات پر ڈٹا رہے گا اور اس تحریک کے توسط سے مزید ترقیاں کرے گا
وسلام ۔ منجانب PIP PAKISTAN

07/11/2023

ہیلو ہیلو ہم ہلکوٹ ڈھیری نمبرداراں سے بول رہے ہیں ۔
پانچ سے چھ دن ہوگۓ ہیں اور ہمارا بجلی دینے والا پچاس کے وی کا ٹرانسفارمر جل گیا تھا ۔ پانچ چھ دن انتظار کیا کہ شاٸد ووٹ شوٹ لینے والے ووٹ کا بدلہ دے دیں لیکن ابھی تک کہیں سے بھی یوتھ کونسلر ، کسان کونسلر ، جنرل کونسلر ۔ وی سی چیرمین تحصیل چیٸرمین اور پرانے ایم پی اے یا ایم این اے تک نے خبر تک نہیں لی ۔
اب ہم سارے گاٶں والے ہاتھ جوڑ کر التماس کرتے ہیں کہ پلیز ہمارے ٹرانسفارمر کا کچھ بندوبست کر دیں تاکہ اگلے کچھ دنوں بعد آپ جب ووٹ مانگنے ہمارے گھر پر آٸیں گے تو اندھیرا ہوگا تو پھر ووٹ کیلیۓ میٹھی میٹھی اور سبز باغ دکھانے والی باتیں کرنے میں مشکلات ہوں گی ۔۔۔۔۔۔۔
والسلام آپ کے بندھے باندھے ووٹر سپورٹر اہلیان ڈھیری نمبرداراں ہلکوٹ

03/09/2023

بٹل نیوز پر Sardar Ghulam Dawood صاحب کی مایوس کن گفتگو سے عوام کی امیدوں پر پوری طرح سے پانی پھر چکا ہے کہ اب (pmln) مانسہرہ کے اعلیٰ حکام سے کچھ بھی نہیں ہو سکتا مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ سردار غلام داؤد صاحب اتنی دکھیا کہانی سنانے کے بعد بھی اپنی سیاست ٹھیکیداروں کے ساتھ continue رکھیں گے
نوٹ !
ہم بحیثیت قوم تمام بلدیاتی نمائندوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آپ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا نہیں کر سکتے تو حدارہ استیفی دے کر عوام کا قیمتی وقت بچائیں اور اپنی عزت بھی ورنہ جنہوں نے قوم کا وقت برباد کیا انہوں نے اپنی عزت اور آخرت دونوں ہی برباد کر دی یاد رکھیں جس قوم نے آپ کو ووٹ دے کر یعنی کہ آپکے حق میں گواہی دے کر آپ کو منتخب کیا اس قوم کے ساتھ غداری کر کے اپنے (اللہ) کو کیا جواب دو گے قوم اگر چہ بے بس ہے تمام سیاسیوں کے آگے مگر اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے وہ وقت دور نہیں جب تم سے تمہارے اعمال کے بارے میں پوچھا جائگا یاد رہے قبر میں جواب ٹھیکیداروں کو نہیں دینا اللہ تعالیٰ کو جواب دینا ہے لہذٰا بجائے ٹھیکیداروں کی تعریفیں بیان کرکے اپنی سیاست چمکانے کے عملی کام اور عوام کی خدمت کر کے اپنی سیاست چمکائیں جو کہ آپکی اسل ڈیوٹی بھی ہے بدقسمتی سے تمام بلدیاتی نمائندوں سے مل کر بھی روڈوں کے صفائی تک نہیں ہو سکی وقت 5 سال کا ملتا ہے جس میں سے دو سال گزر چکے ہیں اگر کوئی نمائندہ اپنے آپ کو اسلامی قانون سے بالاتر نہیں سمجھتا تو اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھے کیونکہ پوچھنا عوام کا حق ہے ۔
وسلام۔ منجانب ( M**A)
**a Aamir Awan HIGH LIGHT

25/08/2023

خیبرپختونخواہ حکومت اور شمالی علاقہ جات کے انتظامیہ کو چیئر لفٹ پر پابندی اور دفعہ 144 نہیں لگانا چاہیے بلکہ ان لوگوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر غور وفکر کی ضرورت اگر حکومت سہولیات فراہم نہیں کر سکتے تو کم از کم پاپندی تو مت لگائے ان لوگوں کی تو مجبوریاں ہیں دس گھر 🏡 پہاڑ کی ایک چھوٹی پر آباد ہے تو بیس 🏠 پہاڑی کے دوسری چھوٹی پر ان آمدورفت کا یہ سلسلہ تو اسی طرح چلتا رہتا ہے۔
لہذٰا حکومت اور انتظامیہ کو مثبت سوچ رکھ کر سوچنا چاہیئے ۔

25/08/2023

اسلام علیکم پاکستانیو!
اگر آپ بجلی کے بڑھتے ریٹس پر یونہی چپ سادھے بیٹھے رہے تو لکھ لیجیے ایک دن بجلی کا بل آپ کی آمدنی کے برابر آ جائے گا ۔۔۔۔ کہ نیپرا دسمبر تک مزید تیرہ روپے فی یونٹ اضافے کی کوشش میں ہے ، یعنی 73 روپے فی یونٹ ۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد ایسے گھرانے جن کے گھر صرف ایک پنکھا ، چار بلب اور پانی کی موٹر ہے وہ 200 یونٹس خرچ کرنے پر ماہانہ 16000 ہزار بل کی مد میں دیں گے ۔
اب خود سوچیے جس کے گھر میں صرف ایک پنکھا اور چار بلب ہوں اس کی ماہانہ آمدن کتنی ہوگی ۔۔۔۔ بجلی کا بل ادا کرنے کے بعد وہ باقی اخراجات کیسے پورے کرے گا ؟

اور اس حساب سے وہ مڈل کلاسیے جن کے گھر فریج ، موٹر ، استری اور واشنگ مشین بھی ہے وہ ماہانہ بجلی کا بل ادا کرسکیں گے ؟ جن کے اب بھی بل بیس ہزار تک آ رہے ہیں وہ اتنے ہی یونٹس کی کھپت پر اگلے سال ماہانہ پینتس ہزار دے سکیں گے ؟ تب کمیٹی ڈال کر بھی شاید بل نہ ادا ہوسکے ۔۔۔
اور ایک اے سی والے گھرانے تو ماہانہ ستر ہزار بل کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں ۔۔۔
اپ یقین کیجیے ۔۔۔ میں نے کم آمدنی والوں کو بجلی کا بل پکڑ کر پھوٹ پھوٹ کر روتے دیکھا ہے ۔۔ ان کی آنکھوں کی بے بسی دل چیر دیتی ہے ۔۔
خدا کے لیے اس ڈکیتی پر اداروں کی بجائے ریاست کے ان طاقتور وزیروں کے خلاف آواز تو اٹھائیے جنھوں نے یہ ظلم کیا۔۔۔اسحاق ڈار اس ظلم میں صف اول کا کردار ادا کر اس ملک سے بھاگ چکابے تو شہباز بھی لندن یاترا پر روانہ ہو چکا ہے مولانا بھی نئی حکومت میں بیساکھی کا کردار ادا کرنے کے لیے پر تول رہا ہے۔اسی طرح پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ بھی صرف لوٹ مار کر کے اس گندے نظام میں اور اس ظلم میں برابر کی شریک ہیں ۔۔
ہمیں اس بات سے سروکار نہیں ہونا چائیئے کہ حکومت واپڈا کے فری یونٹس ختم کرے کیونکہ فری یونٹس ختم کرنے سے ہمارا بل پھر بھی پورا ہی آئے گا اور جیسے ریلوے میں ملازمین کو ریل کا ٹکٹ کم قیمت پر دیا جاتا ہے جیسےPIA میں ٹکٹ میں اپنے ملازمین کو رعایت دی جاتی ،کسی سرکاری ہسپتال میں کام کرنے والے کو علاج کی مفت سہولت دی جاتی ایسے ہی واپڈا میں اپنے ملازمین کو یونٹس دئیے جاتے اگر واپڈا اپنے ملازمین سے فری یونٹس واپس لے، لے گا تو اس کی جگہ ان کو پیسے دے دے گا مگر عام عوام کو اس سے کیا فائدہ ہو گا تو برائے کرم حکومت وقت کو اس بات پر مجبور کیا جائے کہ یونٹ کی قیمت جہاں سے بڑھائ تھی وہی قیمت واپس کی جائے یعنی فی یونٹ 12 روپے۔۔۔

اب نہیں بولو گے ۔۔۔ تو کب بولو گے ؟
کوئی کمیٹی ، کوئی احتجاج ، کوئی آواز ۔۔۔۔ ۔۔؟؟؟؟
کہیں ایسا نا ہو آپ کے چپ سادھ لینےسے معاشرے میں مزید خودکشیاں ہوں اور اس گناہ میں ہم بھی شریک ہو جائیں اور آنے والے کل میں ہم بھی اس سیلاب میں بہہ جائیں۔۔۔
وسلام ۔۔۔ M.D.M.A

10/08/2023

صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے ۔ میاں شہباز شریف نگران وزیراعظم کے اعلان تک برقرار رہیں گے ۔

10/08/2023

ملکاں پل جو کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے مزید ڈیمج ہو کر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے کسی کو کوئی خبر تک نہیں کب یہ زمین بوس ہو جاے اور اپنے ساتھ کتنے لوگوں کی جانیں بھی لے جائے اپسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہمارے ٹھیکیدار سیاست دان جند روز قبل اس پل کا دورہ کرتے ہیں اور دعا کر دی جاتی ہے کہ یا اللہ اس الیکشن کے دوران اس پل کو سلامت رکھ تاکہ ہم اس کی جھوٹھی امیدیں اس بے وقوف عوام کو دلا کر ایک بار پھر الیکشن جیت جائیں اور اسی طرح اگلے مانچھ سال تک ہماری فرعونیت کا راج چلتا رہے
اور بدقسمتی سے ہمارے بلدیات کے نمائندوں کی ڈیوٹی سردار گروپ نے صرف اور صرف اپنے نارے لگانے پر لگائی ہوئی ہے جبکہ روڈیں بارشوں کی وجہ سے کھنڈرات بن چکی ہیں اور اگر میں اپنی وی سی کنڈ بالا کی بات کروں تو چیئرمین (یونس چوہان) اور یوتھ ممبر (طارق زمان) دونوں کی جانب سے بلکہ پوری (UC)ہلکوٹ کے نمائندوں کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا کیونکہ وہ پچارے مجبور تھے حقیقت یہ ہے کہ ڈیمانڈ کرنی پڑتی ہے تو کچھ ہوتا ہے مگر ان کی جانب سے اگر کوئی ایسی ویسی دیمانڈ. رکھی جائے تو ان کی سیاست کو انے والے دور میں خطرہ ہے کچھ ایسے لوگ ہمارے سامنے بھی ہیں جن کی سیاست صرف اس وجہ سے ختم ہو گئی کے انہوں نے سردار گروپ سے ڈیمانڈز مطالبات نہ پورے کرنے پربغاوت کا اعلان کیا جس پر عوام نے اپنے قیمتی ہیروں کو ٹھکرا دیا کہ یہ اب بک چکے ہیں اگر انکو ووٹ دیا تو ہمارا نام و نشان مٹ جائے گا اور پھر سے ہمیں جاگیرداروں کی غلامی کرنی پڑے گی مگر وہ لوگ یہ نہیں سوچ رہے کہ اسل میں ہم آج بھی غلاموں سے کم نہیں ہیں جاگیرداروں کے نا سہی سیاستدانوں کے ہی سہی ایک بات میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ آج بھی میری قوم کے ٪50غریب لوگ ایسے ہیں جو خانوں کو زمین کے بدلے بھتہ دیتے ہیں بس جند مڈل کلاس ایسے لوگ ہیں جنہوں نے مال ہونے کی وجہ سے یا تو زمین خرید لی ہیں یا پھر انکا زور چلتا ہے خالات وہی کے وہیں ہیں اگر کوئی شخص آزاد ہے تو اپنے دم پر آزاد ہے مجھے نہیں لگتا کے اپکی اس آزادی کے پیچھے کسی سردار کا ہاتھ ہوگا!
لہٰذا میری آپ سب سے ایک ہی ریکویسٹ ہے کہ اس دفعہ ووٹ دینے سے پہلے اپنے حق کا نا صرف مطالبہ کریں بلکہ ایسے کام جوکہ ملکاں پل کی کنڈیشن ہے ایسے کاموں کی فلفور حل بھی کروایں اور اگر ایسا نہ ہو تو پھر اپنے نمائندوں کو بدلیں غلامی کے ڈر سے غلام مت رہیں مجھے امید ہے آپ سب کو میری ان باتوں کی سمج آچکی ہو گی اگر ایسا ہے تو کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں.
Regard
Çh Faisal Gujjar
(Vice Chairman (M**A)







Aamir Awan Faisal Zaib Tariq Hussain Tariq Zaman Sardar Ghulam Dawood

06/07/2023

معاشی تجاویز
آج سے سبز نمبر پلیٹ اور وزراء مشیروں کی مراعات کے خلاف مہم شروع ۔۔۔۔ سب دوست پوسٹ شئیر کریں
30 30 لاکھ کی گاڑیاں مفت ، ہزاروں روپے کا پیٹرول مفت، بجلی ، گیس ، ٹیلیفون کے بل معاف کینٹین سے راشن سستا ترین اور غریب ہر چیز اپنے پیسوں سے خریدتا ہے ۔۔۔۔
پاکستان جیسے غریب ملک میں افسروں اور قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی کابینہ کی عیاشیاں فوراً ختم کی جائیں کیونکہ سبز نمبر پلیٹ اس ملک کی معیشت کی دشمن ہے جو بندہ ڈیوٹی کرتا ہے اپنی تنخواہ لیتا ہے چاہے کسی بھی سکیل گریڈ میں ہو اور کچھ نہی کرسکتے تو وزراء کی تعداد کم کی جائے اور وزراء، مشیروں، گورنروں، وزرات اعلی اور وزارت عظمی کی عیاشیاں ( مفت گاڑیاں، پیٹرول، بجلی، گیس، ٹیلیفون اور سستا راشن ) ختم کی جائیں ۔۔۔۔
سبز نمبر پلیٹ والی (سرکاری گاڑیاں) واپس لی جائیں اور 17 ویں گریڈ اور اس سے اوپر جتنے بھی سرکاری ملازمین بیوروکریسی کے پاس جتنی بھی سہولیات ہیں فوراً واپس لے کر خزانے سے غیر ضروری بوجھ اٹھایا جائے ۔۔۔۔

جاگ غریب جاگ

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Islamabad