23/08/2025
For the first time after 1971, Bangladesh grants Pakistani officials visa free entry into Bangladesh
News
23/08/2025
For the first time after 1971, Bangladesh grants Pakistani officials visa free entry into Bangladesh
سینئر صحافی/کالمسٹ/ٹی وی اینکر Suhail Warraich خلاف مقدمہ کے اندراج لیے Federal Investigation Agency - FIA کے سائیبر کرائم سیل میں شکایت درج
شکایت درج کروانے والے شہری کا تعلق لاہور سے جس کے جذبات کو سہیل وڑائچ کی خبر نے مجروح کر دیا
23/08/2025
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کا فیصل آباد میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
الرٹ:
حساس اداروں کی کامیاب کاروائی
سندھ کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے وفاقی خفیہ ایجنسیوں کے تعاون سے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی را (RAW) سے منسلک دہشت گردی کا بڑا منصوبہ سندھ میں ناکام بنا دیا ہے۔ سی ٹی ڈی سندھ کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اعظم خان کے مطابق اس نیٹ ورک کو را کی جانب سے مالی اور لاجسٹک معاونت فراہم کی جا رہی تھی۔
تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں را کا ایک سیف ہاؤس قائم کیا گیا تھا جہاں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی، جبکہ مالی اور لاجسٹک تعاون ایک خلیجی ملک کے ذریعے فراہم کیا جا رہا تھا۔
را کا ایجنٹ سنجے سنجیو کمار عرف فوجی نے خلیجی ملک میں کام کرنے والے دو پاکستانیوں، سلمان اور ارسلان کو بھرتی کیا جو مقامی ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ سلمان نے آگے ٹارگٹ کلرز کا ایک گروہ تیار کیا جس میں عمیر، سجاد، عبید، شکیل، طلحہ اور ارسلان شامل تھے۔
یہ تمام چھ افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔