FIA Legal Experts

FIA Legal Experts

Share

Expert in FIA, Cyber Crime, Immigration, International Extradition matters...

24/11/2025
28/10/2025

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

l
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے، ایف آئی اے، نے جوئے کی ایپس کی مبینہ تشہیر کے معاملے میں گرفتار ہونے والے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے اہلخانہ سے ملزم اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف دینے کے عوض 90 لاکھ روپے رشوت لینے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دیگر الزامات کے تحت نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن اتھارٹی (این سی سی آئی اے) کے چھ افسران سمیت نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جن ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اُن میں این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر زوار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شعیب ریاض اور مجتبیٰ ظفر جبکہ این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹر میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن محمد عثمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان شامل ہیں۔

اِس کے علاوہ دو سب انسپکٹرز علی رضا اور یاسر رمضان اور ایک شہری عثمان عزیز جنھیں شعیب ریاض کا مبینہ فرنٹ مین قرار دیا گیا ہے، بھی اس مقدمے میں نامزد ہیں۔

خیال رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان وہی افسر ہیں جو رواں ماہ کے اوائل میں اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ محمد عثمان کی گمشدگی کے بعد ان کی اہلیہ نے پولیس سے رجوع کیا تھا اور اس وقت یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ عدالت نے گذشتہ جمعہ کو محمد عثمان کو تلاش کرنے کے لیے پولیس کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔

اس معاملے کی تفتیش کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم کے ایک رُکن کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد چھ نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں سرفراز چوہدری، زوار احمد، شعیب ریاض، مجتبیٰ ظفر، علی رضا اور یاسر رمضان شامل ہیں۔

16/03/2024

افغان شہریوں کو غیر قانونی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کا معاملہ - انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی

ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اٹک سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ایجنٹوں نے متعدد افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کروائے۔

اس سے قبل مذکورہ مقدمے میں نادرا کے 7 جبکہ امیگریشن اور پاسپورٹ آفس کے 19 افسران گرفتار ہو چکے۔

جبکہ مذکورہ مقدمے میں 4 افغان شہریوں اور 6 ایجنٹوں کو بھی ابتک گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

ترجمان ایف آئی اے

28/07/2023

"این سی بی-انٹرپول پاکستان"
NCB-INTERPOL پاکستان کی آؤٹ ریچ مہم کے ایک حصے کے طور پر، ڈائریکٹر NCB-INTERPOL پاکستان سکندر حیات نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر این سی بی-انٹرپول پاکستان نے تمام صوبوں کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان سے حصہ لینے والے 347 ججوں کو پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن، ICPO-INTERPOL کی تاریخ، ٹولز، انٹرپول کی خدمات اور نیشنل سینٹرل بیورو (NCB) INTERPOL پاکستان کے بین الاقوامی تعاون میں کردار کے بارے میں بتایا۔

02/07/2023

01/07/2023

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی...

بزرگ شہری کے بینک اکاونٹ کو ہیک کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار۔

ملزمان نے شہری کی گمشدہ سم پر آن لائن بینکنگ ایپ ایکٹیو کی۔.
ملزمان نے بینکنگ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے شہری کے اکاونٹ سے 38 لاکھ روپے ٹرانسفر کئے۔ملزمان نے مذکورہ رقم 49 مختلف اکاونٹس میں منتقل کی۔

ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے

Photos from FIA Legal Experts's post 20/06/2023

ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ کی سربراہی میں ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں اہم اجلاس...

اجلاس میں افسوسناک کشتی حادثے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی...

یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج کئے گئے۔.

20 سے زائد انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔.

کشتی حادثے میں گجرات، گجرانوالہ اور لاہور سے 5 انسانی سمگلر گرفتار کئے جا چکے ہیں۔.

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم میں ملوث عناصر کسی قسم کی معافی کے مستحق نہیں۔..

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا..

ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے لاہور، گجرات، گجرانوالہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

انسانی سمگلرز کے سہولتکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔

ترجمان ایف آئی اے

16/06/2023

13/06/2023

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی۔

غیر قانونی منی چینجر سے تقریباََ ۹ کروڑ ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد۔غیرقانونی کاؤنٹر B پر کرنسی کی خرید و فروخت میں ایک لیگل کرنسی ایکسچینج “ ایزی ایکسچینج” کے ملازمین ملوث نکلے۔

ملازمان لیگل دکان کے علاوہ دوسری جگہ غیر قانونی کاؤنٹر پر غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت کر رہے تھے۔

دکان متذکرہ کی کیش سسٹم سے زیادہ نکلی۔ جسے قبضے میں لے لیا گیا۔موقع پر موجود ملازمان عبدلباسط، قیصر عباس جعفری، محمد رضوان برانچ مینیجر اور مالک و ڈائریکٹر شاہزیب جمیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے

11/06/2023

*******hy

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Islamabad