Dreams come true Inshallah 📚📖🖊✒️ Fazal Hakeem
abuzardarelo
Social activist,bloggers,
20/01/2025
A student from Minimarg, a border area in Astore district, has reportedly gone missing in Haripur city, Khyber Pakhtunkhwa. The missing student, Sherullah Khan, son of Muhammad Ashraf Khan, is a student at the National University of Modern Languages (NUML). According to family sources, Sherullah left his hostel on Monday morning at 6 a.m. and has not been seen since.
During the investigation, Haripur police recovered Sherullah’s mobile phone from an Afghan national, who claimed he had purchased it from an unknown individual. However, no concrete leads regarding the student’s whereabouts have emerged.
Concerned relatives have appealed to the Chief Minister of Gilgit-Baltistan to intervene in the case. They have urged him to collaborate with the Khyber Pakhtunkhwa government to expedite efforts to locate the missing student.
Muhammad Khalid Khurshid KhanHaji Gulbar KhanAli Amin Khan GandapurPTI KPKNUML National University Of Modern Languages
21/12/2024
ہر آزمائش پر اتنا بڑا اجر ہوتا ہے کہ اگر تم جان لو تو کبھی شکوہ نہ کرو۔ ❤️ 💯
/2
19/07/2024
دیوسائی گلگت بلتستان سے کون واقف نہیں ہے خاص ان لوگوں نے جو گلگت بلتستان وزٹ کئی ہیں.
خوبصورت سر سبز و شاداب میدان جیسے دنیا کا چھت بھی کہا جاتا ہے گلگت بلتستان کا نمبر ون سیاحتی مقام ہےجہاں یہ سر سبز شاداب جگہے سیاحت کے لیے اہمیت رکھتے ہیں وہاں پہ موجود مختلف جانور بھی دیوسائی کے حسن کو دوبالا کرتے ہیں اج کل ادھر جانوروں کے لیے( خاص کر گاے) بیماری پھیل گئے ہیں جس کی وجہ سے بہت سی جانور ہلاک ہو گئے ہیں اور بہت سے ابھی بیمار ہے ہم حکام بلا وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ بہت جلد ان کے علاج معالجے کے لیے جلد کچھ کیا جائے کیونکہ یہ گلگت بلتستان والوں کے واحد آمدنی کا بڑا ذریعہ بھی ہیں.
07/07/2024
سابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل(ر) " حسن اظہر حیات" کو گرین ٹوریزم پاکستان Green Tourism Pakistan کا سربراہ تعینات کر دیا گیا.!
یہاں دو سوال آہم ہے ایک تو پوری گلگت بلتستان میں عوام سراپا احتجاج کر ریے ہیں کہ اس کمپنی کے مقاصد واضح نہیں دوسری بات بجائے ایک ریٹائر آرمی کے کیا ھی اچھا ہوتا باہر ملک سے Tourism میں PHD کیا ہوا ایک پاکستانی کو سربراہ بناتے تاکہ وہ گلگت بلتستان سیمت پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کو بام عروج دیتے.
ان کا مقصدگلگت بلتستان پے قبضہ کرنا ہے گرین ٹوریزم کے نام پے سب -اپ سب اے گزارش ہے گرین ٹوریزم کے خلاف بھرپور آواز آٹھاؤ-
گلگلت بلتستان کے ریسٹ ہاؤسسز اور فرسٹ گرین ٹوریزم کمپنی کو لیز پر دینے کے خلاف پنڈی اسلام اباد میں مقیم گلگت بلتستا ن کے سٹوڈنٹس سراپا احتجاج —-سنئے اس رپورٹ میں ان کا کیا کہنا ہے تو۰👍✍️
آئیں آپکو وادی داریل لیے چلتے ہیں😍👇
گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں میں ایک خوبصوت وادی،وادی داریل جو کہ ابھی تک سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے ۔فلحال یہ وادی ضلع دیامر کے اندر شامل ہے آگے جاکے اس وادی کو الگ ضلعے کا درجہ دیا جائے گا ۔یہ وادی بہت وسیع ہے ہم نے اپنے اس پیج کے ذریعےتھوڑی بہت خوبصورتی دکھانے کی کوشش کی ہے ،ہم اُمید کرتے ہیں آپ سب کو پسند آئے گا۔اگر پسند ائے تو شئر کرنا نہ بھولئے گا🫀
Video:Abuzar Darelo📷
24/03/2024
دھاتی ڈور تھی۔ گردن کاٹ گئی۔ ایک لمحے کیلئے کھڑا ہوا۔ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ہوا کیا ہے۔ موٹر سائیکل سڑک پر تھا۔ سفید کپڑے سرخ ہو رہے تھے۔ خوبرو خون میں نہا چکا تھا۔ شریانیں کسی بڑے بور والے پائیپ کی مانند سینکٹروں ملی لیٹر خون منٹوں میں جسم سے باہر نکال رہی تھیں ۔ ایک گاڑی قریب سے گزری ۔ شاید کسی نے رکنے کا کہا۔ کون رُکتا ہے؟
خون بہنا تھا، سو بہہ گیا۔ جانے والا چلا گیا۔ سفید چادر سے چہرہ ڈھانپا ۔ وہ چادر بھی رنگین ہو گئی۔ رنگ تو زندگی ہوا کرتے ہیں۔ رنگ موت بھی ہوتے ہیں۔
غلطی سے فیصل آباد کے نوجوان کی دھاتی تار سے موت کی ویڈیو دیکھ بیٹھا ہوں۔ اور ایک کرب ہے جو بڑھ رہا ہے۔ دکھ اسکے جانے سے زیادہ پیچھے رہنے والے اسکے والدین کا ہے ( اگر وہ حیات ہوئے تو یہ زندگی موت سے زیادہ تکلیف دے گی)۔
آسان کام ہے ؟؟؟
اولاد کو جنم دینے سے لے کر جوان ہوتے دیکھنا۔ اُمیدیں باندھنا ۔ ان کی آواز سن کر جی اُٹھنا ۔ اور پھر ایک دن ان کا جنازہ بوڑھے کندھوں پر رکھ کر دُور چھوڑ آنا ۔ یہ دکھ گھن کی مانند اندر سے خالی کرتا ہے۔ دن تو کٹ ہی جاتا ہے۔ رات ہوتی ہے اور اولاد کا خالی بستر نظر آتا ہے تو سسکیوں سے روتے ہیں ماپے۔
لیکن خیر، جاؤ بسنت مناؤ ۔ کون سا تمہارا کچھ لگتا تھا؟ تم نے تو نہیں مرنا ۔ تمہارے پاس تو کار ہے۔ اس میں دھاتی ڈور داخل نہیں ہوتی۔
جو یہ آلۂ قتل تُم بنا رہے ہو بناتے رہو۔ پیٹ بھرنے کیلئے کر رہے ہو نا؟ اس کی آگ پھر بھی نہیں بجھنی۔
اور جنہیں یہ سب روکنا تھا، اوہو۔۔۔۔ کیسے حساب دو گے یار ؟؟؟
کوئی گٹر میں گر کر مر گیا۔
کوئی ڈور پھرنے سے قتل ہوا۔
کسی کو ڈاکو اڑا گئے۔
کسی کو گندا پانی مار گیا۔
یہ سب Human Errors کی وجہ سے ہوا جو بالکل درست کی جا سکتی تھیں ۔ لیکن افسوس .....!!!
اس پوسٹ کو ذیادہ سے ذیادہ شیئر کردو شکریہ👍
Click here to claim your Sponsored Listing.
