Fakhray AliPur

Fakhray AliPur

Share

UC 51👑

06/03/2026

اسلام آباد میں اگر کوئی پیٹرول پمپ آپ کو پیٹرول/ڈیزل دینے سے انکار کرے تو فی الفور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے کنٹرول روم نمبر 0519108084پر رابطہ کریں یا بذریعہ سوشل میڈیا ہمیں آگاہ کریں بحکم ڈپٹی کمشنر اسلام اباد

17/02/2026

اسلام آبادکے علاقے علی پور میں منہاج ویلفئیر ڈسپنسری کا قیام
100 روپے ماہر ڈاکٹر سے چیک اپ ۔۔ مفت ادویات لیبارٹری ٹیسٹ میں رعایت ۔
ایم بی بی ایس لیڈی ڈاکٹرز کی زیرنگرانی روزانہ کی بنیاد پہ یہ ڈپسنری تین تا آٹھ بجے کھلا کرے گی۔۔۔
100 روپئے۔ پرچی فیس کے ساتھ آپکا فری چیک اپ فری ادویات دی جائیں گی۔۔۔
نیبلازر کہ سہولت فری ھے
ڈاکٹر کی ھدایت کی مطابق انجیکشن فری ہیں لیکن اگر ڈرپ کسی کو ضروری لگانا ھوئی تو اسکے صرف کاسٹ چارجز ھونگے۔ اگلے مرحلے میں ایک اچھی لیب سے 70 فصید رعاییتی لیںب ٹیسٹ اور رعائیتی الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی رکھیں گے۔۔
منہاج ویلفر فاونڈیشن ہانیہ پروجیکٹ لوگوں کے تعاون سے ہی ممکن ھو سکے گا۔۔
انشاءاللہ ہم اس پہ دن رات محنت کر رھے ہیں۔۔۔

27/01/2026

🚨 Pakistani govt to redraw provincial boundaries and create new provinces in Pakistan, via 28th amendment.

Punjab to be divided into:
▫️ West Punjab
▫️ South Punjab
▫️ Bahawalpur
▫️ Potohar

Sindh to be divided into
▫️ Karachi / Lower Sindh
▫️ Upper Sindh
▫️ Mehran

Balochistan to be divided into:
▫️ Balochistan
▫️ Makran

KPK to be divided into:
▫️Khyber
▫️South KPK
▫️Hazara
▫️ Kohistan

Federal territories:
📍 Islamabad
📍 Gilgit-Baltistan
📍 Azad Kashmir

23/01/2026

اسلام آبادترلائی پوسٹ آفس میں رات کی تاریکی میں چوری
چور کھڑکی کے راستے داخل، سامان غائب، ڈاک کی ترسیل معطل
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع پوسٹ آفس میں رات کی تاریکی میں چوری کی واردات سامنے آئی ہے جہاں نامعلوم چور کھڑکی کے ذریعے اندر داخل ہوئے اور مختلف سامان چرا کر فرار ہو گئے، پوسٹ آفس عملے کے مطابق چور میڈیسن، پارسلز اور اہم کاغذات ساتھ لے گئے جبکہ متعدد پارسل کھلے پڑے ملے جن میں موجود سامان بھی غائب ہے، تاحال چوری ہونے والے سامان کی مالیت کا تعین نہیں ہو سکا، واقعے کے بعد پوسٹ ماسٹر کی جانب سے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کو تحریری درخواست دے دی گئی ہے اور افسران بالا کو بھی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، چوری کے واقعے کے باعث آج ترلائی پوسٹ آفس سے ڈاک کی ترسیل مکمل طور پر بند رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا
Fakhray AliPur

13/01/2026

زمین کے ریکارڈ میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصطلاحات — آسان الفاظ میں

ذیل میں زمین کے ریکارڈ میں استعمال ہونے والی اہم اصطلاحات کو قدرے مختلف انداز میں بیان کیا جا رہا ہے تاکہ تحریر نقل شدہ نہ لگے، مگر مفہوم برقرار رہے:

1- موضع:
موضع زمین کے ریکارڈ کا بنیادی اور بڑا یونٹ ہوتا ہے۔ عام طور پر ایک بڑے گاؤں یا چند چھوٹے دیہات کو ملا کر ایک موضع تشکیل دیا جاتا ہے۔ موضع کا نام عموماً اسی گاؤں یا علاقے کے نام پر رکھا جاتا ہے۔

2- کھیوٹ نمبر:
جب کسی موضع میں مختلف خاندانوں اور افراد کی زمین شامل ہوتی ہے تو اس زمین کو منظم کرنے کے لیے کھیوٹ نمبر الاٹ کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر کسی خاندان کے پاس ایک ہی موضع میں سو ایکڑ زمین ہو تو اسے ایک مخصوص کھیوٹ نمبر دے دیا جاتا ہے۔ بعض اوقات مختلف افراد یا خاندانوں کی مشترکہ زمین بھی ایک ہی کھیوٹ میں شامل ہوتی ہے۔ زمین کی خرید و فروخت یا دیگر تبدیلیوں کی صورت میں کھیوٹ نمبر تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔

3- کھتونی نمبر:
ایک ہی کھیوٹ میں کئی مالکان ہو سکتے ہیں، کسی کے پاس کم رقبہ اور کسی کے پاس زیادہ۔ ہر مالک کے حصے کی پہچان کے لیے کھتونی نمبر دیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک کھیوٹ میں دس ایکڑ زمین ہو اور دو مالکان کے پاس پانچ پانچ ایکڑ ہوں تو دونوں کو الگ الگ کھتونی نمبر ملیں گے۔ یہ نمبر بھی لین دین یا تقسیم کی صورت میں بدل سکتا ہے۔

4- خسرہ نمبر:
کھتونی میں شامل زمین کو مزید چھوٹے حصوں یعنی کھیتوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، اور ہر کھیت کو خسرہ نمبر دیا جاتا ہے۔ خسرہ نمبر عموماً مستقل ہوتا ہے اور فروخت کے باوجود تبدیل نہیں ہوتا۔ اسی نمبر کے ساتھ کھیت کی حدود، لمبائی اور چوڑائی بھی درج ہوتی ہے۔

5- مساوی (شجرہ):
یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے جس میں کھیتوں کی جگہ، راستے، نہریں اور دیگر تفصیلات دکھائی جاتی ہیں۔ یہ نقشہ عام طور پر پٹواری کے پاس کپڑے پر بنا ہوتا ہے جسے لٹھا کہا جاتا ہے۔

6- جمعبندی:
جمعبندی وہ رجسٹر ہے جس میں موضع، کھیوٹ، کھتونی اور خسرہ نمبر کے مطابق زمین کی مکمل تفصیل درج ہوتی ہے۔ اس میں یہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ زمین کا مالک کون ہے اور کاشت کون کر رہا ہے، خود یا مزارع کے ذریعے۔ زمین کی فرد اسی ریکارڈ کی بنیاد پر جاری کی جاتی ہے۔

7- گردآوری:
گردآوری میں اس بات کا اندراج ہوتا ہے کہ کسی زمین پر اس وقت کون سی فصل کاشت کی گئی ہے یا کی جا رہی ہے۔ یہ اندراج بھی پٹواری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

اہم ہدایت:
زمین خریدتے وقت ہمیشہ مخصوص خسرہ نمبر کی فرد کی بنیاد پر خریداری کریں۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص دو ایکڑ زمین کا مالک ہو اور وہ زمین مختلف خسرہ نمبرز میں تقسیم ہو، تو صرف کھیوٹ کی بنیاد پر خریدنے سے بعد میں تنازع پیدا ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اپنی پسند کے خسرہ نمبر کی فرد لیں گے تو وہی مکمل رقبہ قانونی طور پر آپ کے نام منتقل ہوگا۔ بصورت دیگر مستقبل میں وراثتی یا قبضے کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
اس لیے زمین خریدنے سے پہلے ریکارڈ اچھی طرح جانچ لینا ہمیشہ فائدے میں رہتا ہے۔
Fakhray AliPur

29/12/2025

ترامڑی چوک پر کئی دنوں سے پانی جمع، شہری اذیت میں مبتلا، ضلعی انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان

ترامڑی چوک پر پانی جمع، اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر قریب مگر مسئلہ جوں کا توں
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت کے مصروف علاقے ترامڑی چوک پر گزشتہ کئی دنوں سے بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سڑک پر کھڑا پانی ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ، حادثات کے خدشات اور وبائی امراض کو دعوت دے رہا ہے، مگر تاحال متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آ سکی۔

اہم بات یہ ہے کہ متاثرہ مقام کے قریب اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کے دفاتر بھی موجود ہیں، اس کے باوجود مسئلے کا مستقل حل نہ ہونا ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود نکاسیٔ آب کا نظام بحال نہیں کیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے پانی کی نکاسی، سیوریج لائنوں کی صفائی اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔

18/12/2025

لہتراڑ روڈ علی پور میں بند نالیاں، ٹریفک جام و گندگی نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا

لہتراڑ روڈ علی پور میں غیر قانونی پارکنگ اور ناقص انتظامات کے باعث روزانہ ہزاروں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کھنہ پل، برما پل، ترامڑی چوک اور علی پور میں سڑک کے دونوں اطراف اور بیچ میں گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ کے باعث ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، جس سے مسافروں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لہتراڑ روڈ آزاد کشمیر، ملوٹ ستیاں، کوٹلی ستیاں، کرور، نیو مری سمیت وفاقی دارالحکومت کے سینکڑوں دیہات کو ملانے والی ایک انتہائی مصروف شاہراہ ہے، جہاں سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں اور مسافر گزرتے ہیں، تاہم غیر قانونی پارکنگ کے باعث اس اہم سڑک پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

علاوہ ازیں، اس سڑک کے مختلف حصوں میں گندگی کے ڈھیر اور نالیاں بند پڑی ہیں، جس کے باعث نہ صرف بدبو اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ بارش کے دنوں میں سڑک پر پانی کھڑا ہونے سے حادثات کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام اور گندگی کے باعث بچے، بوڑھے، مرد و خواتین بالخصوص اسکول اور کالج کے طلباء و طالبات کو روزانہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ بروقت اپنی منزل تک نہیں پہنچ پاتے۔

عوامی حلقوں نے چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد حمزہ کیانی اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھنہ پل، برما پل، ترامڑی چوک اور علی پور میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، اور اس کے علاؤہ نالوں کی صفائی اور گندگی کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو اور شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

09/12/2025

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہونگے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی قانون 2015 کے
آخری منظور شدہ حلقہ بندیاں جس میں 125 یونین کونسلوں اور ہر یونین کونسل میں 9 وارڈ پر الیکشن ہو گا
بعد ازاں مخصوص سیٹوں کا الیکشن ہو گا
اور پھر الیکشن کمیشن کی طرف سے تعینات پریزائڈنگ افسر کونسلروں کی ووٹ سے چیئرمین منتخب کرے گامطابق انتخابات کرانے کا فیصلہ

09/10/2025

اسلام آباد میں بھی بنیادی حقوق کیلئے احتجاج کا اعلان

Photos from Fakhray AliPur's post 09/10/2025

اسلام علیکم! کچھ دن پہلے لوکل گورنمنٹ CDA کی ٹیم اور راجہ خرم نواذ کی ٹیم نے ہماری روڈ جو ڈھوک بابانورخان علی پور سے شروع ہو کر HBS ہسپتال تک آتی ہے اسکا سروے کروایا۔ ہم چاہتے ہیں کہ پہلے اس طرح کا نالہ بنے پھر روڈ بنے تاکہ سیورج والا مسلہ حل ہو جائے کیونکہ پائپ والی سیورج مسئلے کا حل نہیں ہے، وہ دوبارا کچھ عرصہ بعد اسی طرح سے زیادہ پانی کے فلو سے بند ہو جائے گی یا پھر کسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔
Fakhray AliPur

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


AliPur
Islamabad
45600