Kartarpur Narowal

Kartarpur Narowal

Share

Sikh Religious Place in Narowal,Pakistan

27/08/2025

Kartarpur current situation

Photos from Kartarpur Narowal's post 27/08/2025

سیلابی پانی کرتار پور صاحب

22/11/2024
19/11/2024

سکھ یاتریوں کی گرودوارہ دربار صاحب کرتارپور نارووال آمد جاری

آج دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری اپنی مذہبی عقیدت اور روحانی سکون کے لیے گرودوارہ دربار صاحب کرتارپور پہنچے۔ یہ مقام سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک جی سے منسوب ہے اور دنیا بھر کے سکھوں کے لیے بے حد اہمیت رکھتا ہے۔

کرتارپور راہداری کے ذریعے یاتریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات قابل تعریف ہیں، جو امن، بھائی چارے اور محبت کے فروغ کی مثال ہیں۔

یہ تاریخی دن یاد دلاتا ہے کہ مذہب اور ثقافت کی بنیاد پر دوریوں کو ختم کرکے دنیا کو قریب لایا جا سکتا ہے۔ 🌍🤝

کرتارپور نارووال کی مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں۔ 📸✨

#سکھ یاتری #کرتارپورراہداری نارووال

01/09/2022

Please Like and Share (y) لائک اور شیئر ضرور کریں۔
Motor Guider | The Power of Dreams 🏎
Website: www.motorguider.com

20/11/2021

Welcome To KartarPur Narowal

18/11/2021

بھارت نے 22ماہ سے بند کرتا پورنارووال راہداری کھول دی ، یاتریوں کی آمد خوشی سے نہال

نارووال کرتار پور راہداری بابا گورو نانک کے 552 ویں جنم دن پر 22 ماہ بعد کھل گئی، 28رکنی سکھ یاتریوں کا وفد کرتار پور پہنچا۔ وفد میں خواتین بھی شامل تھیں۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار امیر سنگھ، سی ای او کرتار پورمینجمنٹ یونٹ عبدالطیف نے یاتریوں کا استقبال کیا۔ پھولوں کے ہار پہنائے گل پاشی کی گئی۔ ملک بھر سے بھی سکھ یاتریوں کی کرتار پور آمد، یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں۔ مکس سبزی، پنیر، نمکین اور میٹھے چاول، چپاتی اور چائے سے تواضع کی گئی۔ بھارتی یاتری 5 بجے واپس روانہ ہو گئے۔ سالگرہ کی تقریبات 26 نومبر تک جاری رہیں گی۔ کرتار پور میںمرکزی تقریب 24 نومبر کو ہوگی۔ گزشتہ روز 16 مارچ 2020 سے بند کرتار پور راہداری 22 مہینے کی بندش کے بھارت کی جانب سے کھول دی گئی، 28 سکھ یاتریوں کے وفد کو پاکستان پہنچنے پر سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار امیر سنگھ، سی ای او کرتارپور مینجمنٹ یونٹ عبدالطیف، رمیش سنگھ اروڑا نے خوش آمدید کہا۔ راہداری کھلنے پر سکھ یاتری اور مقامی رہنما خوشی سے نہال تھے۔ سردار امیر سنگھ نے یاتریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل اور دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں۔ تقریبات 10 روز جاری رہیں گی مرکزی تقریب 24 نومبر کو ہوگی۔ پہلے روز بارڈر ٹرمینل پر امیگریشن کیلئے 18کائونٹر فعال رہے ،کرنسی کے تبادلے کے لئے بینکنگ کا نظام فعال رہا۔ نیوز رپورٹر کے مطابق بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی واہگہ بارڈر کے راستے لاہور آمد شروع ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ کرونا ایس اوپیز پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سکھ یاتری 10 روزہ قیام کے دوران لاہور سمیت مختلف شہروں میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ اسلام آباد سے آئی این پی کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا کھلنا ایک اچھی پیش رفت ہے۔ پاکستان نے کرونا وبا کی صورتحال کے پیش نظر صرف تین ماہ کیلئے کرتارپور راہداری کو بند کیا تھا۔ ہندوستان نے گذشتہ بیس ماہ سے کرتارپور راہداری پر قدغن لگا رکھی تھی۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے یہ راستہ کھولا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں جتنی بھی اقلیتیں ہیں انہیں اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی ہے۔ کاش ہندوستان وہ ماحول پیدا کر دے جو آج ہم پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پوری دنیا میں مقیم سکھ برادری کی جانب سے بی جے پی کی حکومت پر راہداری کھولنے کیلئے بے پناہ دباؤ تھا۔ بالآخر ہندوستان نے ان کے مطالبے کو تسلیم کیا ہے۔ پاکستانی عوام کی جانب سے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ فاروق آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سکھ یاتری آج فاروق آباد کے قصبہ گوردوارہ سچا سودا کا دورہ کریں گے اور اپنی مذہبی رسومات بھی ادا کریں گے۔ لاہور سے سٹاف رپورٹر کے مطابق بھارت سے 3 ہزار کے قریب مرد و خواتین سکھ یا تری وا ہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان پہنچ گئے ہیں، مہمان یاتریوں کا متر وکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد نے پرتپاک استقبال کیا۔ سردار ستونت سنگھ، سردار اندر جیت سنگھ، سردار ویکاش سنگھ، بورڈ ترجمان عا مر حسین ہا شمی سمیت و دیگر سکھ رہنما و بورڈ افسران بھی موجود تھے۔ پاکستان آمد پر سکھ رہنماؤں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور شرومنی گورودوارہ پربندھک کمیٹی دہلی کے پارٹی لیڈر سردار بلونندر سنگھ کا کہنا تھاکہ پاکستان ہمارے گورو کی دھرتی ہے اور ہمیں اس دھرتی کی مٹی سے بہت پیار ہے، کرتار پور راہدری کھلنے پر سکھ یاتری بہت خوش ہیں، پاکستان میں ہمارے گورو دواروں کی دیکھ بھال کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد نے بتایا جنم دن کی مرکزی تقریب 19 نومبر کو ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔ جہاں وفاقی وزیر نور الحق قادری مہمان خصوصی ہونگے جبکہ دیگر مختلف شخصیات شرکت کریں گی۔ سکھ یاتریوں کو سخت سیکورٹی کے حصار میں ننکانہ صاحب روانہ کیا گیا۔

Photos 14/05/2021
Want your business to be the top-listed Government Service?

Kartarpur Narowal

The Kartarpur corridor will connect the Dera Baba Nanak shrine in India's Punjab with Darbar Sahib at Kartarpur, just 4 kilometres from the International Border, located at Narowal District of Punjab ,Pakistan.

India and Pakistan last week signed the agreement on the Kartarpur Corridor that will allow Indian pilgrims to undertake visa-free visit to Gurdwara Darbar Sahib, the shrine of the Sikh religion's founder Guru Nanak in Pakistan.

Pakistan government has decided to make it mandatory for the tour operators to have a No Objection Certificate (NOC) from the interior ministry to take foreign Sikhs, other than Indians, to the holy site specially the Kartarpur Sahib.

"The Sikhs coming from the US, Canada and the European countries have been issued visit visa for Lahore. There are security problems with regard to their uncoordinated visits to the holy places. That's why the tour operators have been asked to take an NoC ..

Read more at:
//economictimes.indiatimes.com/articleshow/71919849.cms?utm_source=contentofinterest&utm_medium=text&utm_campaign=cppst

Website

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 15:00
Friday 09:00 - 15:00
Saturday 09:00 - 15:00
Sunday 09:00 - 15:00