امریکہ اور ایران کے مابین پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور دو ہفتے کے لئے جنگ بندی پھر دس اپریل سے پاکستان میں مذاکرات پر آمادگی کرانے پر حکومت پاکستان، افواج پاکستان اور دفتر خارجہ کو ستائش و خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان اور پاکستان کے عوام ہمیشہ امن کے خواہاں ہیں، خطے میں پائیدار امن کا ضامن ہمیشہ پاکستان ہی رہا ہے، امن کو قائم رکھنے میں ہماری مسلح افواج پاکستان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ رب کریم سے دعا ہے کہ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
پاکستان ذندہ باد۔
Youth Governor National Youth Assembly Pakistan GB Chapter
Promote the humanity
اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ہم سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ ایک بزدلانہ اور ظالمانہ عمل ہے، جس میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ نہ صرف انسانیت اور امن کے خلاف ہے بلکہ اسلامی تعلیمات اور اقدار کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایسے گھناؤنے اقدامات کا مقصد معاشرے میں خوف اور نفرت پھیلانا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور بلند درجات کی دعا کرتے ہیں۔ رب کریم پاکستان کی حفاظت فرمائے۔
02/02/2026
Gilgit(NYA-GB) National Youth Assembly Gilgit-Baltistan Chapter Youth Governor Inam-ul-Hassan Gohar along with a delegation met with Caretaker Minister for Youth Affairs, Social Welfare, Sports and Culture Syed Adil Shah in his office.
In the meeting, the delegation of the National Youth Assembly apprised the youth of the issues facing them and assured them that the platform of the National Youth Assembly is the only symbolic parliament of the country that strives to make the youth useful and responsible citizens of the society.The provincial minister appreciated the work of the National Youth Assembly and its positive activities for the development of the region. The National Youth Assembly indicated that it would hold its parliamentary session this month and extended a special invitation to Provincial Minister Syed Adil Shah to attend this parliamentary session.
09/10/2025
اسلام آباد ( این وائی اے پاکستان) میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں صدر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان جناب حنان علی عباسی اور یوتھ گورنر گلگت بلتستان انعام الحسن گوہر کی اسد آزاد چیرمین ڈسپلنری کمیٹی کے ہمراہ اہم ملاقات، ملاقات میں گلگت بلتستان میں نیشنل یوتھ اسمبلی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اقدامات پر غور۔ گلگت بلتستان میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں کے رجحان کو بڑھانے کے لئے تبادلہ خیال ہوا۔ صدر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان کی ہدایات کے مطابق گلگت بلتستان میں نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان کے دائرہ کار کو بڑھانے کے نئے کوڈ آف کنڈکٹ اور لٹریچر کے ذریعے سے تواتر سے سرگرمیاں ترتیب دینے پر بھی غور کیا گیا۔
20/04/2025
گلگت
(این وائے اے ڈیسک )
نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان (شاخ) محکمہ جنگلات گلگت بلتستان اور فاطمہ جناح وومن ڈگری کالج گلگت کے زیر اہتمام ایک روز شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان، پرنسپل فاطمہ جناح وومن ڈگری کالج، ڈی ایف او گلگت عمران خان، گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی و ممبران این وائے اے اور کا کی طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے آخر میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا موسمیاتی تغیرات کا شکار ہے لیکن گلگت بلتستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے گلگت بلتستان کو سر سبز کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے تاکہ جو ڈی فاریسٹیشن ہوئی ہے اس کو اے فوریسٹیشن میں بدلا جاسکے۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر ہم گلگت بلتستان کو موسمیاتی اثرات سے بچا سکتے ہیں میرا پیغام نئی نوجوان نسل کے لیے ہے جن کا مستقبل ایک سر سبز گلگت بلتستان سے ممکن ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلعی آفیسر محکمہ جنگلات عمران خان نے کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی نے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا ہے وہ ایک بہترین اقدام ہے جس سے نوجوانوں کو ایک اچھا پیغام جا رہا ہے درخت لگانے سے ماحول میں اچھی تبدیلیات رونما ہوتی ہیں گلگت بلتستان میں درختوں کے کاٹنے کی وجہ سے ماحول جو برا اثر پڑا ہے اس کو صرف اور صرف درخت لگا کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں گلوبل وارمنگ ہو رہی ہے اگر درخت لگائیں گے تو ماحول بہتری کی طرف جاسکتا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو محسوس کرتے ہوئے نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ درخت لگائے،گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان شاخ انعام الحسن گوہر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس قسم کی کمپین پورے گلگت بلتستان میں کی جائے تاکہ گلگت بلتستان سرسبز ہو جائے،پارلیمانی سیکریٹری برائے ایجوکیشن این وائے اے سنبل شیخ اور کلائمیٹ والنٹیئر فورس کے چیئرمین باسط نے بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگانے پر زور دیا
جاری کردہ
بشارت حسین فواد
وزیر اطلاعات ونشریات نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان جی بی (شاخ )
19 April, 2025
شجر کاری مہم 2025
21/11/2024
کل نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان نے اپنا تاریخی اقدام کیا اور اپنے ہدف کی طرف پہلا قدم اٹھایا ہے۔ جس طرح سے ممبران اسمبلی، بشمول یوتھ وزراء اور اپوزیشن نے ایوان میں دم دار تقاریر ، قراردادوں اور تجزیوں کے ذریعے سے رنگ بکھیرے یہ سب تعریف کے مستحق ہیں۔ ان کے علاؤہ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نیشنل یوتھ اسمبلی نے اجلاس کی کاروائی کو مکمل کیا وہ بھی قابل تعریف ہیں۔ اجلاس کے انعقاد کے لیے محکمہ یوتھ افئیرز حکومت گلگت بلتستان نے معاونت فراہم کی، ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ سعدیہ دانش صاحبہ اور امور نوجوانان کے وزیر ذبیح اللہ صاحب نے خصوصی شرکت اور حوصلہ افزائی کی،میں یہاں پر میڈیا کے تمام دوستوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہونگا جنکی بدولت ہماری آواز عوام تک پہنچی۔ سی ایم سیکریٹریٹ کا عملہ اور تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کی پہلے اجلاس کی کامیابی میں کردار ادا کیا۔
شکریہ۔
20/11/2024
First Ever in Gilgit Baltistan, National Youth Assembly Pakistan Gilgit Baltistan Chapter Conducts 1st Parliamentary Session of NYA. Deputy Speaker GB Assembly Madam Sadia Danish, Zabih Ullah Minister youth Affairs joined the session for appreciation of NYA GB.
Very Firstly the youth speaker of NYA GB Ezzat Numa Chaired full Mock assembly session on summoned by Youth Governor National youth Assembly GB. Youth Governor National youth Assembly congratulates mock parliamentarians on good conduction of practices.
Deputy Speaker GB Assembly appreciated the whole team of NYA GB on their services in the social sector.
28/08/2024
نیشنل یوتھ اسمبلی اور محکمہ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام شاندار یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد، جس میں ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
گلگت کی تمام یوتھ لیڈرز نے اس ایونٹ میں شرکت کی
شاندار ایونٹ کے انعقاد پر تمام ممبران اسمبلی داد و تحسین کی مستحق ہے۔
07/06/2024
07/06/2024
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Islamabad
44000
