27/09/2026
🌊 پہاڑ پور، ڈی آئی خان سیلاب — امدادی سرگرمی
گزشتہ ہفتے ڈی آئی خان کے علاقے پہاڑ پور میں CRBC نہر ٹوٹنے کے باعث شدید سیلاب آیا، جس سے سینکڑوں مومنین اور مقامی خاندان متاثر ہوئے۔
چونکہ یہ خبر مین اسٹریم میڈیا پر نمایاں طور پر سامنے نہیں آ سکی، اس لیے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات عوام کی توجہ حاصل نہ کر سکیں۔ علاقے کے افراد نے ہم سے رابطہ کر کے فوری امداد کی درخواست کی۔
الحمدللہ، خداوندِ متعال کے لطف و کرم سے IDC ڈی آئی خان ریجن نے آج پہاڑ پور کے 50 متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا، جس کی مالیت فی خاندان 10,000 روپے ہے۔ اس کے ساتھ پینے کا صاف پانی بھی فراہم کیا گیا۔
علاقے کی امام بارگاہ بھی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔ ان شاء اللہ، خداوندِ متعال اور معصومینؑ کے وسیلے سے اس کی تعمیرِ نو اور بحالی کے لیے بھی ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
مجھے فخر ہے کہ میں ایسی ٹیم کا حصہ ہوں جو قوم پر مشکل وقت آنے کی صورت میں بلا کسی ذاتی مقصد کے، سب سے پہلی صف میں موجود ہوتی ہے۔
یہ صرف امداد نہیں، بلکہ اپنے مومنین کے دکھ میں شریک ہونے کا عزم ہے۔
ان شاء اللہ، ہم امامِ وقت عج کے لشکر کے سپاہیوں میں بھی اولین صفوں میں موجود رہنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
امامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل (IDC) پاکستان
ایک جہدِ مسلسل 🤲
Imamia Disaster Management Cell-IDC