کیا آپ صرف کھانے پینے اور بچے پیدا کرنے کے لیے اس دُنیا میں آئے ہیں؟ کیا صرف ایسے ہی بے مقصد زندگی گزار کر مر جانا ہے یا کچھ ایسا کرنا ہے جو رہتی دنیا تک یاد رہے۔۔۔ زندگی کا مقصد حاصل کرنا ہے تو ویڈیو دیکھئے۔
Awaam Raaj Tehreek Islamabad Official
پاکستان عوام راج تحریک ایک حقیقی جمہوری سیاسی جدوجہد ہے۔
عوام راج تحریک غربت اور استحصال کے خاتمے کا مکمل روڈ میپ پیش کر رہی ہے۔۔۔ مڈل کلاس اور غریب لوگوں کو سیاست اور معیشت میں برابر کا حصہ دینے کا سنہرا خواب اپنی تعبیر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ آج نہیں تو کل، غریب کے آنگن میں بھی خوشحالی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔
عوام راج زندہ باد
04/05/2026
تونسہ میں اسٹیج کے دائیں جانب کی خالی کرسیوں کا 13 سینکڑوں کا کلپ چلا کر پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز نے طوفان برپا کر رکھا ہے۔۔۔ تصاویر دیکھیں اور مکمل ویڈیو کا انتظار کریں۔ امید ہے یہ سب وہ ویڈیو بھی پوسٹ کریں گے۔
عوام راج زندہ باد
Iqrar Ul Hassan
Arslan Shah Naqvi
Syed Iftikhar Shah
نکالو غصہ، کہو بُرا بھلا۔۔۔ لیکن یہ سوچو کہ اب کرنا کیا ہے؟ بڑھکیں نہیں، دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ کہ عمران خان اور پاکستان کا مستقبل کیا ہے؟ ابھی سنبھل جاؤ گے تو ٹھیک ورنہ یہ لوگ تمہاری نسلیں کھا جائیں گے۔۔۔
مجھ سے اختلاف ہے تو خود آگے بڑھو اور عوام راج تحریک کو لیڈ کرو۔
۔
۔
۔
۔
# ゚ ゚viralシfypシ゚ ゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚viralシfypシ゚viralシa
01/05/2026
یومِ مزدور کے موقع پر ہم اُن محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنے خون پسینے سے اس ملک کی بنیادوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
مزدور کا راج — مزدور کا پاکستان
پاکستان عوام راج تحریک اس عزم کے ساتھ میدان میں آئی ہے کہ اس ملک میں اصل طاقت مزدور، کسان اور عام عوام کے ہاتھ میں ہو۔ ہم ایک ایسے نظام کے حامی ہیں جہاں مزدور کو اس کی محنت کا پورا حق ملے۔
مزدور اور عام عوام کو اقتدار میں آنے کا صاف اور شفاف جمہوری پلیٹ فارم دیا جائے۔
استحصال کا خاتمہ اور انصاف پر مبنی نظام قائم کیا جائے۔
آئیے مل کر ایک ایسا پاکستان بنائیں جہاں حکمرانی اشرافیہ کی نہیں بلکہ عوام اور مزدور کی ہو۔
پاکستان عوام راج تحریک — عوام کی آواز
Iqrar Ul Hassan
Arslan Shah Naqvi
Syed Iftikhar Shah
30/04/2026
سید اقرار الحسن ایک معروف صحافی اور اینکر ہیں جنہوں نے ہمیشہ سچ اور حق کی آواز بلند کی ہے۔ یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ اقرار الحسن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی پہچان صرف اور صرف ایک ذمہ دار صحافی کی حیثیت سے ہے۔
پاکستان عوام راج تحریک نوجوانوں پر مشتمل ایک منظم اور متحد قوت کے طور پر ابھر رہی ہے، جس کا بنیادی مقصد ملک میں حقیقی جمہوریت کی بالادستی قائم کرنا ہے۔
پاکستان عوام راج تحریک کا منشور صاف اور واضح ہے: یہ جماعت خاندانی یا موروثی سیاست کے کلچر کو مسترد کرتی ہے۔ اس میں کسی بھی قسم کی وراثتی قیادت کی گنجائش نہیں ہوگی۔ پارٹی کے تمام عہدے صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے، جبکہ چیئرمین کا انتخاب انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے ہوگا۔ ایک مخصوص مدت کے بعد قیادت میں تبدیلی لائی جائے گی تاکہ نئے لوگ آگے آئیں اور نظام میں تازگی برقرار رہے۔
عوام راج تحریک موروثی سیاست کو ختم کر کے ایک ایسا نظام متعارف کروا رہی ہے جہاں قابلیت، دیانتداری اور عوامی خدمت ہی کامیابی کا معیار ہو۔
پاکستان زندہ باد
Iqrar Ul Hassan
Arslan Shah Naqvi
Muhammad Ali Razzaq
28/04/2026
عوام کی کیا رائے ہے۔ ایک سرکاری ملازم یاں عام آدمی کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ سیاسی مخلافت میں اِس قدر گر جائے کہ فیملی کی موجودگی میں کسی کو گالی دے کر جملہ کسے؟
سید اقرار الحسن تو کسی عہدے یاں اقتدار کی حوس میں کوششیں نہیں کر رہے۔ اُس شخص کا تو پہلے دن سے یہی مؤقف ہے کہ میں کبھی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں بنوں گا۔ نہ کبھی خود سے الیکشن لڑوں گا اور نہ کبھی کسی بھی سیاسی عہدہ کا امیدوار بنوں گا۔
عوام راج تحریک تو عام آدمی کو اقتدار تک پہنچانے کی تحریک ہے۔ اس تحریک میں ہر اس شخص کو شامل ہونے کی دعوت ہے جو پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا عظم رکھتا ہے۔
اگر سید اقرار الحسن کا زاتی طور پر کسی فرد سے اختلاف ہے تو اقرار الحسن کو دلیل سے جواب دیا جائے۔
کسی کہ اختلاف کے بدلے اسکو گالی دینا جھوٹوں اور بزدلوں کا شیوا ہے۔
Iqrar Ul Hassan
آپ کو آپ کی فیملی کے سامنے سیاسی اختلاف کی وجہ سے کوئی سرکاری افسر تضحیک اور تذلیل کا نشانہ بنائے تو آپ کیا کریں گے؟؟ حیرت ہے کہ پی ٹی آئی، ایف آئی اے کے اس افسر کی بدتہذیبی کا دفاع کر رہی ہے جس کے ہر کارکن، ہر یوٹیوبر اور اُن کی فیملیز کے ساتھ ہونے والی ہر ناانصافی پر ہم نے ہمیشہ مذمت کی۔ خان صاحب کی اہلیہ اور بہنوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی۔۔۔ کوئی دوسرا ادارہ یونیفارم میں سیاست کرے تو بجا طور پر قابل مذمت لیکن اقرارالحسن کے خلاف یونیفارم میں کوئی کچھ بھی کہے اُس کا دفاع؟؟
Iqrar Ul Hassan
25/04/2026
مڈل کلاس نوجوانو !! ایمانداری سے بتاؤ کہ جن سیاسی جماعتوں کے لیے تُم وقت ضائع کر رہے ہو اُن پارٹیوں میں خوشامد یا چاپلوسی کے علاوہ تمہارے آگے آنے کا کیا راستہ ہے؟ کس پارٹی میں میرٹ، کارکردگی اور انٹرنل الیکشن کے ذریعے آپ کسی عہدے تک پہنچ سکتے ہیں؟
عوام راج تحریک آپ کا آپشن ہے جہاں اقرارالحسن کے پاس کبھی کوئی عہدہ نہیں ہو گا۔ آپ لوگ قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر، انٹرنل الیکشن کے ذریعے پارٹی چیئرمین اور ملک کے وزیراعظم بھی بن سکیں گے۔ سرداروں اور وڈیروں کی بجائے سارے پارٹی اور حکومتی عہدے آپ کے ہوں گے۔ انشاء اللہ اگلے الیکشن میں اس ملک میں عوام کا راج ہو گا۔
Iqrar Ul Hassan
Click here to claim your Sponsored Listing.
