Pakistan Awami Tehreek Islamabad Zone
Pakistan Awami Tehreek Islamabad
08/08/2023
اسسٹنٹ پروفیسر علامہ سید محمود شاہ الازہری القادری ( گولڈ میڈلسٹ منہاج یونیورسٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری حضور شیخ الاسلام، سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک، سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن، سابق صدر منہاج یورپین کونسل اور معروف بزنس مین) ان دنوں علالت طبع کی وجہ سے شفا انٹرنیشنل ہاسپٹل اسلام آباد میں زیر علاج ہیں. پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد صدر محترم محمد ابرار رضا ایڈووکیٹ، تحریک منہاج القرآن اسلام آباد زون کے صدر محترم محمدحفیظ اعوان، زونل ناظم ویلفیئر محترم نیاز احمد چشتی اور صدر تحصیل سٹی۔II محترم عرفان محمد خان نے گزشتہ روز ان کی تیمارداری کی۔ دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت قبلہ شاہ صاحب کو جلد شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اٹھو لوگو بغاوت سے قیامت اب بپا کر دو
تمھیں خاموش رہنے کی یہ عادت مار ڈالے گی
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد
01/08/2023
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، قاضی زاہد حسین
پٹرول کی قیمت میں 20روپے فی لٹر اضافہ غریب عوام کا معاشی قتل ہے
مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے: مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے محنت کش لوگوں کو فاقوں پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اضافہ عوام دشمنی اور سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ مہنگائی کا طوفان تو پہلے ہی موجود ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم اور عوام دشمنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور غریب عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ غریب عوام کی ہمت اور قوت برداشت دونوں ہی جواب دے چکے ہیں۔
قاضی زاہد حسین نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کے عوام خوشحال نہ ہوں۔مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، پٹرول،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کا زندہ رہنا مشکل کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر قیامت بن کر ٹوٹتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولی کی قیمت میں 20روپے فی لٹر اضافہ غریب عوام کا معاشی قتل ہے۔ یہ بوجھ ناقابل برداشت ہے، مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ رکھی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک اور نیا طوفان آئے گا اور اس کا اثر براہ راست روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ پر پڑے گا۔
حکومت وقت کا مہنگائی سے پسی عوام پر پٹرول بم گرانا قابل مزمت اقدام ہے.
چوہدری محمد یسین ایڈووکیٹ ہائیکورٹ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد زون
انقلاب صرف غریب اور مظلوم کی ضرورت ہے.*
*قرآن گواہ ہے کہ جب بھی کسی پیغمبر نے حق کی آواز بلند کی تو ان کی آواز پر سب سے پہلے غریبوں اور مظلوموں نے لبیک کہا ... اس دور کے جاگیردار ، سرمایہ دار اور وڈیرے ان کے مخالف ہوگئے کیونکہ وہ برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ غریب کے حقوق کیسے انکے برابر ہو سکتے ہیں؟*
نظام اب بھی وہی ہے ، غریب اور مظلوم کے خلاف بااثر طبقات اور سیاستدان ہمیشہ اکٹھے رہتے ہیں، انکے مفادات مشترک ہوتے ہیں مگر یہ بات یقینی ہے کہ ظلم کا یہ سلسلہ زیادہ عرصہ جاری نہیں رہ سکتا۔
👈 شرط فقط یہ ہےکہ اپنے اور اپنی نسلوں کے حقوق کی جدوجہد کیلئے آواز اٹھائیں، یہ پیغام دکھی اور بےکس لوگوں تک پہنچائیں کہ انقلاب اب ناگزیر ہو چکا ہے.
👈 *تبدیلی کی آخری امید : ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں*
🇭🇺 Join : *Pakistan Awami Tehreek*
30/07/2023
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آسٹریلیا کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، منہاج یونیورسٹی لاہور، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
30/07/2023
صدر پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد، ابرار رضآ ایڈووکیٹ نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنی رہائش گاہ کے باہر "سبیل حسینی" کا اہتمام کیا۔
سوشل میڈیا پاکستان عوامی تحریک اسلام اباد
نیوز 64 پر
25/07/2023
ثاقب خرم بھٹی پاکستان عوامی تحریک لاہور کے قائمقام صدر مقرر
سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا
راجہ زاہد محمود سمیت پی اے ٹی کے سینئر رہنماؤں کی مبارکباد
محمد ثاقب خرم بھٹی کو پاکستان عوامی تحریک لاہور کا قائمقام صدر مقررکر دیا گیا، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سنیئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز خان و دیگر سینئر رہنماؤں نے محمد ثاقب خرم بھٹی کونئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
ثاقب بھٹی نے گزشتہ روز غیر رسمی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قیادت نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ تنظیم نو، رابطہ کارکن مہم اور منشور کے مطابق عوامی رابطہ مہم کیلئے جلد لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ایک نظریاتی جماعت ہے۔ آئین و قانون کی سربلندی اور عدل و انصاف کے بول بالا کیلئے اپنا سیاسی و قومی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جو فروغ علم و امن اور عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے مصطفوی تعلیمات کو نسخہ کیمیا سمجھتی ہے۔
https://www.pat.com.pk/urdu/tid/56623
یورپین پارلیمنٹ برسلز ( بیلجیئم ) کے سامنے سویڈن میں قرآن کریم کی گستاخی کے خلاف حرمت قرآن احتجاجی مظاہرے سے سید حسنات شاہ بخاری منہاجین کا اردو، عربی اور انگلش زبان میں خطاب اور بھرپور احتجاج۔
24/07/2023
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہیے: خرم نواز گنڈاپور
واقعہ سے سینکڑوں خاندان پریشان ہیں، ملزمان کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ہراسگی سکینڈل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کے سدباب کے لئے ٹھوس حکمت عملی وضع ہونی چاہیے تاکہ قوم کی بیٹیوں کو کوئی مجرمانہ ذہنیت رکھنے والا شخص بلیک میل نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ سینکڑوں خاندانوں کی بچیاں یہاں تعلیم حاصل کررہی ہیں اور اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد یہ خاندان سخت پریشان ہیں۔ اس واقعہ کو معمول کا واقعہ سمجھ کر علاقائی پولیس کے ذریعے انکوائری تک محدود نہ کیا جائے بلکہ اس کی کم از کم ڈی آئی جی رینک کے افسر سے انکوائری کروائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ سے ہمارے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نظم اور نظام تعلیم پر سنگین سوال اٹھے ہیں اور اعلیٰ تعلیمی ادارے کا تشخص مجروح ہوا ہے۔ والدین اعتماد کر کے اپنی بیٹیاں تعلیمی اداروں میں بھیجتے ہیں اور اگر وہاں جرائم پیشہ عناصر انہیں بلیک میل کریں گے یا ہراساں کریں گے تو پھر والدین اپنی بیٹیوں کو تعلیم دلواتے ہوئے سو بار سوچیں گے۔ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Islamabad
