Fgeha

Fgeha

Share

The Federal Government Employees Housing Authority was established Ordinance

20/05/2026
Photos from Fgeha's post 14/05/2026
Photos from Fgeha's post 12/05/2026

Federal Government Employees Housing Authority
G-10/4, Islamabad


Date: May 12, 2026

Press Release
...............................................
*Federal Government Employees Housing Authority Takes Possession of Land from Affectees in Sector F-14/F-15*
...............................................
Islamabad, May 12, 2026: On the directions of Director General, Federal Government Employees Housing Authority (FGEHA), Captain (R) Zafar Iqbal, possession of land was successfully taken over from the affectees in Sector F-14/F-15 under the supervision of Deputy Commissioner/LAC FGEHA, Mr. Almas Sabih Saqib. Following this operation, possession of all major *roads and service roads has now been completely secured by the Housing Authority.

*The following key areas were fully cleared and vacated* :

*East F-14 Markaz Road along with its adjoining areas.*

*West F-14 Service Road and its adjoining areas.*

*All roads and adjacent areas of F-14 Markaz* .

Speaking on the occasion, DC/LAC FGEHA Mr. Almas Sabih Saqib stated that the clearance of these important routes would further accelerate development activities and facilitate the smooth ex*****on of future infrastructure and construction works. He further added that all these measures are being carried out under the special directions and continuous supervision of Director General FGEHA, Captain (R) Zafar Iqbal.

It is pertinent to mention that, on the previous day, provisional offer letters were formally distributed to the affectees under the directions of Director General FGEHA Captain (R) Zafar Iqbal to ensure the provision of their legitimate rights. On this occasion, the concerned officers met with the affectees and assured them that the Housing Authority is making every possible effort for the timely resolution of their issues, promotion of transparency, and protection of their rights.

According to officials, due to the personal interest, effective strategy, and continuous monitoring of Director General FGEHA Captain (R) Zafar Iqbal, development activities in Sectors F-14 & F-15 have witnessed remarkable progress, while practical measures for resolving the long-standing issues of the affectees are also being implemented expeditiously.

The ongoing development activities, effective administrative measures, and continuous efforts by FGEHA for resolving the issues of the affectees are also being widely appreciated by the public. The affectees expressed their appreciation for the leadership, sincere efforts, and personal commitment of Director General Captain (R) Zafar Iqbal and expressed hope that the project would soon be completed and transformed into a modern and exemplary housing scheme equipped with state-of-the-art residential facilities.

Photos from Fgeha's post 12/05/2026

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی
سیکٹر G-10/4، اسلام آباد

تاریخ: 12 مئی 2026
پریس ریلیز
..............................................
*فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی نےسیکٹر ایف 14/ 15 کے متاثرین سے زمین کا قبضہ لے لیا*
...............................................
آج مورخہ 12 مئی 2026 بروز منگل ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی جناب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی جناب مسٹر الماس صبحی ثاقب کی زیر نگرانی سیکٹر15/ F-14 کے متاثرین سے زمین کا قبضہ لے لیا گیا۔جس کے بعد اب اہم شاہراہوں اور سروس روڈز کا قبضہ مکمل طور پر حسن اتھارٹی کے پاس آ چکا ہے ۔
• ایسٹ F-14 مرکز روڈ، اور اس کے ساتھ ملحقہ علاقہ کو مکمل طور پر کلیئر کروایا گیا۔
•ویسٹF-14 سروس روڈ، ، اور ملحقہ علاقہ کا قبضہ بھی مکمل طور سے واگزار کروا لیا گیا۔
• ایف 14 مرکز کی تمام روڈز /ملحقہ علاقہ کو بھی مکمل طورپر واگزار کروا لیا گیا ہے۔
DC/LACفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی جناب مسٹر الماس صبحی ثاقب نے کہا کہ ان اہم راستوں کی کلیئرنس سے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی آئے گی اور مستقبل میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔یہ تمام اقدامات ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی جناب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات اور مسلسل نگرانی میں عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی جناب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کے ہدایات پر متاثرین کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی کے سلسلے میں باقاعدہ طور پر پروویژنل آفر لیٹرز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ ہاؤسنگ اتھارٹی ان کے مسائل کے بروقت حل، شفافیت کے فروغ اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
حکام کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی جناب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی ذاتی دلچسپی، مؤثر حکمت عملی اور مسلسل نگرانی کے باعث سیکٹر F-14 اور F-15 میں ترقیاتی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی آئی ہے، جبکہ متاثرین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بھی عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے جاری ترقیاتی سرگرمیوں، مؤثر انتظامی اقدامات اور متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے جاری کاوشوں کو عوامی حلقوں میں بھی سراہا جا رہا ہے۔ متاثرین نے ہاؤسنگ اتھارٹی، بالخصوص ڈائریکٹر جنرل جناب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی قیادت، سنجیدہ کوششوں اور ذاتی دلچسپی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر کے جدید رہائشی سہولیات سے آراستہ ایک مثالی ہاؤسنگ منصوبہ بنایا جائے گا۔

Photos from Fgeha's post 11/05/2026

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی
سیکٹر G-10/4، اسلام آباد

تاریخ: 11 مئی 2026
پریس ریلیز
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کا ایک اور اہم سنگِ میل عبور
سیکٹر F-14 اور F-15 کے متاثرین میں لینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت پروویژنل آفر لیٹرز) (POLکی تقسیم
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے سیکٹر F-14 اور F-15 اسلام آباد کے متاثرین کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی جنا ب کیپٹن( ریٹائرڈ )ظفر اقبال کی ہدایت پرلینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت متاثرین میں آج باقاعدہ طور پر پروویژنل آفر لیٹرز تقسیم کیے گئے، جس سے متاثرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہاؤسنگ منصوبے کی کامیاب پیش رفت پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔
اس سلسلے میں سیکٹر F-14 اور F-15 اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈپٹی کمشنر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤ سنگ اتھارٹی اور ڈائریکٹر لینڈ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران متاثرین کو پروویژنل آفر لیٹرز فراہم کیے گئے جبکہ متعلقہ افسران نے متاثرین سے ملاقات بھی کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ ہاؤسنگ اتھارٹی ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے بروقت حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤ سنگ اتھارٹی نے کہا کہ سیکٹر F-14 اور F-15 وفاقی دارالحکومت کے اہم ترین رہائشی منصوبوں میں شمار ہوتے ہیں اور محترم وفاقی وزیر وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس جناب ریاض حسین پیرزادہ ، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس جناب کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود صاحب ، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی جناب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال صاحب کی ہدایات کے مطابق ان منصوبوں پر ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت متاثرین کو ان کا جائز حق فراہم کرنا ہاؤسنگ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اور آج کے اقدامات اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ متاثرین کے مسائل کے حل، شفافیت کے فروغ اور اعتماد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں میں بھی نمایاں تیزی لائی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکٹر F-14 اور F-15 مستقبل میں جدید رہائشی سہولیات سے آراستہ ایک مثالی ہاؤسنگ منصوبہ ثابت ہوں گے۔
تقریب میں شریک متاثرین نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ ترقیاتی اور انتظامی امور کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو سکے۔

Photos from Fgeha's post 05/05/2026

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی
سیکٹر جی ٹین / فور اسلام آباد

تاریخ : 05مئی ، 2026
پریس ریلیز
ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ايمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی جناب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کا سیکٹر ایف 14/ ایف 15 کا دورہ:
آج مورخہ 05مئی 2026 کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ايمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی جناب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے فیڈرل گورنمنٹ ايمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے پروجیکٹ سیکٹر ایف 14/ایف-15 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر این ایل سی (NLC) اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایل سی ،ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر صاحبان (جن میں چیف انجینئر,ڈائریکٹر ایڈمن ،ڈائریکٹر (JVP) ڈائریکٹر لینڈ ،ڈپٹی کمشنر ،پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل بمہ ٹیکنیکل ٹیم موجود تھے ۔
ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر NLC جناب اسرار الحق نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت سائٹ پر 147 افراد کام کر رہے ہیں۔
مون سون سیزن سے قبل نالوں کے کلورٹ (Culvert) کی تعمیر و مرمت کے تمام کام بروقت مکمل کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ قدرتی نالوں (Natural Nalas) کو کسی بھی صورت متاثر یا مسدود نہ کیا جائے۔
ڈیزائن تیار کرتے وقت اس امر کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ بارش کے پانی کے بہاؤ (Water Flow) اور سیوریج سسٹم کے بہاؤ (Sewerage Flow) میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ تمام گلیوں کے لیے علیحدہ ڈرینج سسٹم (Drainage System) فراہم کیا جائے گا، جبکہ بارش کے پانی کے لیے الگ سے رین ڈرین (Rain Drain) بنایا جا رہا ہے۔
ہر قسم کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق مکمل حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی ہنگامی صورتحال یا نقصان سے بچا جا سکے۔
روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے تقریباً 1200 کنال رقبہ پر ترقیاتی کام جاری ہے۔ سڑکوں کی چوڑائی 105فٹ رکھی گئی ہے
مزید برآں، سیکٹر F-14 اور F-15 کے درمیان مرکزی سڑک (Main Road) پر ارتھ ورک (Earth Work) کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ توقع ہے کہ یہ منصوبہ جون کے وسط (Mid-June) تک مکمل کر لیا جائے گا۔
مجموعی طور پر مین روڈ (Main Road) کے تعمیراتی کام کا تقریباً 65 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ متوقع ہے کہ یہ منصوبہ 30 جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔
سیکٹر F-14/1 اور F-14/2 میں ترقیاتی کام کا آغاز بہت جلد کر دیا جائے گا
ڈائریکٹر لینڈ فیڈرل گورنمنٹ ايمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے بتایا گیا
بی یو پیز (BUPs) کے حوالے سے موجودہ ورکنگ ایریا میں کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں۔ جہاں معمولی مسائل ہیں، ان کی ادائیگیاں (Payments) بہت جلد مکمل کر دی جائیں گی۔ اس ضمن میں لینڈ اور ڈپٹی کمشنر (DC) آفس مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔
۔ ان سیکٹرز میں بی یو پیز (BUPs) کے حوالے سے کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ معمولی نوعیت کے کیسز موجود ہیں جن پر ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ (Dir Land) کام کر رہے ہیں ، ان علاقوں میں بیشتر بی یو پیز (BUPs) کو کلیئر کر لیا گیا ہے، جس کے باعث ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی متوقع ہے۔

آخر میں ڈائریکٹر جنرل FGEHA ، جناب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے سیکٹر F-14/15 کے ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام پروجیکٹس کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ مقررہ مدت کے اندر معیاری تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔
ڈائریکٹر جنرل FGEHA ، جناب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کا کہنا تھا کے ہاؤسنگ اتھارٹی 15 مئی 2026 سے پہلے 2000 کنال لینڈ مہیا کرے گا ۔
انہوں نے اس امر پر خصوصی زور دیا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کام کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے۔
مزید برآں، DG ہاؤسنگ اتھارٹی نے ترقیاتی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے سختی سے ہدایت جاری کی کہ ہر منصوبے کی پیش رفت سے متعلق جامع اور تفصیلی ہفتہ وار رپورٹس باقاعدگی سے جمع کروائی جائے ۔۔ اس ضمن میں کسی قسم کی تاخیر یا کوتاہی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ايمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے این ایل سی ٹیم اورمتعلقہ ہاؤسنگ اتھارٹی افسران کی محنت کو سرہاتے ہوئے تعریف کی

اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Islamabad