INSAF Welfare WING

INSAF Welfare WING

Share

To remove the frustration?? To encourage members?? To empower members?? The best option is democracy. The best option is democratic thinking. Pray!!

The best option is to go with the opinion of ordinary members. Sheikh Shabbir Ansari

25/10/2025

*اطلاع برائے وفات*

*نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ معروف تاجر رہنما اسلام آباد ، محمد زبیر کیانی صاحب (سینیئر وائس چیئرمین، ٹائیگر گروپ بلیو ایریا) قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں*
*ان کی نمازِ جنازہ 04:30 بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کیا جائے گی۔*

*اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور درجات بلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائیں ۔*

*إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ۔*

*رابطہ نمبر بھائی محمد ناصر کیانی 03349996676*

08/06/2025
11/05/2025

نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے شروع ہونے والی جنگ کا آغاز!!

اسلام آباد کمیونٹی کے ہر دلعزیز نوجوان لیڈر جناب یاسر الیاس خان صاحب نے آج مورخہ 10/05/2025 کو پاکستان زندہ باد ریلی کا شاندار اہتمام کیا جس پر اسلام آباد کے تاجروں اور اسلام آباد کے باسیوں کو فخر ہے۔۔

آج اسلام آباد کے تاجروں نے سیاست کو بالا تاک رکھ کر افواج پاکستان کی مکمل حمایت کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے۔۔
آج سردار یاسر الیاس خان اور پاکستانی عوام کی وطن عزیز سے محبت کا جزبہ دیدنی تھا یہ لمحے پاکستانی عوام کے لیے قابل تحسین ہے۔۔

خونِ دل دے کے پکاریں روح برگ گلاب

ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

فرزندِاسلام آباد سردار یاسر الیاس خان ویلڈن آپ ہمارا فخر ہو کی تاجر برادری اور اسلام آباد کمیونٹی۔۔

دعاگو!!
شیخ شبیر انصاری

23/02/2025

کمرشل مارکیٹ روالپنڈی حلف برداری تقریب میں شرکت

23/02/2025

خدمتگاروں کا جذبہ انشااللہ لازوال کامیابی حاصل کرے گا انشااللہ

11/01/2025
10/10/2024

معاشرے کی بد تہذیبی!!

جب انسان ایک بد دیانتدار معاشرے کے اصلاح کرنے کی کوشش نہیں کرتا ہے۔۔

معاشرے میں بے ایمانی کی توسیع اس وجہ سے کرتا ہے کہ میرے اس مال دار اور بڑے نام والے سے تعلقات خراب ہوں گے۔۔

در اصل ایسا انسان معاشرے میں بے انصافی کا پودا لگا رہا ہوتا ہے بے اصول معاشرے میں زندگی گزارنے کی دعوت دے رہا ہوتا ہے۔۔

معاشرے کی تہذیب کا اصل سائنلٹ کلئیر ہے۔۔

بے اصولی کے ساتھ چلنے کی تربیت دیتا ہے جس کا رزلٹ دہائیوں تک رہتا ہے دُنیاوی مفادات کی وجہ سے انسانوں کے لیے ہر گناہ کا راستہ کھولنے کا پہلا دروازہ بھی بنتا ہے۔۔

بے اصولی کی پرورش انسانی موت کے بعد بھی معاشرے کو بدبودار کرتی ہے جسکا عذاب مرنے کے بعد ہزاروں سال تک لینا ہو گا۔

اس لیے عقلمندی کا تقاضہ ہے محدود زندگی میں معاشرے کی اصلاح میں اپنا حصّہ ضرور ڈالیں۔۔

بے انصافی کے معاشرے کی توثیق میں اپنا کردار ادا نہ کریں۔

صحت مند تہذیب کی اصل حقیقت

دعاگو!!
شیخ شبیر انصاری

08/10/2024

الرٹ تمام ممبران ICCI..

دھندلی زدہ الیکشن کے رزلٹ کے بعد معزز ممبران کے خلاف موروثیت پسند فاؤنڈر گروپ کی پہلی کاروائی وجود میں آ گئی ہے۔۔

سب پہلے آپ ممبران کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ فاؤنڈر گروپ کی غیر آئینی کونسل کے ایک ممبر جسکا نام محترم ناصر قریشی صاحب ہے۔۔

اُسے سٹے آڈر پر ( صدر )معزز ممبران پر مسلط کیا گیا ہے۔شیم شیم شیم

جسکی میں مذمت کرتا ہوں۔۔دوسرا رکمنڈیشن لیٹر کی عام فیس پہلے دو ہزار تھی اور چائنہ جانے کے لیے لیٹر فیس ایک لاکھ جسکو کمیٹی میں لانا معزز ممبران کی عزت ِ نفس کی تضحیک ہے۔۔

موروثیت پسند فاؤندر گروپ کے لیے یہ عمل باعث شرم کی بات ہے۔۔

میں یہ سمجھتا ہوں چمبر کا کام ہے کاروباری حضرات کی مدد کرنا ہے اس لیٹر کی کمیٹی کا فیصلہ فوری واپس لیا جانا چاہیے۔۔

نوٹ!!

ورنہ اپوزیشن پورا اختیار رکھتی ہے کہ نام نہاد جمہوری کونسل کے نام نہاد صدر کے خلاف احتجاج کرے اور ڈی جی ٹی او کو بھی اس صدر کے خلاف درخواست دے کر انکے اس فیصلے کو واپس کرایا جائے۔۔

فیسوں میں اضافہ صرف ممبران کی تعداد کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔۔فیسوں میں اضافہ صرف اپنے عیاشیوں کے لیے کیا گیا ہے۔۔ان ایشو کے اوپر ہم مشاورت کا عمل جاری کر چکے ہیں انشااللہ بہت جلد سخت در عمل دیں گے۔۔

شکریہ

دعاگو!!شیخ شبیر انصاری

02/10/2024

اصل راستے کے کامیاب ترین لوگ!!یہ ہے اصل علما اکرام کا فیس جس سے لوگ اپنے مذہب کو چھوڑ کر اسلام میں جوق در جوق شامل ہوتے تھے اور مسلمانوں کی صف میں ہمت و جرات سے کھڑے ہو جاتے تھے بغیر کسی خوف کے وہی کامیاب ترین لوگ تھے۔۔دعاگو!!شیخ شبیر انصاری

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Islamabad