Iqra urooj Pti official

Iqra urooj Pti official

Share

queen of pti love for imran khan

09/10/2025

‏چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام:
- 8 اکتوبر 2025

“آج اورکزئی کے علاقے میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر نہایت افسردہ ہوں۔ ملٹری آپریشنز میں ہر طرف صرف پاکستانی ہی شہید ہو رہے ہیں، چاہے وہ عام شہری ہوں، پولیس والے ہوں یا فوجی۔ آج کی شہادتوں میں ایک کرنل اور میجر بھی شامل ہیں جو انتہائی افسوس کی بات ہے۔ تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

‏ملک پر مسلط مافیا کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی بدترین صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ پاکستان میں اس سال دہشتگردی کے ریکارڈ واقعات ہوئے ہیں جن میں جس بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اس کی مثال ملنا مشکل ہے، جبکہ سال کے اختتام میں ابھی دو مہینے باقی ہیں۔ میں پہلے بھی بارہا کہہ چکا ہوں کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے چار اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت ناگزیر ہے جن میں خیبرپختونخوا حکومت، قبائلی علاقوں کی عوام، افغان حکومت اور افغان عوام شامل ہیں۔ موجودہ رجیم نے جنگ و جدل کی جو پالیسی اپنائی ہوئی ہے، وہ حالات کے مزید بگاڑ کی وجہ بن رہی ہے۔

‏خیبرپختونخوا حکومت کو بارہا ہدایات دیں کہ خیبر پختونخوا میں اپنے ہی شہریوں کے خلاف شروع کیے گئے غیرضروری ملٹری آپریشنز کے خلاف کھڑی ہو، ہمارے دور میں ان تمام علاقوں میں امن قائم ہو چکا تھا، لیکن انتہائی دکھ ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت میرے امن کے ویژن پر عملدرآمد میں کامیاب نہیں ہوسکی اور اپنے آپ کو وفاقی حکومت اور سیکیورٹی ایجینسیوں کی جنگی پالیسیوں سے ایسے دور نہیں رکھ سکی جس طرح ضرورت تھی۔ ایسے میں خیبرپختونخوا حکومت میں تبدیلی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ میں خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریاں سہیل آفریدی کے سپرد کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

‏ڈرون حملوں، جیٹ طیاروں اور مارٹر گولوں کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی پالیسی انتہائی بیوقوفانہ حکمت عملی ہے، جس کے باعث ملک دہشتگردی کے منحوس چکر سے کبھی نکل نہیں پایا۔ آج دہشتگردی کے واقعے میں ہونے والی شہادتوں کے بعد ہماری سیکیورٹی فورسز جواباً کاروائی کریں گی جس کے نتیجے میں دوسری جانب سے پھر ردعمل آئے گا اور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا۔

‏ہمارے ساڑھے تین سالہ دورِ حکومت میں دہشتگردی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی۔ باوجود اس کے کہ اس وقت افغانستان میں بھارت نواز اور پاکستان مخالف اشرف غنی کی حکومت تھی۔ ایسے میں، میں نے ذاتی حیثیت میں افغانستان کا دورہ کیا اور اشرف غنی کو بھی دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان دورے کی دعوت دی۔ تعلقات بحالی کی عملی کوششوں اور موثر حکمت عملی کے باعث ملک میں بدامنی کے ایسے واقعات نہیں ہوئے جیسے آج ہورہے ہیں۔

‏دوسری جانب اقتدار پر قابض موجودہ حکمرانوں نے افغانستان میں نئی بننے والی حکومت سے تعلقات کی بہتری کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ بلکہ چالیس سال کی مہمان نوازی کے بعد جس طریقے سے افغان پناہ گزینوں کو بے عزت کر کے ملک بدر کیا گیا وہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ بلاول بھٹو ایک سال سے زائد وزارتِ خارجہ کے منصب پر براجمان رہا اور تمام دنیا گھومنے کے باوجود، تاریخ کے اس انتہائی اہم موڑ پر ایک مرتبہ بھی کابل نہیں گیا اور نہ ہی افغان حکومت سے تعلقات کی بہتری کیلئے رابطہ کیا۔

‏دیرپا قیامِ امن کے لیے ضروری ہے کہ اس معاملے کو بڑے تناظر میں دیکھا جائے، تمام فریقین مل بیٹھ کر افہام و تفہیم سے معاملات حل کریں۔ میں پُرامید ہوں کہ خیبرپختونخوا حکومت میں تبدیلی سے نئی شروعات ہوں گی۔ عوامی نمائندوں، جرگوں اور قبائل سے معاونت حاصل کی جائے گی، دہشتگردی کے مسئلے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام فریقین بات چیت کے ذریعے معاملہ فہمی سے دیرپا حل دریافت کریں گے۔ مجھے پوری توقع ہے کہ میری ہدایات کے عین مطابق نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی میرے ویژن، قبائلی روایات اور عوامی امنگوں کی روشنی میں وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا میں امن کے بہترین فارمولے پر عمل کروانے اور دیر پا امن کے قیام میں بہترین کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔”

06/10/2025

دلیر بھائی کا دلیر بہن

06/10/2025

“میرے خلاف تیسرا بڑا مقدمہ القادر یونیورسٹی کے خلاف بنایا گیا۔ القادر ایک فلاحی تعلیمی ادارہ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بیک وقت سائنسی و مذہبی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ یہ ادارہ سپریم کورٹ میں فنڈز آنے سے ایک سال قبل قائم کیا گیا تھا- ایک فلاحی ادارے پر بھونڈے سوالات اٹھا کر بے بنیاد کیس قائم کیا گیا جو کہ ٹرائل کورٹ میں ہی ختم ہو چکا تھا۔ اس کیس کے حوالے سے ہم جنوری سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تاریخ لینے کی کوشش کر رہے تھے۔ اب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس ڈوگر نے 10 ماہ بعد 16 اکتوبر کو اس کی سماعت مقرر کی ہے۔”
- عمران خان

06/10/2025

وسیم اکرم اور شاہد آفریدی خود ہی کہتے ہے کہ عمران خان نا ہوتے تو آج ہم سٹار نا ہوتے مطلب دونوں عمران خان کی وجہ سے کرکٹرز ہے

Photos from Iqra urooj Pti official  's post 05/10/2025

مجھے ایک بہن کی کال موصول ہوئی جو مسلسل رو رہی تھی💔وجہ سن کر رو پڑے گے یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شئیر کرے پلیز

بہن نے بتایا میرا بھائی دسمبر 2014 میں لاہور سے نوکری کی تلاش میں راولپنڈی گیا ،والدہ کے دل میں ڈر تھا بیٹے کو روکا لیکن بھائی نے رزق حلال کی خاطر راولپنڈی جانے کا فیصلہ کیا۔محمد تاج کی عمر 2014 میں 22 سال تھی 2 بچوں کا باپ تھا ۔

راولپنڈی پہنچ کر پہلے دن والدہ سے اپنے فون پے بات کی موبائل اگلے روز خراب ہو گیا ماں نے کہا بیٹا نیا موبائل لے لو بیٹا کہنا لگا ماں نوکری مل جائے فوری لے لوں گا ۔گیس کی دوکان میں لاہور محمد تاج کام کرتا تھا ۔دوسرے دن PTCL سے گھر رابطہ کیا پریشان تھا ماں دعا کرے نوکری مل جائے گیس والا کوئی بھی اچھے پیسے نہیں دے رہا کوشش کر رہا ہو۔تیسرے دن اس نوجوان نے دوبارہ PTCL سے گھر کال کی خوش تھا کہ ماں ابھی ایک سٹاپ پر بیٹھا تھا ایک داڑھی والی شخص پاس آیا کہنے لگا مسافر ہو پریشان ہو آو ہمارا گیس کا کام ہے تمھیں دیہاڑی میں رکھ لیتا ہو لاہور دیہاڑی 500 تھی میں 600 دیتا ہو بیٹے نے اس شخص سے کہا میری ماں سے بات کر لے وہ شخص کہنے لگا ہم عورتوں سے بات نہیں کرتے رات میں جب آپکے والد گھر آئے گے ان سے بات کر لوں گا ۔۔یہ محمد تاج کی اپنے گھر والوں کو آخری کال تھی عرصہ 12 سال گزر گیا نہیں معلوم محمد تاج کہاں گیا؟

بہن نے مزید بتایا ہماری بھابھی چند ماہ قبل بھائی کا انتظار کرتی چلی گئی اب انہوں نے دوسری شادی بھی کر لی لیکن بھائی واپس نہیں ایا۔بھابھی بیٹی ساتھ لے گئی بھائی کا بیٹا جو اس وقت 14 سال کا ہے وہی بھائی کی آخری نشانی ہے ہمارے پاس

دوسری تصویر محمد تاج کے والد کی ہے جس کی آنکھیں رو رو کر خشک ہو گئی باپ نے پولیس کو بھی کہا لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں طاقتور کی بات جلدی سن لی جاتی ہے اور غریب کو ٹال مٹول پر رکھا جاتا ہے

یہ دونوں نمبرز محمد تاج کے گھر والوں کے ہیں اگر کوئی محمد تاج کو کہی دیکھے تو پلیز ان نمبرز پر رابطہ کریں
03092242308
03074110961
تحریر: حارث بھٹی

05/10/2025

کیا مجھے عافیت صدیقی کی طرح بھول تو نہیں جاؤ گے 🥲😭
سینٹر مشتاق احمد صاحب کے لیے آ واز اٹھائیں کم سے کم ایک شیئر ضرور کریں پوسٹ کو .

04/10/2025

✨ Happy 73rd Birthday Kaptaan Imran Khan! ✨
🇵🇰 A true leader, a fighter, and the voice of the nation.
💚 May Allah bless Imran Khan with health, long life & victory for Pakistan.











































































































Imran Khan

04/10/2025

✨ Happy 73rd Birthday Kaptaan Imran Khan! ✨
🇵🇰 A true leader, a fighter, and the voice of the nation.
💚 May Allah bless Imran Khan with health, long life & victory for Pakistan.

04/10/2025

✨ Happy 73rd Birthday Kaptaan Imran Khan! ✨
🇵🇰 A true leader, a fighter, and the voice of the nation.
💚 May Allah bless Imran Khan with health, long life & victory for Pakistan.














































































































Imran Khan

04/10/2025

✨ Happy 73rd Birthday Kaptaan Imran Khan! ✨
🇵🇰 A true leader, a fighter, and the voice of the nation.
💚 May Allah bless Imran Khan with health, long life & victory for Pakistan. Imran Khan









Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Islamabad