20/11/2022
صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اپنے دیرینہ ساتھی چوہدری محمد صدیق پرائی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن، ٹیوٹا، وویمن سکلڈ ڈویلپمنٹ محترمہ صبیحہ صدیق کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں میرپور میں شرکت۔
اس موقع پر شادی کی تقریب میں ڈپٹی سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض گجر، وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق، وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین، وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، محتسب اعلیٰ آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد نسیم، چیئرمین زکوٰۃ چوہدری محمد صدیق، ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء، میڈیا ایڈوائزر چوہدری انصر صارم، پولیٹیکل سیکرٹری سکندر بیگ، سابق ایڈمنسٹریٹر میرپور چوہدری امجد، فاروق منیر آف پوٹھی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
26/07/2022
آزاد ریاست جموں و کشمیر میں پی ٹی ائی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر اور بِالخصوص کھوئیرٹہ میں وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی شاندار کامیابی اور تاریخ ساز فتح پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
اس سلسلے میں انصاف ہاؤس بھروٹ گالہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،امیدوار براۓ ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل سیدپور چئیرمین ریاض چوہدری صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اور تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنان کے ساتھ مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا خوشی کا اظہار کیا اور وزیر صحت انصر ابدالی صاحب کو مُبارکباد دی۔
چئیرمین ریاض نے وزیر صحت نثار انصر ابدالی صاحب کی ایک سال کی کارکردگی کو سراہا،اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔
14/02/2022
|وعدوں سے تکمیل تک کا سفر |
کھوئیرٹہ:-
گیئر ہلہ پُل کے دونوں اطراف خستہ حال روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری .
وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا عوام علاقہ کی طرف سے اظہار تشکر۔
03/11/2021
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا پلندری آمد پر شاندار استقبال۔
01/10/2021
راولاکوٹ میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پولیس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کر رہا ہے