01/06/2026
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
جناب نوروز حسین کے انتقال کی خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ موصول ہوئی۔ مرحوم ایک بااخلاق، مخلص، دردِ دل رکھنے والے اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے جنہوں نے اپنی عملی زندگی میں بے شمار لوگوں کے دل جیتے۔
میں مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب بالخصوص شبیر ساجدی، مظہر طوری اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
(اپوزیشن لیڈر سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان)
30/05/2026
امت مسلمہ کے عظیم رہبر، بصیرت، استقامت، شجاعت اور وحدتِ اُمت کی علامت رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی دینی، فکری، انقلابی اور عالمی خدمات کو سلام پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان قومی اجتماع بعنوان
شہیدِ امت کانفرنس
ہفتہ بروز 13 جون 2026
مینارِ پاکستان، لاہور میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس عظیم اجتماع کا مقصد پاکستان کی سالمیت، استحکام، خود مختاری اور قومی وحدت کے حوالے سے عوامی شعور کو اجاگر کرنا، امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق، اخوت، رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا اور موجودہ قومی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ملت اسلامیہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے فکری و اجتماعی بیداری پیدا کرنا ہے۔
کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام، دانشور، سیاسی و سماجی قائدین، ماہرین تعلیم، نوجوانانِ ملت، طلباء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، قومی استحکام و وحدتِ امت اور مثبت سماجی اقدار کے فروغ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔
آپ کی شرکت اس عظیم قومی و ملی مقصد سے وابستگی، وحدتِ امت سے وفاداری اور شہداء و اکابرینِ ملت کے مشن سے عملی یکجہتی کا مظہر ہوگی۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
28/05/2026
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زوجۂ محترمہ کے انتقال اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ہے۔
انہوں نے علامہ سید ساجد علی نقوی، ڈاکٹر عون ساجد نقوی اور تمام سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ و زوجہ جیسی عظیم ہستی کا فقدان ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ ہم اس غم کی گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمتِ واسعہ میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم سے نوازے۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
(اپوزیشن لیڈر سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان )
27/05/2026
عید الاضحیٰ کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، عید ہمارے لیے خوشی اور شادمانی کے ساتھ ساتھ ایثار و ہمدردی اور تقویٰ و بھائی چارے کا آفاقی پیغام لے کر آتی ہے، تمام صاحبانِ استطاعت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عید کی ان خوشیوں میں شہداء کے خاندانوں اور اپنے نادار عزیز و اقرباء کو ضرور شامل رکھیں، بالخصوص غزہ وکشمیر کے مظلومین کی نصرت و کامرانی کے لیے انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، دعا گو ہوں خداوند متعال وطن عزیز کو ترقی واستحکام عطا فرمائے اور عادل حکمران نصیب فرمائے۔آمین یا اللہ
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان
̇ne
26/05/2026
دورۂ سکردو (حسین آباد)
25 مئی 2026 بروز پیر
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے سانحہ یکم مارچ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی اور لواحقین سے تعزیت و اظہارِ ہمدردی فرمایا۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، رکن جی بی کونسل علامہ شیخ احمد نوری، ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار حلقہ 3 وزیر اظہر مہدی، شیخ اکبر رجائی سمیت دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔
26/05/2026
دورۂ سکردو (سکردو حلقہ 3)
تصویری جھلکیاں
25 مئی 2026 بروز پیر
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹِ پاکستان
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ
کے حلقہ 3 سکردو کے دورہ کے موقع پر جوانوں کی جانب سے بھرپور استقبال
کمپین آفس کا افتتاح اور عوامی اجتماع سے خطاب۔