03/08/2025
_*"میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئی آں۔"*_
مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی رحمۃ الله علیہ نےاپنی کتاب میں لکھا، فرماتے ہیں:
مجھے وہاڑی کے ایک گاؤں سے بڑا محبت بھرا خط لکھا گیا
کہ مولانا صاحب ہمارے گاؤں میں آج تک سیرة النبى صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بیان نہیں ہوا۔
ہمارا بہت دل کرتا ہے، آپ ہمیں وقت عنایت فرما دیں ہم تیاری کر لیں گے۔
میں نے محبت بھرے جزبات دیکھ کر خط لکھ دیا کہ فلاں تاریخ کو میں حاضر ہو جاؤں گا۔
دیے گئے وقت پر میں فقیر ٹرین پر سے اتر کر تانگہ پر بیٹھ کر گاؤں پہنچ گیا تو آگے
میزبانوں نے مجھے ھدیہ پیش کرکے کہا
مولانا صاحب آپ جا سکتے ہیں،
ہم بیان نہیں کروانا چاہتے۔
وجہ پوچھی تو بتایا کہ ہمارے گاؤں میں %90 قادیانی ہیں
وہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں
کہ
نہ تو تمہاری عزتیں
نہ مال
نہ گھربار محفوظ رہیں گے۔
اگر
سیرة النبى (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بیان
کروایا تو۔
مولانا ہم کمزور ہیں
غریب ہیں
تعداد میں بھی کم ہیں
اس لیے ہم نہیں کرسکتے۔
میں نے لفافہ واپس کر دیا اور کہا
بات تمہاری ہوتی یا میری ہوتی تو واپس چلا جاتا۔
بات مدینے والے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی آگئی ہے۔
اب بیان ہوگا ضرور ہوگا۔
وہ گھبرا گئے کہ حضرت
آپ تو چلے جائیں گے مسئلہ تو ہمارے لیے ہوگا۔
میں نے کہا،
"اس گاؤں کے آس پاس کوئی ڈنڈے والا یعنی بااثر یا غنڈہ ہے؟"
انہوں نے بتایا کہ گاؤں سے کچھ دُور نُورا ڈاکو رہتا ہے !
پُورا علاقہ اس سے ڈرتا ہے۔
میں نے کہا چلو مجھے لے چلو نُورے کے پاس
جب ہم نورے کے ڈیرے پر پہنچے دیکھ
کر نورا بولا اج خیر اے!
مولوی کیویں آگئے نے؟
میں نے کہا کہ
بات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی آگئی ہے تم کچھ کرو گے؟
میری بات سن کر نورا بجلی کی طرح کھڑا ہوا اور بولا،
"میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئی آں۔"
وہ ہمیں لے کرچل نکلا
مسجد میں 3 گھنٹے بیان کیا میں نے۔
اور نورا ڈٹ کر کھڑا رہا۔
آخر میں نورے نے یہ کہا
کہ اگر کسی نےمسلمانوں کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو نورے سے بچ نہیں سکے گا۔
میں واپس آگیا
کچھ ماہ بعد میرے گھر پر ایک آدمی آیا
سر پر عمامہ
چہرے پرداڑھی
زبان پر درود پاک کا ورد ۔۔۔!
میں نے پوچھا،
"کون ہو..؟ "
وہ رو کر
بولا،
"مولانا …
میں نورا ڈاکو آں۔
جب اس دن میں واپس گھر کو لوٹا جا کر سو گیا.
آنکھ لگی ہی تھی
پیارے مصطفٰی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے خواب میں تشریف لائے۔
میرا ماتھا چوما اور فرمایا،
"آج تو نے میری عزت پر پہرہ دیا ہے، میں اور میرا اللہ تم سے خوش ہوگئے ہیں۔
اللہ نے
تیرے پچھلے سب گناہ معاف فرما دیئے ہیں."
مولانا صاحب اس کے بعد میری آنکھ کھلی تو سب کچھ بدل چکا تھا اب تو ہر وقت آنکھوں سے آنسو ہی خشک نہیں ہوتے مولانا صاحب میں آپ کاشکریہ ادا کرنے آیا ہوں آپ کی وجہ سے تو میری زندگی ہی بدل گئی میری آخرت سنور گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔
اے میرے پیارے اللہ جو شخص بھی اس کو شیئر کررہاہےاس کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواب میں زیارت اور قیامت کے دن شفاعت نصیب فرما، آمین..
27/01/2025
تیری معراج کہ تُو جانے کہاں تک پہنچا!!
میری معراج کہ میں تیرے قدم تک پہنچا!!
27 رجب شب معراج مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مبارک 💫
28/05/2024
28 مئی یوم تکبیر محسن پاکستان #ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے نام۔۔
20/05/2024
کون للکارے کا باطل کو تیرے لہجے میں تیرے بعد۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ۔ اللہ پاک مغفرت فرمائیں۔۔
19/04/2024
اسلام علیکم۔
(پوسٹ بسلسلہ عوامی اصلاح)
واضح رہے کہ آپسی اختلافات جو بھی ہیں لیکن اہل سنت کے تمام مکاتب فکر (بریلوی دیوبندی اہل حدیث ) کا اجماعی عقیدہ مختصر و جامع ہے کہ ہم کسی بھی عالم فاضل سکالر انجینئر ڈاکٹر یا قانون دان کی ایسی کسی بھی دلیل و وضاحت کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہیں جس سے حرمت رسول صہ, ناموس صحابہ و اہل بیت رضہ میں سے کسی ایک کی بھی نفرت و بغض پیدا ہونے کی راہ ہموار ہو اور کسی بھی شخصیت کے بارے میں محبت کی بجائے نفرت کو فروغ ملے
جو ایسی گفتگو کو موضوع بحث بناکر امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرے رانگ نمبر ہے فتنہ ہے ایسے فتنے سے اپنے ایمان کو محفوظ رکھیں.
اللہ کریم راہ راست پے چلنے کی توفیق دے اور فتنوں سے محفوظ رکھے.
آمین ثم آمین
اللہ اسی عقیدے پے قایم رکھے آمین۔۔ copy
23/03/2024
23 March Pakistan Day..
پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ
دستور ریاست کیا ہو گا محمد رسول اللہ۔
16/03/2024
ابوجہل کا اصل نام عمرو بن ہشام تھا، اور مکہ میں اپنی ذہانت کی وجہ سے”ابو الحکم“ (یعنی ذہانت والا) کے لقب سے مشہور تھا۔ مگر جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سامنے دعوت پیش کی تو اس نے ’نسلی تعصب‘ کی بنا پر اس دعوت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم بنو ہاشم سے ہیں اور ہم بنو ہاشم کے نبی پر کبھی ایمان نہ لائیں گے، حالانکہ وہ جانتا تھا محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو کہہ رہے ہیں وہ سچ کے سوا کچھ نہیں۔۔ جس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ”ابو جہل“ کا لقب دیا اور آج دنیا اس کو ابو الحکم اور عمر بن ہشام کے بجائے ابو جہل کے نام سے ہی جانتی ہے۔
اس بات سے ہمیں 2 سبق سیکھنے کو ملتے ہیں۔
پہلا: ہم کتنے ہی ذہین، ہوشیار، انٹیلیکچوئل کیوں نہ ہوں، اگر ہماری یہ ذہانت ہمیں حق قبول کرنے میں رکاوٹ ہے تو ہم سے بڑا کوئی جاہل نہیں۔
دوسرا: اگر ہم نسلی، علاقائی، قومی، قبائلی بنیادوں کی وجہ سے کسی کو خود سے کمتر مانتے ہیں اور اپنی "قوم" اور نسل کو دوسروں سے بہتر اور برتر جانتے ہیں, یعنی اگر ہمیں لگتا ہے ہمارا سندھی، پنجابی، پٹھان، پاکستانی، ترک، افغان ہونا ہمارے کے لیے برتری اور دوسروں کے لیے کمتری کا باعث ہے تو ہم میں اور ابو جہل میں کوئی فرق نہیں۔
15/03/2024
اب تنگئ داماں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ
"پیر نصیر الدین شاہ نصیر شاہ صاحب"
اب تنگئ داماں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ
ہیں آج وہ مائل بہ عطا اور بھی کچھ مانگ
ہیں وہ متوجہ تو دعا اور بھی کچھ مانگ
جو کچھ تجھے ملنا تھا ملا اور بھی کچھ مانگ
ہر چند کے مولا نے بھرا ہے ترا کشکول
کم ظرف نہ بن ہاتھ بڑھا اور بھی کچھ مانگ
چھو کر ابھی آئی ہے سر زلف محمد
کیا چاہیے اے باد صبا اور بھی کچھ مانگ
یا سرور دیں شاہ عرب رحمت عالم
دے کر تہ دل سے یہ صدا اور بھی کچھ مانگ
سرکار کا در ہے در شاہاں تو نہیں ہے
جو مانگ لیا مانگ لیا اور بھی کچھ مانگ
جن لوگوں کو یہ شک ہے کرم ان کا ہے محدود
ان لوگوں کی باتوں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ
اس در پہ یہ انجام ہوا حسن طلب کا
جھولی مری بھر بھر کے کہا اور بھی کچھ مانگ
سلطان مدینہ کی زیارت کی دعا کر
جنت کی طلب چیز ہے کیا اور بھی کچھ مانگ
دے سکتے ہیں کیا کچھ کہ وہ کچھ دے نہیں سکتے
یہ بحث نہ کر ہوش میں آ اور بھی کچھ مانگ
مانا کے اسی در سے غنی ہو کے اٹھا ہے
پھر بھی در سرکار پہ جا اور بھی کچھ مانگ
پہنچا ہے جو اس در پہ تو رہ رہ کے نصیرؔ آج
آواز پہ آواز لگا اور بھی کچھ مانگ ..
08/03/2024
لنگڑے کھیلن کبڈی
تے انے چلان تیر
گنجے کرن کنگیاں
تے تھتھے سنان ہیر
منگتے کرن حکومتاں
تے ٹھگ بنے وزیر۔۔
#پاکستان #پالیٹکس۔
08/02/2024
وہ جس کے ساتھ گل ہو گئی تھی اُسکا نمبر بند جا رہا ہے ۔۔