03/06/2026
Chairperson BISP Senator Rubina Khalid met with WFP Country Director Ms. Coco Ushiyama at BISP Headquarters today to discuss ongoing collaboration under the Benazir Nashonuma Programme.
The meeting focused on initiatives aimed at improving the health and nutrition of mothers and children. Senator Rubina Khalid highlighted the importance of awareness and counseling for mothers to promote better health and nutrition outcomes for beneficiary families. Ms. Coco Ushiyama reaffirmed WFP’s continued support for these efforts and expressed her commitment to further strengthening cooperation with BISP.
DG NSER/CCT Dr. Asim Ijaz was also present during the meeting.
Rubina Khalid World Food Programme
03/06/2026
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کی تحصیل ڈغونی میں بی آئی ایس پی دفتر کا دورہ کیا۔
انہوں نے دفتر میں مفت موبائل سمز کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا، خواتین بینفشریز کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے خواتین کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے رقوم کی فراہمی اور بینظیر ہنرمند پروگرام کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی گلگت بلتستان محمد عالم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Rubina Khalid
03/06/2026
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر نشوونما سینٹر خپلو، ضلع گانچھے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انتظامات اور مستحق خواتین و بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ خواتین بینفشریز اور بچوں کی صحت و بہتر نشوونما کے لیے تمام سہولیات بروقت اور مؤثر انداز میں فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والی مستحق خواتین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔ خواتین کو ماں اور بچے کی صحت و بہتر نشوونما کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام گلگت بلتستان سمیت ملک کے دور دراز علاقوں میں مستحق خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی گلگت بلتستان محمد عالم اور ریجنل ڈائریکٹر وزیر اسرار بھی ان کے ہمراہ تھے۔
03/06/2026
بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام کے ڈائنامک سروے میں اندراج کا طریقہ کار۔
02/06/2026
𝐁𝐄𝐍𝐀𝐙𝐈𝐑 𝐍𝐀𝐒𝐇𝐎𝐍𝐔𝐌𝐀 𝐏𝐑𝐎𝐆𝐑𝐀𝐌𝐌𝐄
𝐃𝐞𝐥𝐢𝐯𝐞𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐁𝐫𝐞𝐚𝐤𝐭𝐡𝐫𝐨𝐮𝐠𝐡 𝐑𝐞𝐬𝐮𝐥𝐭𝐬 𝐢𝐧 𝐏𝐫𝐞𝐯𝐞𝐧𝐭𝐢𝐧𝐠 𝐌𝐚𝐥𝐧𝐮𝐭𝐫𝐢𝐭𝐢𝐨𝐧
Final cohort study results (May 2026) from Independent Impact Evaluation highlight one of the strongest global impacts in nutrition programming.
Conducted by: Institute for Global Health & Development (Aga Khan University)
Funded by: Bill & Melinda Gates Foundation
𝐊𝐞𝐲 𝐈𝐦𝐩𝐚𝐜𝐭 𝐇𝐢𝐠𝐡𝐥𝐢𝐠𝐡𝐭𝐬
• Stunting reduced by 22% at 6 months (9.4 percentage points) among beneficiaries
• Stunting reduced by 18% at 12 months (10.1 percentage points)
• Low birth weight reduced by 6%
• Preterm births reduced by 11%
• Small & vulnerable newborns reduced by 7%
• Child anemia reduced by 12%
• Full immunization coverage increased by 17%
• Less than 25% women achieved adequate dietary diversity (highlighting ongoing challenge)
Strong evidence of improved maternal nutrition, child survival, and early childhood health outcomes.
Aga Khan University Gates Foundation
02/06/2026
فسیحہ صرف چھ ماہ کی تھی جب اس کی والدہ صبا جاوید اسے ملتان کے بینظیر نشوونما سینٹر لے کر آئیں کیونکہ وہ اپنی بیٹی کی کمزوری اور عمر کے مطابق کم وزن ہونے پر پریشان تھیں۔ سینٹر میں باقاعدہ چیک اپ، غذائی سپلیمنٹس اور دودھ پلانے و بہتر خوراک کے حوالے سے رہنمائی کے بعد فسیحہ کی صحت میں مسلسل بہتری آتی گئی اور آج وہ مکمل طور پر صحت مند ہو کر پروگرام سے گریجویٹ کر چکی ہے۔ یہ کہانی اس بات کی اہم یاد دہانی ہے کہ زندگی کے ابتدائی 1000 دنوں میں بہتر غذائیت بچے کی صحت مند نشوونما کے لیے کتنی ضروری ہے۔
02/06/2026
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی ضلع شگر کے دورے پر راستے میں ایک بزرگ خاتون سے ملاقات۔
مقامی بزرگ خاتون نے سینیٹر روبینہ خالد اور بینطیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملہ کو دیکھ کر اپنے مسائل کے لئے بات کرنے کی کوشش کی جس پر سینیٹر روبینہ خالد نے سر راہ رک کر نہایت توجہ اور شفقت کے ساتھ ان سے ملاقات کی اور بزرگ خاتون کے مسائل بغور سنے، اور انکے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو اس بزرگ خاتون کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی تاکید کی۔
e
02/06/2026
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا ضلع شگر میں بی آئی ایس پی ڈسٹرکٹ آفس کا دورہ۔ خواتین بینیفشریز سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شکایات اور مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔
چیئرپرسن نے خواتین کو ڈیجیٹل والٹ سسٹم کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور مفت موبائل سمز کی تقسیم کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ قسط ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
سینیٹر روبینہ خالد نے خواتین کو اپنی موبائل سمز کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مستحق خواتین کو مفت موبائل سمز دی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا سکیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ تمام مستحق خواتین 15 جون سے قبل اپنی مفت موبائل سم ضرور حاصل کر لیں تاکہ ادائیگیوں کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ اس موقع پر ڈی جی بی آئی ایس پی گلگت بلتستان محمد عالم اور ڈائریکٹر سکردو زون وزیر اسرار حیدر بھی چیئرپرسن کے ہمراہ موجود تھے۔