Office of the Deputy Commissioner, Islamabad

Office of the Deputy Commissioner, Islamabad

Share

The Islamabad Capital Territory Administration (ICTA) is the administration of the Capital City of Pakistan.

08/05/2026

‏*عید الاضحی کی آمد/اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم ہونگی*

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا عید الاضحی کے حوالے سے شہر میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ، 10 مئی سے مویشی منڈیاں مندرجہ ذیل 6 پوائنٹس
1: ضیاء مسجد
2: آئی 12
3: بارہ کہو
4: لہتراڑ روڑ سلطانہ فاونڈیشن
5: سنگجانی
6: جاپان روڑ پر قائم کی جائیں گی

ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے پارکنگ، سینیٹشن، سیکورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

▪︎ منڈی میں نوٹیفائڈ ریٹ سے زائد فیس وصول کرنے کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے گا
▪︎ ہر منڈی میں ایک مجسٹریٹ ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود ہوگا
▪︎ منڈی سے متصل شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ خصوصی حکمت عملی بنانے کی ہدایت
▪︎ منڈی کے علاوہ شہر میں کسی بھی پوائنٹ پر جانوروں کی خریدو فروخت کی سختی سے ممانعت ہوگی

07/05/2026

‏اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کی جانب سے نیو بلیو ایریا میں کاروائی، بغیر ڈرائیونگ لائسنس Valet parking Service فراہم کرنے اور گرین بیلٹ پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے پر 6 افراد کو حوالات منتقل کر دیا گیا

06/05/2026

‏وفاقی دارالحکومت میں گھروں کے باہر غیر قانونی کیبنز کے خلاف مختلف سیکٹرز میں آپریشنز، سیکٹر ایف 6 سے 9، ایف 7 سے 113، جی 6،7 سے 28، سیکٹر جی 10 سے 22، جی 11 سے 28 ایف 10،11 سے 51 جبکہ انڈسٹریل ایریا سے مجموعی طور پر 6 کیبنز کو ہٹا دیا گیا، ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گھر کے باہر کیبن رکھنے کی بالکل اجازت نہیں ہے، اسسٹنٹ کمشنرز تمام ایریاز میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں۔۔۔

05/05/2026

‏شہریوں کی آواز کو اہمیت دینے اور ایک بہتر اسلام آباد کی تشکیل کے لیے سی ڈی اے کی جانب سے شہریوں کے لیے اوپن فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

‏یہ فورم شہریوں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست متعلقہ حکام کے سامنے پیش کریں، جن میں پراپرٹی معاملات، تجاوزات، سڑکیں و اسٹریٹ لائٹس، ٹیکسیشن، پانی و صفائی، اور دیگر شہری سہولیات شامل ہیں۔

‏⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩

05/05/2026

The Office of the District Magistrate, ICT Islamabad has issued a notification regarding revised closing timings for markets, businesses, and commercial activities in light of ongoing austerity measures.

Shops, Markets & Shopping Malls
All will close at 08:00 PM throughout the week.
Exemptions: pharmacies, hospitals, petrol pumps, dairy shops, sports facilities, and IT/call centers.

Restaurants, Grocery Stores & Food Outlets
To close at 10:00 PM (takeaway & delivery services remain unaffected).

Marriage Halls & Event Venues
To close at 10:00 PM, including events held at private premises.

Effective From: 05 May 2026 (until further orders)

Citizens and business owners are requested to ensure strict compliance with the notified timings.

05/05/2026

ضلعی انتظامیہ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی یومیہ بنیادوں پر شہریوں سے ملاقاتیں، شہری کسی بھی وقت ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامی افسران سے دفتری اوقات کار میں ملاقات کے لیے تشریف لا سکتے ہیں۔۔۔

04/05/2026

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی رات گئے مختلف ایریاز میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں، 26 کو حوالات منتقل کر دیا گیا، شہریوں سے التماس ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، ان کی حوصلہ شکنی کریں اور ہمیں کنٹرول روم نمبر 051 9108084 پر لازمی اطلاع دیں

04/05/2026

وفاقی حکومت کی ون ڈش پالیسی پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ، سیلنگ کے دوران عمارت میں ایونٹ منعقد کروانے پر مارکی مالک کے خلاف اندراج مقدمہ کے ساتھ ساتھ فی الفور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی جبکہ بھاری جرمانے کے ساتھ عمارت کو سیل بھی کیا جائے گا، ڈی سی اسلام آباد کی دوسری بار خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز کے خلاف بھی سخت کارروائیوں کی ہدایت، مالک کے خلاف اندراج مقدمہ اور شادی ہال سیل کرنے کے احکامات جبکہ پولیس کے ساتھ مل کر گرفتاری بھی فی الفور یقینی بنائی جائے گی

03/05/2026

چھٹی کے روز اتوار بازاروں میں خریداروں کا رش, تجاوزات قائم کرنے اور حکومتی ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان ٹاؤن، بارہ کہو، پھلگراں اور جی الیون بازار سے اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے 27 افراد کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا جبکہ سملی ڈیم روڑ پر غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ قائم کرنے پر مالک اور منشی گرفتار، دو ٹیکسیاں تھانے منتقل کر دی گئیں

Photos from Office of the Deputy Commissioner, Islamabad's post 01/05/2026

وفاقی دارالحکومت کے شادی ہالز اور مارکیز میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا سخت کریک ڈاؤن، متعدد شادی ہالز اور مارکیز سیل، دوسری بار خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں، ڈی سی اسلام آباد کے احکامات کے مطابق شہر بھر میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی، شہریوں سے اپیل ہے کہ ون ڈش پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز کی نشاندہی کے لیے ہمارے کنٹرول روم نمبر 051 9108084 پر فی الفور رابطہ کریں، شکریہ

30/04/2026

وفاقی دارالحکومت کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کے رش کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے شہریوں کے لیے اہم پیغام:

"شہر کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے، کل سے پیٹرول کی عدم فراہمی کے حوالے سے زیر گردش خبریں محض افواہیں ہیں، کوئی فیول پمپ آپ کی ضرورت سے کم پیٹرول دے تو فی الفور ہمارے 24/7 کنٹرول روم نمبر 051 9108084 پر آگاہ کریں، شہریوں سے التماس ہے کہ پیٹرول کی قلت کے حوالے سے زیر گردش افواہوں پر دھیان مت دیں، شکریہ"

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

ICT Administration Complex, Mouve Area, G-11/4
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00