𝒊𝒔𝒍𝒂𝒎𝒊𝒄 𝑨𝒆𝒔𝒕𝒉𝒆𝒕𝒊𝒄𝒔
Alhamdulillah for being a Muslim.💛
06/06/2023
پتا ہے قرآن میں میری سب سے زیادہ پسندیدہ سورة کونسی ہے 🤍
الہدی میں جس سورة کی تفسیر کا میں نے بہت بےچینی سے انتظار کیا، صرف اس کہانی کو سننے کے لیے،...🌸
لیکن جب تفسیر سنی تو وہ سورة میری سب سے زیادہ پسندیدہ سورة بن گئی، جب کھبی فارغ ہوتی ہوں قرآن کھول کر بیٹھی ہوتی نہ جانے کیوں خودبخود وہی سورة کھول کر لے بیٹھتی ہوں پھر بڑے مزے سے پڑھتی ہوں اسے...
اس سورة کو اتنی بار پڑھ چکی ہوں کہ ہر بار پڑھنے پر جو اچھی لگتی وہ آیت highlight کرلیتی اور اب قریباً پوری سورة highlight ہے…!!😄
آج جب قرآن کھولا تو سامنے ہی *سورة یوسف* آ گی اور نظر ایک highlight کی ہوی آیت پر پڑی، بہت دیر تک سوچا کے یہ میں نے highlight کیوں کی تھی پھر اپنی تفسیر دیکھی تو سب یاد آگیا،
دل اتنی شدت سے پکار اٹھا اوہ یوسف علیہ السلام!!
کیا ہے اس آیت میں کہ یہ میں نے highlight کی …؟؟
وَ غَلَّقَتِ الۡاَبۡوَابَ وَ قَالَتۡ ھَیۡتَ لَکَ ؕ
اور اس نے تمام دروازے خوب بندکر دیے اور بولی: جلدی آؤ! ..
" وَ قَالَتۡ ھَیۡتَ لَکَ ؕ " دل پہ ایک عجیب سا اثر ڈالتا.. بندہ خود کو اس جگہ کھڑا ہوا محسوس کرنے لگتا… جیسے سب کچھ اس کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا…
اُس جگہ جہاں ایک عورت، یوسف علیہ السلام کو بہکانے کے لیے کمرے میں لے آئی اور پیچھے سے دروازہ بند کیا اور کبیرہ گناہ کی دعوت دینے لگی…
آ جاؤ جلدی سے…
لو آجاؤ…
آ بھی جاؤ…
بس آ جاؤ…
جلدی آ جاؤ…
ھَیۡتَ لَک…
پتا ہے یہ آیت کیوں اتنی دل کو لگی…
شرم کا جنازہ نکل گیا اس لیے ۔۔۔ ایک عورت کے لیے ایسا کہنا آسان بالکل بھی نہیں ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ نفس ہے جو بہت بڑے بڑے گناہ آسان کر دیتا۔۔۔۔ شیطان سے بڑی چیز ہے یہ نفس…!! اتنی بڑی چیز کہ حیا کو اتروا کے ننگا کروا دیتا ۔۔۔ شیطان تو صرف دکھاتا ہے یا سُجھاتا ہے، کرواتا نفس ہی ہے…!!
اور اس لیے بھی رو رہے کہ آزمائش ہے دونوں پر ۔۔۔۔ صرف یوسف علیہ السلام پر نہیں عورت پر بھی… اور عورت کے اس آزمائش میں پھسل جانے پر…
دیکھنے کو تو وہاں بظاہر وہ دو ہی تھے ۔۔۔۔ دروازہ بند تھا ۔۔۔ عورت خود اپنے آپ کو پیش کر رہی تھی …
لیکن پتا ہے مرد کیسا تھا …..
اللہ کا چُنا ہوا…
اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُخۡلَصِیۡنَ….
سب کچھ پیش کیے جانے کے باوجود کہنے لگے…
" مَعَاذَ اللّٰهِ " اللہ تعالیٰ کی پناہ !
اور پتا ہے لوگ اُس پناہ کے مانگے جانے پہ کیوں رو رہے…؟؟
کہ وہ مرد ہوتے ہوئے اُس بڑے بھاری عاجز کر دینے والے وقت میں اللہ تعالیٰ سے وفا کر گئے، اپنے رب کی محبت، احسانات کو نہیں بُھولے… ایمان نہیں ڈگمگایا ان کا ۔۔۔ لوگ ان کے اخلاص پہ عش عش کرتے رہ گئے… یوسف علیہ السلام کی فرمانبرداری اور وفاداری نے رُلا دیا سب کو…❤️
وہاں صرف وہ دو نہیں تھے، بلکہ اُس چُنے ہوئے مرد نے جس کی پناہ لی تھی وہ بھی تھا وہاں ۔۔۔ یوسف علیہ السلام کا رب …!!
وہ وہی تھا جس نے سب کچھ دیکھا کیونکہ وہ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ۠ ہے…!!
وہ وہی تھا جس نے سب کچھ صاف صاف سُنا کیونکہ وہ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۚ ہے..!!
اور وہاں موجود تیسرا وہی تھا جو آج بھی موجود ہے…!!
اور اُس تیسرے کو اپنے محبوب بندے کا پناہ مانگنا پسند آ گیا اور اس نے پناہ دے دی…❤️
اور یہ اللہ تعالیٰ نے رہتی دنیا تک کیوں پہنچایا... ؟؟
کیونکہ اللہ تعالیٰ صرف مردوں کو ہی نہیں بلکہ ہر ہر بندے کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ، اللہ تعالیٰ چاہتے کہ میرے بندے مُجھ سے مخلص ہوں…
فنا ہونے والی اس دنیا کی حقیقت اللہ کے نزدیک مچھر کے ایک پر کے برابر بھی نہیں، اس حقیر دنیا کے لیے ہمیشہ ہمیشہ کی عیش و عشرت کا سودا نا کریں..🙃
02/06/2023
"اور تم اس پر روتے ہو جو گزر چکا ہے؟
میں تمہیں قسم دیتی ہوں اگر اس میں کوئی بھلائی ہوتی تو وہ ٹھہر جاتی" 🤍✨
02/06/2023
اے نبی! بیشک ہم نے تمہیں ایسا بنا کر بھیجا ہے کہ تم گواہی دینے والے، خوشخبری سنانے والے اور خبردار کرنے والے ہو اور اللہ کے حکم سے لوگوں کو اللہ کی طرف بلانے والے، اور روشنی پھیلانے والے چراغ ہو.
سورۃ الاحزاب
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Address
44210
