31/12/2025
آئیے عہد کریں کہ:
🔹 ہوائی فائرنگ اور خطرناک جشن سے گریز کریں گے تاکہ کوئی قیمتی جان ضائع نہ ہو
🔹 ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے اور معاشرے میں امن و محبت پھیلائیں گے
🔹 نئے سال کو امن، خوشی اور ذمہ داری سے استقبال کریں گے
نئی صبح نئی امید لاتی ہے – 2026 ہم سب کے لیے بہترین سال ہو! 🤲✨
29/12/2025
پیر مختار الدین شاہ مرحوم امتِ مسلمہ کا ایک قیمتی اثاثہ تھے، جن کے انتقال سے آج امت ایک عظیم سرمایۂ ایمان و تقویٰ سے محروم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کربوغہ جیسے پسماندہ علاقے میں ایمان، اخلاص اور تقویٰ کی شمع روشن کی، جس کی روشنی سے امتِ مسلمہ نے بھرپور استفادہ کیا، اور وہ شعائرِ اسلام پر غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرنے والے بزرگ تھے۔ ان کی قومی، ملی، دینی، علمی، خانقاہی، تصنیفی اور ہمہ جہت خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اللہ کریم ان کی جلیل القدر خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ مرحوم اپنے اہلِ خانہ اور متعلقین کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر کے اہلِ علم اور بالخصوص مجھ کو سوگوار کرگئے ہیں۔
میں سب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور خود کو بھی تعزیت کا مستحق سمجھتا ہوں۔ اللہ کریم سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
این پی یو سی چیئرمین کے پی وزیر بادشاہ؛ ؛
23/12/2025
* اتحاد امت مسلمہ کیلئے جناب پیر وزیر بادشاہ صاحب کا پیغام*
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اما بعد ۔
سب سے پہلی بات یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کے درمیان صلح صفائی اور خیر خواہی کی کوشش کرنا اہل علم اور مشائخ کی بنیادی دینی ذمہ داری ہے۔ خاص طور پر پاکستان و افغانستان کے علماء و مشائخ کو آگے آنا ہو گا، تاکہ اگر حکمرانوں سے کوئی کوتاہی ہو، تو اس پر بصیرت
سے بر وقت تنبیہ کی جائے، اور اگر کوئی خیر ہو تو اس کی تحسین کی جائے۔ لیکن خوشامد اور خاموشی نہ دین کا تقاضا ہے، نہ ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔
ہمیں یادر رکھنا چاہیے کہ قومیت، عصبیت اور لسانی نعروں کی آگ لگانا تو آسان ہوتا ہے، لیکن جب یہ آگ ایک دفعہ لگ جاتی ہے تو پھر نسلیں اس میں جلتی ہیں، ہمیں امت کو باہم جوڑنا ہے، توڑنا نہیں۔
ہماری گزارش ہے کہ مسلم حکمران ایک جان ہو کر نیٹو کے طرز پر اسلامی اتحاد قائم کریں، یہ اتحاد صرف عسکری نہیں بلکہ فکری، معاشی اور سفارتی ہونا چاہیے۔ پاکستان کو اس میں پہل کرنی چاہیے۔ یاد رکھیں کہ اگر آج ہم نے متحد ہو کر اقدامات نہ کیے تو اغیار ہمیں تقسیم در تقسیم کرتے جائیں گے۔
اس وقت دونوں ممالک کے جو لوگ جنگ کی بات کرتے ہیں ، وہ پاکستان اور افغانستان کو ایک ایسی نہ ختم ہونے والی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں جس کا کوئی انجام نہیں۔ پاکستان کی مشرقی سرحد پر ہندوستان کی طرف سے ویسے ہی مستقل خطرہ ہے، مغرب میں بھی تصادم ہوا تو یہ تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہ ہو گا۔
میں یہ بھی عرض کرنا چاہوں گا کہ حکمرانوں اور اداروں کو خوشامدی عناصر سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ تاریخ گواہ ہے کہ خوشامد سے کیے گئے فیصلے قوموں کو لے ڈوبتے ہیں۔ مشورہ وہی مفید ہوتا ہے جو حقیقت پسندانہ، نفع بخش اور سچ پر مبنی ہو نہ کہ جذباتی تائید پر۔
اور آخر میں، میں ایک نہایت اہم بات کہنا چاہتا ہوں کہ "لا الہ الا اللہ" کی بنیاد پر بنے والا یہ ملک کبھی بھی مغربی نظریات کو قبول نہیں کرتا جیسے ٹرانس جینڈر کے قوانین، کم عمری میں نکاح پر پابندی، اور دیگر دینی و اخلاقی اصولوں سے متصادم اقدامات جو کہ در حقیقت اسلام اور آئین پاکستان پر حملہ ہے، یہ ملک ان تجربات کا متحمل نہیں ہے۔
لہذا ہم حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آئین پاکستان کے اسلامی تشخص کی حفاظت کریں، اس کی روح کو زندہ رکھیں، اور مغربی دباؤ سے آزاد ہو کر امت کی خیر خواہی میں فیصلے کریں، اور امت کی خیر خواہی اس میں ہے کہ اسلامی اصولوں کے مطابق فیصلے کیے جائیں۔
اللہ کریم پاک ہمیں حکمت، بصیرت اور اتحاد و اتفاق عطا فرمائے-
این پی یو سی آف پاکستان چیئرمین کے پی جناب پیر وزیر بادشاہ صاحب ۔.۔۔۔۔۔
* Message of Mr. Pir Wazir Badshah Sahib for the Unity of the Muslim Ummah *
Bismillah ur Rahman ur Raheem
Peace be upon you,
First of all, I would like to state that it is the primary religious responsibility of scholars and priests to strive for peace and goodwill among Muslims. Especially the scholars and priests of Pakistan and Afghanistan will have to come forward, so that if there is any shortcoming from the rulers, they will have insight into it.
It should be warned in time, and if there is any good, it should be praised. But complacency and silence is not a requirement of religion, nor is it in the interest of the country and nation.
We should remember that it is easy to light the fire of nationalism, nihilism and linguistic slogans, but once this fire is lit, then generations burn in it. We have to unite the Ummah, not break it.
We request that the Muslim rulers unite to establish an Islamic alliance on the pattern of NATO, this alliance should be not only military but also intellectual, economic and diplomatic. Pakistan should take the initiative in this. Remember that if we do not take united action today, the changes will continue to divide us.
At present, those who talk of war in both countries want to push Pakistan and Afghanistan into an endless war with no end in sight. There is a constant threat from India on the eastern border of Pakistan, if a conflict occurs in the west too, it will be nothing but destruction and devastation.
I would also like to submit that rulers and institutions should be wary of complacent elements. History is a witness that the decisions made with complacency sink the nations. Advice is useful if it is realistic, beneficial and based on truth and not emotional support.
And lastly, I want to say a very important thing that this country built on the basis of "La ilaha illa Allah" never accepts western ideas like transgender laws, ban on early marriage, and other religious and moral practices that are in fact an attack on Islam and the Constitution of Pakistan, this country cannot afford these experiences.
Therefore, we appeal to the rulers to protect the Islamic identity of the Constitution of Pakistan, keep its spirit alive, and make decisions in the best interest of the Ummah free from Western pressure, and the best interest of the Ummah is to make decisions according to Islamic principles.
May Allah grant us wisdom, insight and unity.
NPUC of Pakistan Chairman KP Mr. Pir Wazir Badshah Sahib.
11/12/2025
چیئرمین کے پی کے وزیر بادشاہ نے اپنے دوٹوک بیان میں کہا کہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والی پاک فوج کا دفاع معزز علمائے کرام سمیت پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہم اپنی ہی فوج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو عالمی برادری بھی پاکستان کی عزت نہیں کرے گی۔ چیئرمین کا یہ پیغام قومی یکجہتی، ذمہ داری اور افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کے اعتراف کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
🇵🇰🤟🌹 پاکستان ذندہ آباد
07/12/2025
🇵🇰❤️🩹🤟❤️🤟🇵🇰✌️
پاکستان ذندہ آباد
https://www.facebook.com/share/1DK5AYkATF/
01/12/2025
مکاتب فکر معزز علماء کرام کے ساتھ تنظیم کی آمور پر اور علاقائی معاملات پر ڈی جی ایڈمن نے خصوصی گفتگو کی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔
17/10/2025
#امن
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ میں اہم مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا ، جبکہ دوسری جانب سیزفائر کی 48 گھنٹے کی مدت بھی آج شام 6 بجے ختم ہورہی ہے۔
06/10/2025
فرانسیسی ننگی فلموں کی اداکارہ "جیمی سکیرچ " تھوڑے ہی عرصے میں بہت امیر ہوگئی۔ اُس نے دنیا کے کئی ممالک کا سفر کیا۔
لیکن جب وہ افریقہ کے دورے پر گئی اور وہاں کے لوگوں کی غربت دیکھی،
تو اُس نے اپنی ساری دولت افریقہ کے ایک بین الاقوامی فلاحی ادارے کو عطیہ کر دی۔
پھر وہ اپنے گھر میں بیٹھ گئی اور دن رات شراب کی لت میں ڈوبی رہی۔
2016 میں، صرف 30 سال کی عمر میں وہ فوت ہوگئی۔
اُس کے میز پر بہت سی کتابیں اور تحریریں رکھی تھیں۔
ایک نامکمل خط کی آخری سطر یہ تھی:
**"یہاں لوگ جسم کو ننگا کرنے کے لیے لاکھوں روپے دیتے ہیں،
لیکن کسی غریب کے برہنہ جسم کو ڈھانپنے کے لیے کوئی ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرتا۔"
22/09/2025
#اَلْحَمْدُلِلّٰه اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے۔۔
#بریکنگ
ضلع پشاور وائس چیئرمین حاجی قیوم خان کے نگرانی میں عوام الناس کے خدمت کیلئے این پی یو سی چیئرمین کے پی کے جناب وزیربادشاہ صاحب نے ایک شاندار آفس کا افتتاح کیا
اور اس موقع پر ڈی جی ایڈمن کےپی پیرطیب الرحمن ، ضلع پشاور چیئرمین پیرزادہ صاحب ، تحصیل پشتخرہ چیئرمین جناب عثمان صاحب ، ایڈمن پشاور فضل جان صاحب ، شکایت انچارچ پشاور عثمان صاحب ، صدر ہزارخوانی دولت خان صاحب خصوصی شرکت نے،،
چیئرمین کےپی جناب وزیربادشاہ صاحب نے اپنے مبارک ہاتھوں سے وائس چیئرمین ضلع پشاور قیوم خان لالا کو ضلعی دفتر نوٹیفیکشن بھی حوالےکیا۔۔۔۔۔۔۔۔
*NPUC OF PAKISTAN*
19/09/2025
#اَلْحَمْدُلِلّٰه
#بریکنگ
#اَلْحَمْدُلِلّٰه اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے #
*این پی یو سی اف پاکستان میں شمولیت ایک ولولہ انگیز دن*
آج این پی یو سی اف پاکستان صوبائی آفس میں ایک شان دار اور باوقار شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں معزز معتبر شخصیات اور عہدادران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
شمولیت پروگرام کی جانب سے مہمانی خصوصی این پی یو سی گورنمنٹ اف پاکستان چیئرمین کے پی کے جناب وزیربادشاہ صاحب ، ڈی جی ایڈمن کے پی کے پیر طیب الرحمن ، ضلع پشاور چیئرمین جناب پیرزادہ صاحب ، ،وائس چیئرمین حاجی قیوم خان، تحصیل پشتخرہ چیئرمین حاجی عثمان صاحب ، شکایت انچارچ سیل جناب عثمان صاحب ، ایڈمن ضلع پشاور فضل جان صاحب، ہزارخوانی صدر دولت خان صاحب ، موسی خان اور عبدالمعین نے خصوصی شرکت کی ۔
وائس صدر احسان اللہ موسی زائی کی اپیل پر ان کی خاندان اور سمیت دیگر معتبر شخصیات نے Npuc اف پاکستان میں شمولیت اختیار کی •
ہم ان بہادر اور باہمت افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے یہ شمولیت نہ صرف ایک امن برقرار رکھنے کا فیصلہ ہے بلکہ امید اور تبدیلی کا عہد ہے•
تحریر کردہ:
*ڈی جی ایڈمن کے پی کے*
11/09/2025
#اَلْحَمْدُلِلّٰه
#بریکنگ
*این پی یو سی اف پاکستان میں شمولیت ایک ولولہ انگیز دن*
تحصیل چمکنی میں ایک شان دار اور باوقار شمولیتی پروگرام ضلع پشاور وائس چیئرمین قیوم خان کے نگرانی میں منعقد ہوا جس میں معزز معتبر شخصیات اور علاقائی عہدادران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
شمولیت پروگرام کی جانب سے مہمانی خصوصی این پی یو سی گورنمنٹ اف پاکستان چیئرمین کے پی کے جناب وزیربادشاہ صاحب ، ڈی جی ایڈمن کے پی کے پیر طیب الرحمن ، ضلع پشاور چیئرمین جناب پیرزادہ صاحب ، ، شکایت انچارچ سیل جناب عثمان صاحب ، فضل جان صاحب، ہزارخوانی صدر دولت خان صاحب ، موسی خان اور عبدالمعین نے خصوصی شرکت کی ۔
قیوم خان کی اپیل پر ان کی خاندان اور سمیت دیگر معتبر شخصیات نے Npuc اف پاکستان میں شمولیت اختیار کی •
ہم ان بہادر اور باہمت افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس نازک وقت میں سچ اور حق کے پرچم تلے جمع ہونے کا فیصلہ کیا یہ شمولیت نہ صرف ایک امن برقرار رکھنے کا فیصلہ ہے بلکہ امید اور تبدیلی کا عہد ہے•
تحریر کردہ:
*ڈی جی ایڈمن کے پی کے*