Ministry of Industries and Production, Government of Pakistan

Ministry of Industries and Production, Government of Pakistan

Share

The Official page of the Ministry of Industries and Production, Government of Pakistan.

24/05/2026

Pakistan and China Explore Joint Future in Advanced Battery Technology

Special Assistant to the Prime Minister for Industries and Production, Haroon Akhtar Khan, Federal Minister for National Food Security and Research, Rana Tanveer Hussain, and Federal Secretary for Industries and Production, Saif Anjum, visited the headquarters of CALB Group in Changzhou, Jiangsu Province, as part of ongoing engagements aimed at strengthening Pakistan-China industrial and technology cooperation.

CALB is one of China’s leading new energy technology companies and among the major global manufacturers of advanced lithium-ion battery systems, supplying battery technologies for electric vehicles, energy storage systems, smart mobility, and industrial energy applications. The company operates large-scale research, development, and manufacturing facilities across China and is listed on the Hong Kong Stock Exchange.

During the visit, the delegation was briefed on CALB’s advanced battery technology platforms, manufacturing capabilities, research and development activities, and global expansion initiatives in the field of lithium battery systems and advanced energy solutions. Discussions focused on Pakistan’s growing potential in electric mobility, battery energy storage systems (BESS), industrial electrification, and the long-term development of an integrated new energy ecosystem.

Both sides agreed to establish a joint working group to further assess and better understand potential opportunities in Pakistan relating to battery cell manufacturing and associated new energy technologies through a phased and commercially driven approach, taking into consideration Pakistan’s evolving market landscape, industrial development objectives, and anticipated future demand for EV and energy storage solutions.

The discussions also included potential future technical collaboration, knowledge exchange, localisation pathways, and broader industrial cooperation opportunities aligned with Pakistan’s industrial modernisation and energy transition objectives.

It was further agreed that follow-up engagements would continue, including the planning of a future visit by CALB leadership to Pakistan for further discussions and assessment of potential areas of cooperation.

Photos from Ministry of Industries and Production, Government of Pakistan's post 23/05/2026

Changzhou, China:
Special Assistant to the Prime Minister (SAPM) on Industries and Production, Haroon Akhtar Khan, along with Federal Minister for National Food Security and Research, Rana Tanveer Hussain, visited leading industrial and technology enterprises in Changzhou, Jiangsu Province, as part of Pakistan’s continued efforts to strengthen industrial collaboration and investment cooperation with China.

During the visit, the delegation toured the headquarters of StarCharge Group, one of the world’s leading intelligent EV charging and smart energy technology companies with operations in more than 60 countries. The delegation received a detailed briefing on the company’s advanced technological ecosystem, including electric vehicle charging infrastructure, energy storage systems, smart energy management solutions, and integrated cloud-based energy trading platforms.

Discussions focused on StarCharge’s current development and investment plans in Pakistan, including initiatives related to EV infrastructure deployment, smart energy systems, localisation strategies, and broader industrial technology collaboration. The delegation was also briefed on the establishment of the company’s local office and the deployment of group resources in Pakistan to support long-term industrial and operational expansion.

The delegation also visited Changfa Group, a major Chinese manufacturer of agricultural and industrial equipment with extensive expertise in tractors, agricultural machinery, diesel engines, and modern manufacturing systems. During the visit, Kingsbridge Ventures and Changfa signed a Memorandum of Understanding (MoU) aimed at exploring future cooperation opportunities in Pakistan. The agreement seeks to promote phased localisation, technical collaboration, industrial development initiatives, and future manufacturing opportunities aligned with Pakistan’s industrial modernisation agenda.

As part of the engagements, the delegation was hosted by Mayor Zhou Wei and senior representatives of Changzhou’s municipal leadership. Detailed discussions were held on Changzhou’s industrial transformation and development model. Both sides exchanged views on China’s industrial achievements, innovation-driven manufacturing growth, export-oriented policies, and investment facilitation mechanisms, with particular emphasis on identifying lessons and opportunities that could support Pakistan’s ongoing industrialisation and economic transformation efforts.

The two sides agreed to further strengthen future cooperation through enhanced industrial engagement, exchange of expertise and ideas, support for trade and investment expansion, and practical collaboration aimed at advancing Pakistan’s manufacturing capabilities and long-term industrial development objectives.

Haroon Akhtar Khan emphasized that Pakistan remains committed to creating an enabling environment for industrial growth and international partnerships, adding that such engagements will play an important role in attracting investment, promoting technology transfer, and accelerating economic progress.

Photos from Ministry of Industries and Production, Government of Pakistan's post 21/05/2026

تاریخ: 20 مئی 2026

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے لاہور اور فیصل آباد چیمبرز آف کامرس کے وفود کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آئندہ وفاقی بجٹ، ٹیکس نظام، معاشی ترقی، اور قومی معیشت کے استحکام میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی ترقی کے لیے کوششیں مثبت نتائج دے رہی ہیں اور معاشی اشاریے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور کاروباری برادری کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں کاروباری طبقے اور عام پاکستانیوں کے لیے مثبت اقدامات شامل کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری اور ایس ایم ایز کی محنت اور تعاون سے پاکستان کی معیشت تیزی سے اور پائیدار بنیادوں پر ترقی کر سکتی ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور نے وزیراعظم شہباز شریف اور معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی معاشی استحکام اور کاروباری شعبے کی حمایت کے لیے کوششوں کو سراہا۔

Photos from Ministry of Industries and Production, Government of Pakistan's post 14/05/2026

اریخ: 14 مئی 2026

معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے سی ای او ملت ٹریکٹرز کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے سی ای او ملت ٹریکٹرز سے ملاقات کی، جس میں آئندہ وفاقی بجٹ، آٹو پالیسی، ٹریکٹر پالیسی اور مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ہارون اختر خان نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق مقامی صنعت کو مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے صنعتی ترقی کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ آئندہ ٹریکٹر پالیسی کو کسان دوست اور صنعت دوست بنیادوں پر تشکیل دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد زرعی شعبے کی معاونت کے ساتھ ساتھ ملکی صنعتی استعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹو پالیسی میں مقامی پیداوار، سرمایہ کاری اور پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے میں تکنیکی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ معاشی استحکام اور طویل المدتی قومی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور برآمدات کو نمایاں فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ متوازن اور جامع اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے صنعتی اور زرعی دونوں شعبوں کو یکساں اہمیت دی جا رہی ہے۔

Photos from Ministry of Industries and Production, Government of Pakistan's post 13/05/2026

آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر کا افتتاح

معاون خصوصی ہاروں اختر خان کا تقریب سے خطاب

آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکانومی صرف ایک دفتر نہیں بلکہ پاکستان چین شراکت داری کے نئے اقتصادی وژن کی علامت ہے، ہارون اختر خان

پاکستان اور چین مل کر خطے کے ڈیجیٹل اور معاشی مستقبل کو نئی سمت دے رہے ہیں، ہارون اختر خان

پاکستان چین دوستی اعتماد، مستقل مزاجی اور مشترکہ وژن پر قائم لازوال رشتہ ہے، ہارون اختر خان

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام، اصلاحات اور عالمی اعتماد کی بحالی کی جانب گامزن، ہارون اختر خان

پاکستان جنگ کا میدان نہیں بلکہ خطے میں استحکام کا مضبوط قلعہ ہے، ہارون اختر خان

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دانشمندانہ قیادت نے خطے کو بڑے بحران سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، ہارون اختر خان

دنیا کی معیشت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے دور رہنے والے ممالک عالمی معیشت میں پیچھے رہ جائیں گے، ہارون اختر خان

پاکستان میں مصنوعی ذہانت، ای کامرس، آٹومیشن اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے ذریعے نئی صنعتی تبدیلی لائی جا رہی ہے، ہارون اختر خان

نیشنل انڈسٹریل پالیسی کے تحت صنعتوں کی بحالی، ویلیو ایڈیشن اور نجی شعبے کے فروغ پر کام جاری، ہارون اختر خان

نیشنل ٹیرف پالیسی کے ذریعے کاروباری لاگت میں کمی اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، ہارون اختر خان

ریگولیٹری گیلوٹین کے ذریعے غیر ضروری رکاوٹیں ختم، منظوریوں کا نظام ڈیجیٹل اور آسان بنایا جا رہا ہے، ہارون اختر خان

پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے ریڈ ٹیپ نہیں بلکہ ریڈ کارپٹس بچھا رہا ہے، ہارون اختر خان

چین کی ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ مہارت، پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور نوجوان آبادی کے ساتھ مل کر طاقتور اقتصادی اشتراک تشکیل دے رہی ہے، ہارون اختر خان

پاکستان قلیل مدتی نہیں بلکہ طویل المدتی اور انقلابی شراکت داریوں کا خواہاں ہے، ہارون اختر خان

پاکستان اور چین صرف منصوبے نہیں بناتے بلکہ امکانات، روزگار اور خوشحالی کی بنیاد رکھتے ہیں، ہارون اختر خان

آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکانومی تجارت، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگا، ہارون اختر خان

پاکستان تبدیلی، جدت اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے مستقبل کو اعتماد کے ساتھ اپنا رہا ہے، ہارون اختر خان

Photos from Ministry of Industries and Production, Government of Pakistan's post 13/05/2026

گورنر سندھ نیحال ہاشمی نے 23ویں آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2026 کا افتتاح کر دیا

چینی آئی بی آئی گروپ نے پاکستانی اداروں کے ساتھ متعدد ایم او یوز پر دستخط کیے

23ویں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2026) کا آج کراچی ایکسپو سینٹر میں گورنر سندھ، نیحال ہاشمی نے باضابطہ افتتاح کیا۔ 12 سے 14 مئی تک جاری رہنے والی اس تین روزہ بین الاقوامی نمائش میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے معروف صنعتکاروں، سرمایہ کاروں، ٹیکنالوجی ماہرین اور کاروباری برادری نے شرکت کی۔

ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زیڈ اے) کے چیئرمین فریدون اکرم شیخ نے کہا کہ آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2026 کا کامیاب انعقاد اور عالمی کمپنیوں کی بھرپور شرکت پاکستان کی معیشت اور صنعتی شعبے پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

چین کے بڑے صنعتی ادارے آئی بی آئی گروپ، جس کی مالیت 93.5 ارب آر ایم بی ہے، کے اعلیٰ سطحی وفد نے نمائش میں شرکت کی اور پاکستان کے ممتاز اداروں کے ساتھ متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے ہنڈائی ڈیلرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (HDAP)، پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA)، پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC)، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI)، اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے ساتھ کیے گئے۔

چیئرمین ای پی زیڈ اے فریدون اکرم شیخ نے کہا کہ یہ معاہدے پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر، مشترکہ منصوبوں، صنعتی تعاون اور مارکیٹ میں توسیع کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی آئی ایف ایشیا صنعتی جدیدکاری کے فروغ اور بزنس ٹو بزنس شراکت داری کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہال نمبر 1 میں قائم ای پی زیڈ اے پویلین اور گلگت بلتستان پویلین سرمایہ کاروں اور شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں سرمایہ کاری کے مواقع اور علاقائی صنعتی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین ای پی زیڈ اے نے کہا کہ پاکستانی صنعت تیزی سے عالمی معیار کی جدید ٹیکنالوجی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری اس نمائش میں انجینئرنگ، توانائی، مشین ٹولز، سولر ٹیکنالوجی، آئل اینڈ گیس، پلاسٹکس، کیمیکلز، معدنیات اور جدید صنعتی مشینری سمیت مختلف شعبوں کی نمائندگی کی جا رہی ہے۔

فریدون اکرم شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور یہ تعاون معاشی ترقی، برآمدات اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2026 یو ایف آئی سے منظور شدہ ایک بین الاقوامی نمائش ہے، جو صنعتی جدت، سرمایہ کاری کے مواقع اور عالمی کاروباری تعاون کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

10/05/2026

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کا “معرکۂ حق” کی پہلی برسی کے موقع پر پیغام

آج، جب ہم 2025 کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کی فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر یاد کر رہے ہیں، ہم افواجِ پاکستان کی ناقابلِ تسخیر بہادری اور پاکستانی قوم کے ناقابلِ شکست جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

جب آزمائش کی گھڑی آئی تو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عظیم قیادت میں ہماری مسلح افواج فولادی دیوار بن کر کھڑی رہیں۔

پروپیگنڈے اور شور میں دشمن شاید زیادہ تھا، مگر ایمان، نظم و ضبط اور جرات میں ہماری افواج بے مثال رہیں۔ انہوں نے بے مثال عزم کے ساتھ پاکستان کے وقار اور عزت کا دفاع کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثابت قدم قیادت میں ہماری افواج نے بہادری اور شجاعت کی ایسی داستان رقم کی جو نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔ بحران کے وقت پُرسکون، قیادت میں مضبوط، اور مقصد میں غیر متزلزل رہتے ہوئے انہوں نے قوم کے لیے خطرے کی گھڑی میں صفِ اول سے قیادت کی۔

یہ دن ہر پاکستانی کو یاد دلاتا ہے کہ جب تک یہ قوم ایمان، جرات اور مقصد میں متحد رہے گی، دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔

Photos from Ministry of Industries and Production, Government of Pakistan's post 10/05/2026

لاہور میں پاک چین بزنس کانفرنس، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی
ہارون اختر خان کی موجودگی میں اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط

پاک چین بی ٹو بی کانفرنس میں کامیاب میچ میکنگ سیشنز کے بعد پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان متعدد ایم او یوز اور تجارتی معاہدے طے پا گئے

کانفرنس میں چین کی 74 کمپنیوں کے 105 نمائندوں جبکہ پاکستان کی 136 کمپنیوں کے 242 نمائندوں نے شرکت کی

گھریلو برقی آلات کے شعبے میں 15 ایم او یوز پر دستخط، سب سے بڑی سرمایہ کاری 40 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

الیکٹریکل سیکٹر میں 10 اہم معاہدے طے، سب سے بڑا معاہدہ 60 ملین ڈالر مالیت کا

بیٹری اسٹوریج سیکٹر میں 27 معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط، سب سے بڑی سرمایہ کاری 82 ملین ڈالر تک ریکارڈ

پاک چین بزنس کانفرنس میں مزید 40 ایم او یوز پر مذاکرات جاری، صنعتی تعاون کے نئے امکانات روشن

پاکستان اور چین کے صنعتی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم، مختلف شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھل گئے

Photos from Ministry of Industries and Production, Government of Pakistan's post 10/05/2026

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ ون آن ون بی ٹو بی ملاقاتیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے پاکستان میں صنعتی تعاون، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فروغ کے لیے معروف چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ ون آن ون بزنس ٹو بزنس (B2B) ملاقاتوں کا سلسلہ منعقد کیا۔

ملاقاتوں کے دوران ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وژن مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور معاہدوں کو عملی شکل دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان معاہدوں پر مؤثر عملدرآمد اور فالو اپ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

معاونِ خصوصی نے بتایا کہ چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے الیکٹرک وہیکل (EV) سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جس میں الیکٹرک گاڑیوں، ای وی بیٹریز اور جدید انرجی اسٹوریج بیٹریز کی اسمبلنگ اور بعد ازاں مقامی مینوفیکچرنگ شامل ہے۔

ہارون اختر خان نے مزید بتایا کہ حکومت ای وی بیٹری پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے، جسے جلد متعارف کرایا جائے گا تاکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری، مقامی مینوفیکچرنگ اور تکنیکی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایم او یوز اور جوائنٹ وینچرز (JVs) پر مکمل فالو اپ کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے نمایاں معاشی فوائد حاصل ہوں گے، مقامی صنعت مضبوط ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور جدید لیتھیم آئن اور سوڈیم آئن بیٹری ٹیکنالوجیز کو صنعتی اور روزمرہ استعمال کے لیے پاکستان میں متعارف کرانا ہے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان میں جدید بیٹری ٹیکنالوجی اور الیکٹرک وہیکل صنعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون ایک نئی اقتصادی شراکت داری کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

10/05/2026

تاریخ: 9 مئی 2026ء

معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی معاشی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے

لاہور: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی معاشی شراکت داری اور تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان بتدریج معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں چین کی 74 کمپنیوں کے 106 نمائندوں، پاکستان کی 136 کمپنیوں کے نمائندوں، 252 کاروباری شخصیات سمیت دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں، صنعتکاروں اور کاروباری برادری کے اراکین نے شرکت کی۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات اعتماد، مستقل مزاجی اور مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط نئی اقتصادی راہیں کھول رہے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ وزیراعظم کے گزشتہ سال دورۂ چین کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ چینی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک ابھرتی ہوئی اور موزوں منڈی کے طور پر دنیا کے سامنے آ رہا ہے اور حکومت صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور کاروباری سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتوں کی بحالی اور برآمدات میں اضافے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات جاری ہیں جن میں نیشنل انڈسٹریل پالیسی اور نیشنل ٹیرف پالیسی کا نفاذ شامل ہے تاکہ کاروبار کی لاگت کو کم کیا جا سکے۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ ریگولیٹری گیلوٹین اقدام کے تحت غیر ضروری ضابطہ جاتی رکاوٹوں کو ختم کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کو کم سے کم ضابطہ بندی اور زیادہ کاروبار دوست معیشت بنایا جا سکے۔ انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ہر مفاہمتی یادداشت (MoU) اور جوائنٹ وینچر (JV) پر عملدرآمد اور فالو اپ کے لیے خصوصی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، جو سرمایہ کاروں کو سہولت، اعتماد اور توسیع کے مواقع فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا مظہر ہیں۔

ہارون اختر خان نے پاک چین اقتصادی تعاون کو دونوں ممالک کے لیے ترقی اور خوشحالی کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بالخصوص مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے لیے نہایت مفید ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کانفرنس کو دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک کانفرنس نہیں بلکہ پاک چین تعاون کے مستقبل کی تشکیل کا ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں بھرپور شرکت پاکستان کی اقتصادی سمت پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔

معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ پاک چین تعاون کا اگلا مرحلہ صنعتی گہرائی اور ٹیکنالوجیکل انضمام پر مبنی ہوگا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مستقل اور مؤثر پالیسیوں کے ذریعے معیشت کو مستحکم کیا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو مضبوط بنایا ہے۔

ہارون اختر خان نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتی بحالی حکومت کی اقتصادی پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور پاکستان محض ایک صارف منڈی نہیں بلکہ مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی پارٹنر بننے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ہوم اپلائنسز، الیکٹریکل ڈیوائسز اور بیٹری اسٹوریج سسٹمز کو مستقبل کے اہم شعبے قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نوجوان افرادی قوت اور جغرافیائی اہمیت سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے الیکٹریفکیشن اور کلین انرجی کی جانب بڑھ رہی ہے اور چینی تعاون سے پاکستان بیٹری مینوفیکچرنگ اور انرجی اسٹوریج کا علاقائی مرکز بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان لیتھیم آئن اور سوڈیم آئن بیٹری ٹیکنالوجی میں فعال شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے۔

عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ساتھ مل کر خوشحال مستقبل کی تعمیر کی دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوائنٹ وینچرز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور مشترکہ مینوفیکچرنگ ہی مستقبل کا راستہ ہیں۔ انہوں نے کہا، “پاکستان تعمیر، جدت، مقابلے اور قیادت کے لیے تیار ہے۔ ہمارے دروازے کھلے ہیں، ہماری سمت واضح ہے اور ہمارا عزم مضبوط ہے۔”

علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان مکالمے اور تعاون کو فروغ دے رہا ہے اور ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا مضبوط ستون ہے اور وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہا جنہوں نے حالیہ ایران امریکہ کشیدگی کے دوران خطے کو ایک بڑے بحران سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 16:00
Sunday 09:00 - 17:00