کچھ یادیں

کچھ یادیں

Share

ہر کسی کے دل میں اچھی یادیں چھوڑیں کیوں کہ انسان باقی نہیں رہتا ، باقی رہتی ہیں تو بس کچھ یادیں

20/05/2026

پسندیدہ انسان کے ساتھ ہمارا تعلق
والدین اور اولاد کی طرح ہوتا ہے
وہ کھو جائے تو ہم یتیم ہو جاتے ہیں
تو پھر یتیموں کا غم آخری سانس تک
باقی رہتا ہے

20/05/2026

زمیں کو عُجلت، ہوا کو فُرصت، خلا کو لُکنت مِلی ہوئی ہے
ہم احتجاجاً زمیں پہ زندہ ہیں، یا اجازت ملی ہوئی ہے؟

ہم اپنی مرضی کے تارے چُن کر فلک پہ چہرے بنا رہے ہیں
بغیر چھت کے پڑے ہوئے ہیں، تو یہ سہولت مِلی ہوئی ہے

بچھڑنے والوں کی بد دُعائیں ہماری عُمریں بڑھا رہی ہیں
یہ زہر خالص نہیں ہے اس میں کسی کی چاہت ملی ہوئی ہے

ہماری اوقات کے مطابق ہمارے درجے بنے ہوئے ہیں
کسی کو قُدرت، کسی کو مُہلت، کسی کو قسمت مِلی ہوئی ہے

20/05/2026
06/05/2026

ٹوٹا ہوا ہونا کمزور ہونے کی علامت نہیں
بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تم دباؤ سے گزر چکے ہو
اس کا مطلب ہے کہ تمہیں آزمایا گیا
تمہیں حد سے زیادہ کھینچا گیا
اور تمہیں اپنے آرام سے باہر دھکیلا گیا
پھر بھی تم موجود ہو
کھڑے ہو
سانس لے رہے ہو
درّاڑیں تمہاری طاقت کو ختم نہیں کرتیں،
وہ اسے ثابت کرتی ہیں۔
کیونکہ صرف وہی مضبوط ہوتا ہے
جو اتنا سب کچھ سہہ کر بھی مٹ نہ جائے

06/05/2026

انسان کے علاوه ہر چیز ویسی ہے جیسی دیکھائی دیتی ہے

04/05/2026

بہت بھاگا ہوں کچھ رشتوں کے پیچھے تھک گیا ہوں ایک جگہ رک جانا چاہتا ہوں۔جس کے پیچھے جتنا بھاگا اتنا ہی تکلیف ہوئی۔۔۔اب دل چاہتا ہے ان لوگوں کی پرواہ کرنا چھوڑ دوں۔جنہیں میرے پیار کی کوئی قدر نہیں۔جنہیں میرے ہونے نا ہونے سے فرق نہیں پڑتا کبھی کبھی دل کرتا ہے ان جیسا ہی بن جاوں پھر سوچتا ہوں ان میں اور مجھ میں کیا فرق رہ جائے گا بس یہی سوچ کر ہر بار کڑوے گھونٹ پی لیتا ہوں اور خاموش ہو جاتا ہوں۔۔۔اور پھر دل کو یہی تسلی دیتا ہوں کہ مجھے تکلیف دینے والے کے لیئے میری خاموشی ہی کافی ہے

04/05/2026

اگر میرے مزاج کے لوگ نہ ہوں تو میں
تین گھنٹے خاموشی سے محض درخت پرندے دیکھنے پہ اکتفا کر سکتا ہوں
جب کہ آس پاس سب ہجوم ہی کیوں نہ ہو لوگوں کا

03/05/2026

ایک عورت تمہیں بے پناہ محبت کر سکتی ہے لیکن وہ پھر بھی شادی کے لیے تم سے بہتر کو چنے گی..

کتنی عجیب بات ہے نہ ؟ وہ کہتی تھی کہ تمہارے بغیر سانس لینا بھی محال ہے، تمہاری تصویر دیکھ کر اس کے چہرے پر رونق آ جاتی تھی مگر پھر ایک دن مصلحتوں کی چادر اوڑھ کر اس نے کسی ایسے ہاتھ کو تھام لیا جو تمہارے ہاتھ سے زیادہ کامیاب تھا اسے تم سے محبت تو ہے پناہ تھی، مگر اسے اپنی زندگی کے لیے تم سے بہتر خواب دکھائے گئے تھے آج وہ کسی اور کے آنگن کی زینت ہے، اور تم آج بھی اس کی اسی بے پناہ محبت کے حصار میں قید ہو جو مکمل ہو کر بھی ادھوری رہ گئی...

29/04/2026

تُم اگر
کِسی باغ میں جاؤ
اور تُم پر کوئی تِتلی آ کر بیٹھ جائے

جانتی ہو پِھر
وہ تِتلی جا کر اپنی باقی تِتلیوں سے کیا کہے گی.
آ جاؤ سب.
میں نے دُنیا کا سب سے
خُوبصُورت پُھول ڈُھونڈ لِیا ہے
جو کہ میری نظر میں تم ہو

25/04/2026

ایک overthinker کو صرف
ایک overexplainer ہی سنبھال سکتا ہے
کیونکہ دونوں کے بیچ خاموشی خطرناک ہوتی ہے
ایک ہر لفظ کو دل پر لے لیتا ہے
اور دوسرا ہر لفظ دل سے کہہ دیتا ہے
ایک کو یقین چاہیے ہوتا ہے
اور دوسرے کو وضاحت دینے کی عادت
یہ دونوں اگر مل جائیں تو غلط فہمیاں نہیں
سکون جنم لیتا ہے

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Islamabad