Tanzeem-ul-Awan Pakistan

Website

Tanzeem-ul-Awan Pakistan Tanzeem-ul-Awan is a not political and active organization founded with full sincerity for welfare

لودھراں کی تاریخی پہلی کوٹھی، ضلع لودھراں کی بنیاد اور اس خطے کی سماجی و سیاسی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھنے والی شخصیت...
30/09/2026

لودھراں کی تاریخی پہلی کوٹھی، ضلع لودھراں کی بنیاد اور اس خطے کی سماجی و سیاسی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھنے والی شخصیت، ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب۔
ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب ضلع لودھراں کے پہلے ایم بی بی ایس ڈاکٹر تھے، جو 1960ء کی دہائی میں مزید تخصص حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ تشریف لے گئے۔ اعوان ہاؤس صرف ایک گھر یا کوٹھی نہیں، بلکہ لودھراں کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، جہاں بڑے بڑے بادشاہوں، سیاست دانوں، علماء، جج صاحبان اور نامور شخصیات کی آمد رہی۔
محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ، عمران خان، سید یوسف رضا گیلانی، جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی، سلطان باہوؒ کے سجادہ نشین اور گولڑہ شریف کے سجادہ نشین سمیت کئی نامور شخصیات اس تاریخی گھر کی مہمان رہیں۔
ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب نے اپنی پوری زندگی لوگوں کو جوڑنے، محبت بانٹنے اور سب کو برابر سمجھنے میں گزاری۔ ضلع لودھراں بننے کی خوشیاں بھی اسی اعوان ہاؤس میں بھرپور انداز میں منائی گئیں۔ 1991 میں غریبوں اور مستحقین کے لیے پورا ہفتہ دسترخوان جاری رہا، کوٹھی میں چراغاں ہوتا اور امیر و غریب ہر شخص کے لیے اس گھر کے دروازے یکساں طور پر کھلے رہتے۔
ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب ہمیشہ ایسے بزرگ کے طور پر یاد کیے جائیں گے جن کے پاس آنے والے کو عہدہ، دولت یا حیثیت کے ترازو میں نہیں تولا جاتا تھا، بلکہ ہر انسان کو عزت، محبت اور اپنائیت دی جاتی تھی۔
یہی وجہ ہے کہ اعوان ہاؤس آج بھی صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ لودھراں کی تاریخ، روایات، مہمان نوازی، خدمتِ خلق اور ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب کی شخصیت کی ایک زندہ یادگار ہے۔
اللہ پاک محترم ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب اور ان کے تمام اہلِ خانہ کو ہمیشہ صحت، تندرستی، عافیت، خوشیوں اور سکونِ قلب سمیت ایمان والی زندگی سے نوازے۔ آمین ثم آمین
تحریر: حمزہ سلیم اعوان

سیاست، شرافت اور عوامی خدمت: ملک فضل حسین اعوان اور ان کا سیاسی ورثہ​حافظ آباد کی روایتی سیاست اور اعوان خاندان کا کردار...
29/09/2026

سیاست، شرافت اور عوامی خدمت: ملک فضل حسین اعوان اور ان کا سیاسی ورثہ
​حافظ آباد کی روایتی سیاست اور اعوان خاندان کا کردار
​تحریر محمد اقبال اعوان
​پاکستانی سیاست میں کچھ ایسے نام اور خاندان ہوتے ہیں جو کسی عہدے یا پروپیگنڈے کے محتاج نہیں ہوتے، بلکہ ان کی پہچان ان کا علاقائی اثرورسوخ، سماجی خدمات اور اصول پسندی ہوتی ہے۔ پنجاب کے دلّی زراعت خیز خطے حافظ آباد کی سیاسی تاریخ کا جب بھی جائزہ لیا جائے، تو ملک فضل حسین اعوان کا نام نہایت احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ وہ ایک ایسے مدبر اور سنجیدہ سیاستدان تھے جنہوں نے ملکی پارلیمانی سیاست میں ایک گہری چھاپ چھوڑی۔
​آبائی پس منظر اور خاندانی جڑیں:
​ملک فضل حسین اعوان کا تعلق ضلع حافظ آباد کے معروف قصبے اور تاریخی مرکز گڑھی اعوان (بھگوال) سے تھا۔ ان کا گھرانہ اپنے علاقے میں روایتی اقدار، مہمان نوازی اور سماجی وقار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ان کے آباؤ اجداد نے ہمیشہ علاقے کے عوام کے دکھ سکھ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس کی وجہ سے اس خاندان کی جڑیں مقامی مٹی میں بہت گہری ہیں۔
​پارلیمانی سیاست اور عوامی خدمات:
​ملک فضل حسین اعوان نے ملکی سیاست میں بھرپور کردار ادا کیا۔ وہ 1988ء سے 1990ء کے دوران پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن (ایم این اے) منتخب ہوئے۔ یہ وہ دور تھا جب ملکی سیاست میں نظریاتی بحثیں اور پارلیمانی اقدار کا بول بالا تھا۔ ملک فضل حسین نے ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں میں اپنے حلقے کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے۔ وہ نہ صرف ایک عملی سیاستدان تھے بلکہ ایک فکری اور نظریاتی ذوق بھی رکھتے تھے، جو ان کی تحریروں اور خیالات سے ظاہر ہوتا ہے۔
​سیاسی ورثے کا تسلسل اور موجودہ منظر نامہ:
​سیاست میں انسان تو چلا جاتا ہے لیکن اس کے نقوش ہمیشہ باقی رہتے ہیں۔ ملک فضل حسین اعوان کی رحلت کے بعد ان کے سیاسی و سماجی مشن کو ان کے ہونہار فرزند ملک فیاض احمد اعوان نے باقاعدہ آگے بڑھایا۔ ملک فیاض احمد اعوان (جو 6 ستمبر 1960ء کو حافظ آباد میں پیدا ہوئے) پیشے کے اعتبار سے ایک ماہرِ زراعت ہیں اور حافظ آباد کی سیاست کا ایک معتبر حوالہ ہیں۔
​ملک فیاض احمد اعوان نے مقامی اور صوبائی سطح پر سیاست میں شاندار کردار ادا کیا:
​انہوں نے 2001ء سے 2002ء تک ناظم سٹی کونسل حافظ آباد کی حیثیت سے شہر کی خدمت کی۔
​وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے دو مرتبہ (2008 تا 2013 اور 2013 تا 2018) پنجاب اسمبلی کے رکن (ایم پی اے) منتخب ہوئے۔
​بحیثیت رکنِ صوبائی اسمبلی انہوں نے اہم کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سنبھالی اور علاقائی ترقی کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
​اس خاندان کے دیگر افراد جیسے کہ مرحوم ملک زاہد حسین اعوان اور امریکہ میں مقیم ملک شاہد حسین اعوان بھی اس خاندانی پس منظر کا اہم حصہ ہیں۔ موجودہ سیاسی منظر نامے میں یہ خاندان حافظ آباد میں اپنی روایتی سیاسی جڑوں اور عوام کے ساتھ مضبوط رابطے کی وجہ سے بدستور متحرک اور اثرانداز ہے۔
​حاصلِ کلام:
​ملک فضل حسین اعوان جیسے لوگ سیاست کو کاروبار نہیں بلکہ خدمت کا ذریعہ سمجھتے تھے۔ انہوں نے اپنی سیاست کے ذریعے جو اخلاقی اور سماجی اقدار قائم کیں، ان کی اولاد آج بھی اسی راستے پر گامزن ہے۔ حافظ آباد کی تاریخ جب بھی لکھی جائے گی، ملک فضل حسین اعوان اور ان کے خاندان کی خدمات سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی۔








جس کو اللہ عزت دینا چاہے، دنیا کی کوئی طاقت اس کی عزت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی!"​لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اس کی ایک ر...
21/09/2026

جس کو اللہ عزت دینا چاہے، دنیا کی کوئی طاقت اس کی عزت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی!"
​لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اس کی ایک روشن اور نمایاں مثال ہیں۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 80ویں لانگ کورس کے 'سورڈ آف آنر' (Sword of Honour) حاصل کرنے والے اس جیدار افسر کا سفرِ حیات عزم، استقلال اور اللہ کے فضل کی ایک لازوال داستان ہے۔
​تقریباً چند سال پہلے جب حالات بظاہر یوں لگ رہے تھے کہ شاید ان کا یہ سفر وقت سے پہلے رک جائے گا—جب اکتوبر 2021 میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور وہ اکیلے اس بیچ کے جنرل بنے—تو شائد کسی کے وہم و گمان میں بھی یہ نہ تھا کہ تقدیر کے فیصلے کتنے مختلف اور بلند ہیں۔ اس وقت سوچا گیا تھا کہ نومبر 2025 میں جب نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا وقت آئے گا، تو جنرل عاصم ملک اکتوبر 2025 میں ہی ریٹائر ہو چکے ہوں گے۔
​مگر اللہ کی تدبیر سب سے بہتر ہوتی ہے!
​وقت نے پلٹا کھایا اور ستمبر 2024 میں جنرل عاصم ملک کو پاکستان کی سب سے اہم انٹیلی جنس ایجنسی (ISI) کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ یہی نہیں، بلکہ اپریل 2025 میں انہیں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر (NSA) کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی، اور وہ تاریخ کے پہلے ایسے حاضر سروس ڈی جی آئی ایس آئی بنے جنہیں بیک وقت قومی سلامتی کے مشیر کا منصب بھی ملا۔
​اپنی شاندار کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر، اکتوبر 2025 میں مدتِ ملازمت پوری ہونے پر انہیں پہلے ایک سال کی توسیع دی گئی، اور اب ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں مزید ایک سال کی توسیع سے نواز دیا ہے۔
​ایک اور اعزاز جو ان کے تاج کا حصہ ہے، وہ یہ کہ جنرل عاصم ملک پہلے ڈی جی آئی ایس آئی ہیں جو ایک پی ایچ ڈی اسکالر (PhD Scholar) بھی ہیں۔
​یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ انسان کی نیت صاف ہو اور محنت خلوص کے ساتھ ہو، تو منزلیں خود بخود رستہ بناتی ہیں۔ اللہ تعالی جنرل عاصم ملک کو ملک و قوم کی مزید شاندار خدمات سر انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! 🇵🇰
تحریر محمد اقبال اعوان
#​PakistanArmyZindabad! 🇵🇰
​( )

تنظیم الاعوان پاکستان کے بانی الحاج ملک کرم بخش اعوان مرحوم کے دیرینہ ساتھی اور سرپرست اعلیٰ تنظیم الاعوان پاکستان الحاج...
09/09/2026

تنظیم الاعوان پاکستان کے بانی الحاج ملک کرم بخش اعوان مرحوم کے دیرینہ ساتھی اور سرپرست اعلیٰ تنظیم الاعوان پاکستان الحاج ملک اللہ یار خان اعوان کی برسی کے موقع پر خصوصی دعائیہ پیغام۔
​اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
​اعوان قبیلے اور قوم کے لیے آپ کی گرانقدر دینی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ناقابلِ فراموش ہیں۔

1993  اعوان ہاؤس، لودھراں ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب کی دعوت پر محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کی آمد خصوصی دعوت پر قیام کیا۔ ...
02/09/2026

1993 اعوان ہاؤس، لودھراں ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب کی دعوت پر محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کی آمد خصوصی دعوت پر قیام کیا۔ ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے درمیان ایک دیرینہ اور بااعتماد سیاسی تعلق قائم تھا۔
محترمہ بے نظیر بھٹو، ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب کی شرافت، دیانت داری، اصول پسندی اور سیاسی بصیرت سے بے حد متاثر تھیں۔ یہی باہمی اعتماد تھا کہ لودھراں آمد کے موقع پر انہوں نے اعوان ہاؤس میں ایک روز قیام کیا، جو اس دور کے سیاسی تعلقات اور ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب کی سیاسی و سماجی اہمیت کا ایک یادگار باب بن گیا۔
1993ء کے اخباری صفحات میں اس تاریخی آمد اور ملاقات کا تذکرہ بھی محفوظ ہے۔ اعوان ہاؤس میں ہونے والی یہ ملاقات آج بھی ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے درمیان قائم خصوصی سیاسی ربط، اعتماد اور احترام کی ایک خوبصورت یادگار کے طور پر دیکھی جاتی ہے۔
محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب کو صحت، تندرستی، خوشیوں اور عزت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے، انہیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان کے سایۂ شفقت کو ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے لیے قائم رکھے۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب کے تمام اہلِ خانہ کو صحت، سلامتی، خوشحالی، کامیابی اور باہمی محبت عطا فرمائے۔ ان کے گھر کو ہمیشہ خوشیوں، برکتوں اور سکون سے آباد رکھے اور ہر قسم کی پریشانی، بیماری اور آزمائش سے محفوظ فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
ایک ملاقات، ایک تعلق، اور تاریخ کے اوراق میں محفوظ ایک یادگار لمحہ۔ تحریر: حمزہ سلیم اعوان

مرکزی صدر تنظیم الاعوان پاکستان ، ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی معروف عالم دین سید محمد سبطین شاہ نقوی (ایڈیشنل ناظم...
01/09/2026

مرکزی صدر تنظیم الاعوان پاکستان ، ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی معروف عالم دین سید محمد سبطین شاہ نقوی (ایڈیشنل ناظم اعلیٰ مرکزیہ پاکستان) کی رہائش گاہ، آبائی گاؤں تلوکر آمد اور اہم ملاقات۔
ملک شاکر بشیر اعوان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ اس موقع پر علاقے کی خوشحالی، عوامی مسائل اور مختلف ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقائی بہتری اور فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
Shakir Awan Malik Shakir Bashir Awan

رائل لنکاسٹر ہوٹل لندن میں ملک وقاص حبیب اعوان اور بیرسٹر سکندر علی جتوئی کی صاحبزادی کی شاندار بارات کی تقریبتقریب میں ...
01/09/2026

رائل لنکاسٹر ہوٹل لندن میں ملک وقاص حبیب اعوان اور بیرسٹر سکندر علی جتوئی کی صاحبزادی کی شاندار بارات کی تقریب
تقریب میں سیاسی، سماجی، قانونی شخصیات اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے معزز مہمانوں کی بڑی تعداد کی شرکت
نوبیاہتا جوڑے کے لیے زندگی کے نئے سفر کی کامیابی اور خوشحال ازدواجی زندگی کی پُرجوش دعائیں

لندن (خصوصی نمائندہ) لندن کے معروف اور پُروقار رائل لنکاسٹر ہوٹل میں ملک وقاص حبیب اعوان، فرزندِ ارجمند ملک حبیب الرحمٰن خان اعوان، چیئرمین پنجاب/اوورسیز متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان، اور معروف قانون دان بیرسٹر سکندر علی جتوئی کی معزز صاحبزادی کی شادی کے سلسلے میں ایک نہایت شاندار، پُروقار اور یادگار بارات کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے عزیز و اقارب، دوست احباب، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات، معروف قانونی ماہرین، سینئر سولیسٹرز اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شریک معزز شخصیات نے نو بیاہتا جوڑے کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے خوشحال، پُرسکون اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعائیں کیں۔رائل لنکاسٹر ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب میں دونوں خاندانوں کی خوشی دیدنی تھی۔ تقریب کے انتظامات میں خاندانی روایات، مشرقی تہذیب اور جدید انداز کا خوبصورت امتزاج نمایاں نظر آیا، جبکہ مہمانوں کی آمد کے ساتھ ہی تقریب کا ماحول خوشی، محبت، اپنائیت اور مسرت کے جذبات سے بھر گیا۔ دلہا اور دلہن کے خاندانوں کی جانب سے آنے والے تمام مہمانوں کا نہایت گرمجوشی اور خلوص کے ساتھ استقبال کیا گیا اور انہیں اس یادگار خوشی میں شریک ہونے پر خصوصی طور پر خوش آمدید کہا گیا۔دلہن کے والد معروف قانون دان بیرسٹر سکندر علی جتوئی نے تقریب کی میزبانی میں خصوصی دلچسپی لی اور اپنی شاندار مہمان نوازی کے ذریعے شرکاء کے دل جیت لیے۔ بیرسٹر سکندر علی جتوئی کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی اس تقریب میں سیاسی، سماجی اور قانونی حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات کی شرکت نے بارات کی تقریب کو مزید اہمیت اور وقار بخشا۔ مہمانوں نے دونوں خاندانوں کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے اس خوشی کے موقع پر نیک خواہشات پیش کیں۔تقریب میں پیپلز پارٹی یوکے کے نائب صدر بیرسٹر معشوق علی جتوئی نے خصوصی شرکت کی اور نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح صدر مسلم لیگ ن اسپین میاں عمران اور پیپلز پارٹی یوکے کے صدر محسن باری بھی اس پُرمسرت موقع پر شریک ہوئے۔ سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ان شخصیات کی شرکت نے تقریب کی رونق میں مزید اضافہ کیا اور دونوں خاندانوں کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلق اور محبت کی عکاسی بھی ہوئی۔صوبہ پوٹھوہار کے رہنما ملک عثمان حیدر اعوان نے بھی تقریب میں شرکت کی اور ملک وقاص حبیب اعوان اور ان کی اہلیہ کو شادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی آئندہ زندگی کو محبت، سکون، خوشحالی اور باہمی احترام سے بھر دے۔ ان کی شرکت کو بھی دونوں خاندانوں کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔تقریب میں معروف قانونی شخصیات اور سینئر سولیسٹرز کی بھی نمایاں شرکت رہی۔ بیرسٹر معشوق علی جتوئی، فیصل بھائی، ڈوڈو بھٹو، شعیب میمن، باسط علی جتوئی ایڈووکیٹ، بیرسٹر طاہر خان، بیرسٹر غلام مصطفیٰ خواجہ، سید سلمان شاہ اور سینئر سولیسٹر ارشد اولیاء سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کرکے دلہا اور دلہن کے خاندانوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ اسد کلیم، محمد قاسم اور راحیل اعجاز بھی تقریب میں شریک ہوئے اور خوشی کے ان لمحات میں دونوں خاندانوں کے ساتھ اپنی محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دلہا کے خاندان کی جانب سے بھی تقریب میں عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ملک فہد حبیب اعوان، ملک فیصل احسان اعوان، ملک خلیل احسان اعوان اور ملک عدیل اعوان سمیت خاندان کے دیگر افراد نے تقریب میں شرکت کرکے ملک وقاص حبیب اعوان کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح چوہدری ندیم، چوہدری زریب، چوہدری رمضان، چوہدری ثاقب اور چوہدری رقیب سمیت دیگر معززین بھی تقریب کا حصہ بنے اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔لندن میں منعقد ہونے والی یہ تقریب اس اعتبار سے بھی خصوصی اہمیت کی حامل رہی کہ دنیا کے مختلف ممالک اور برطانیہ کے مختلف شہروں میں مقیم عزیز و اقارب اور دوست احباب نے طویل سفر طے کرکے اس خوشی میں شرکت کی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی خاندانوں کے لیے شادی بیاہ کی تقریبات جہاں خاندانی خوشیوں کا ذریعہ بنتی ہیں، وہیں ایسی تقریبات اپنے وطن، خاندان اور روایتی اقدار سے وابستگی کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔ رائل لنکاسٹر ہوٹل میں ہونے والی یہ تقریب بھی اسی جذبے کی خوبصورت عکاسی کرتی دکھائی دی۔تقریب کے دوران مہمانوں کی ایک دوسرے سے ملاقاتوں، خوشگوار گفتگو اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا۔ بزرگوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے خصوصی دعائیں کیں جبکہ دوست احباب نے بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں خاندانوں کے افراد نے اس خوشی کو مل جل کر منایا اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت و اخوت کے جذبات کا اظہار کیا۔دلہا ملک وقاص حبیب اعوان اس موقع پر انتہائی خوش اور پُرمسرت دکھائی دیے۔ خاندان کے بزرگوں اور معزز مہمانوں نے انہیں زندگی کے اس نئے مرحلے پر مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ ان کا ازدواجی سفر محبت، اعتماد، خوشحالی اور باہمی احترام کے ساتھ کامیابی سے طے ہو۔ دلہا کے خاندان کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کی آمد کو خصوصی طور پر سراہا گیا اور کہا گیا کہ ان کی شرکت نے اس خوشی کو مزید یادگار بنا دیا ہے۔اس موقع پر دلہا کے والد ملک حبیب الرحمٰن خان اعوان نے اپنے فرزند ملک وقاص حبیب اعوان اور ان کی اہلیہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اولاد کی خوشی والدین کے لیے زندگی کی سب سے بڑی خوشیوں میں سے ایک ہوتی ہے اور بیٹے کی زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز ان کے لیے انتہائی مسرت کا باعث ہے۔ انہوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے باعثِ سکون بنائے، ان کے درمیان محبت اور اعتماد کو مضبوط کرے اور ان کی زندگی کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے بھر دے۔ملک حبیب الرحمٰن خان اعوان نے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک وقاص حبیب اعوان اور ان کی اہلیہ کے ازدواجی سفر کو خوشیوں، سکون، عزت، صحت، خوشحالی اور کامیابیوں سے منور فرمائے، ان کے درمیان مودت و الفت کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور دونوں خاندانوں کے درمیان قائم محبت، احترام اور اخوت کے رشتوں کو مزید مضبوط فرمائے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام مہمانوں، عزیز و اقارب اور دوست احباب کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر تقریب میں شرکت کی۔دلہا اور دلہن کے خاندان کی جانب سے بالخصوص ان مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جو برطانیہ کے مختلف شہروں، دنیا کے مختلف ممالک اور دور دراز علاقوں سے سفر کرکے اس خوشی میں شریک ہوئے۔ خاندان کے مطابق مہمانوں کی شرکت ان کے لیے محض ایک رسمی حاضری نہیں بلکہ محبت، خلوص اور دیرینہ تعلق کا اظہار ہے، جسے وہ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔تقریب میں شریک سیاسی، سماجی اور قانونی شخصیات نے بھی دونوں خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ شادی کی ایسی تقریبات خاندانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور محبت و اخوت کے رشتوں کو مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ شرکاء نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ لندن جیسے عالمی شہر میں بھی پاکستانی خاندان اپنی خاندانی روایات، تہذیبی اقدار اور باہمی تعلقات کو خوبصورتی کے ساتھ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔رائل لنکاسٹر ہوٹل میں منعقد ہونے والی ملک وقاص حبیب اعوان اور بیرسٹر سکندر علی جتوئی کی صاحبزادی کی بارات کی یہ تقریب مجموعی طور پر خوشی، محبت، خاندانی وابستگی، روایات اور باہمی احترام کا حسین امتزاج ثابت ہوئی۔ ممتاز سیاسی و قانونی شخصیات سمیت خاندان کے بزرگوں، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بھرپور شرکت نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔ خوشیوں سے بھرپور اس موقع پر ہر طرف مبارکبادوں، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری رہا اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے ایک روشن، خوشحال اور محبت بھری زندگی کی دعاؤں کے ساتھ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔یہ تقریب لندن میں پاکستانی کمیونٹی کی خاندانی روایات، باہمی تعلق اور تہذیبی اقدار کی ایک خوبصورت تصویر بھی پیش کرتی رہی، جہاں دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں نے اپنی روایتی خوشیوں کو بھرپور انداز میں مناتے ہوئے اس یادگار موقع کو ہمیشہ کے لیے اپنی خوبصورت یادوں کا حصہ بنا لیا۔




 #میلادمصطفی
26/08/2026

#میلادمصطفی

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد! ✨​سب کو بارہ ربیع الاول کا بابرکت اور پرنور دن بہت بہت مبارک ہو۔ تنظیم الاعوان پاکست...
25/08/2026

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد! ✨
​سب کو بارہ ربیع الاول کا بابرکت اور پرنور دن بہت بہت مبارک ہو۔ تنظیم الاعوان پاکستان (رجسٹرڈ) کی طرف سے آپ سب کی خدمت میں خصوصی دعا پیش ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ دن ہماری زندگیوں میں امن، سلامتی، اور خوشیاں لے کر آئے اور ہمیں پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر چلنے کی مکمل توفیق عطا فرمائے۔ آمین! 💚
​

جھاٹلہ، ضلع تلہ گنگ کے سپوت بریگیڈیئر ملک حبیب الرحمٰن اعوان کو "ستارہ امتیاز (ملٹری)" سے نوازا گیا​الحمدللہ! یہ ہمارے ل...
23/08/2026

جھاٹلہ، ضلع تلہ گنگ کے سپوت بریگیڈیئر ملک حبیب الرحمٰن اعوان کو "ستارہ امتیاز (ملٹری)" سے نوازا گیا

​الحمدللہ! یہ ہمارے لیے انتہائی فخر اور مسرت کا مقام ہے کہ جھاٹلہ، ضلع تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے مایہ ناز سپوت بریگیڈیئر ملک حبیب الرحمٰن اعوان کو صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کی جانب سے ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں 'ستارہ امتیاز (ملٹری)' کے prestigious اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
​یہ باوقار اعزاز پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر قومی سلامتی، دفاعی امور اور مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے ان کی شاندار، مخلصانہ اور انتھک خدمات کے صلے میں دیا گیا ہے۔ یہ تمغہ بریگیڈیئر حبیب الرحمٰن ملک کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی اور عسکری کیریئر میں ان کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بول ثبوت ہے۔
​تمام تر کامیابیوں اور کامرانیاں اللہ رب العزت کے فضل و کرم کی مرہون منت ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید بلندیوں، صحت و سلامتی اور ملک و قوم کی خلوصِ نیت سے خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
​خصوصی مبارکباد:
ملک عنایت علی چینجی کے کزن بریگیڈیئر حبیب الرحمٰن اعوان کو اس عظیم ترین قومی اعزاز کے حصول پر ملک بھر سے دوست احباب، معززین علاقہ اور تنظیم الاعوان پاکستان کے عہدیداران کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
مرکزی تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ


Address

Centrel Secretarat, Tanzeem-ul-Awan, Pakistan Ilwi Compex Near CDA Islamabad
Islamabad
46200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tanzeem-ul-Awan Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category