02/05/2026
نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ
Shakir Awan Malik Saad Bashir Awan Malik Shakir Bashir Awan Tanzeem-ul-Awan Pakistan
Tanzeem-ul-Awan is a not political and active organization founded with full sincerity for welfare
02/05/2026
نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ
Shakir Awan Malik Saad Bashir Awan Malik Shakir Bashir Awan Tanzeem-ul-Awan Pakistan
02/05/2026
محبت، خلوص اور اعترافِ خدمت کے 83 سال 🎂
تنظیم الاعوان پاکستان کے سینئر بزرگ رہنما بابا جان ڈاکٹر شیر محمد اعوان صاحب کی سالگرہ کے موقع پر ایک نہایت خوبصورت اور یادگار سرپرائز دیا گیا، جس میں محبت، خلوص اور اپنائیت کی جھلک نمایاں تھی۔ اس پُروقار محفل نے ثابت کر دیا کہ نیک نامی اور دیانت ہی انسان کا اصل سرمایہ ہے۔اس پرمسرت محفل میں درج ذیل شخصیات نے شرکت کر کے خوشیوں کو چار چاند لگا دیے:شوکت رضا صاحب اظہر بھٹی صاحب
راؤ احسان صاحب چوہدری افضل گجر صاحب ملک ماجد احمد صاحب حاجی اکرم آرائیں صاحب نے خراج تحسین پیش کیا کیک پر لکھی گئی تحریر نہایت منفرد اور دلنشین تھی، جس میں ڈاکٹر صاحب کی طویل جدوجہد کو ان الفاظ میں سمویا گیامحنت، محبت، دیانت، شرافت اور صداقت کے 83 سال یہ دلکش کیک حق نواز صاحب اور شوکت رضا صاحب نے بڑی محبت اور سلیقے سے یونائیٹڈ بیکرز لودھراں سے تیار کروایا، جبکہ اظہر بھٹی صاحب بھی اپنی جانب سے محبت بھرا کیک لے کر محفل میں شریک ہوئے۔یہ محفل صرف ایک سالگرہ کی تقریب نہ تھی بلکہ اخلاص، دعا اور محبت کے انمول لمحات کا حسین امتزاج تھی، جہاں ہر دل ڈاکٹر صاحب کے لیے نیک تمناؤں سے لبریز اور ہر چہرہ خوشی سے منور تھا۔
اللہ تعالیٰ بابا جان کو صحت و تندرستی کے ساتھ ایسی ہزاروں خوشیاں نصیب فرمائے۔ (آمین)
✍️ تحریر: حمزہ سلیم اعوان
30/04/2026
سینئر نائب صدر تنظیم الاعوان پاکستان رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کی وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے اسلام آباد سمیت حلقہ این اے 46 اسلام آباد کے مسائل اور ان کے دیر پا حل کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سے تبادلہ خیال کیا
سینئر نائب صدر تنظیم الاعوان پاکستان رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایران امریکہ جنگ بندی اور ڈائیلاگ کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقل جنگ بندی اور امن معاہدہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ثالثی میں طے پائے گا
حلقہ این اے 46 اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی اور جناح میڈیکل کمپلیکس کے قیام پر بھی وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
Anjum Aqeel Khan Mian Shehbaz Sharif
خوشاب حلقہ پی پی 83 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مرکزی صدر تنظیم الاعوان پاکستان ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے فرزند ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ خوشاب ملک سعد بشیر اعوان امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 83 نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ انشاء اللہ
اللہ تعالیٰ ملک سعد بشیر اعوان کو سرخرو کرے گا
نیک خواہشات
Malik Saad Bashir Awan Shakir Awan
23/04/2026
مولانا امیر عبدالقدیر اعوان: علم، تصوف اور اعوان قوم کا وقار
وادیِ سون کے قلب، منارہ شریف کی زرخیز مٹی سے پھوٹنے والا علم و عرفان کا وہ چشمہ جس نے نہ صرف اعوان برادری بلکہ پوری دنیا کو اپنی روحانیت سے منور کر رکھا ہے، اسے دنیا مولانا امیر عبدالقدیر اعوان کے نام سے جانتی ہے۔آپ عظیم صوفی بزرگ اور بلند پایہ روحانی پیشوا حضرت امیر محمد اکرم اعوان (رحمتہ اللہ علیہ) کے فرزندِ ارجمند اور حقیقی جانشین ہیں۔ جہاں آپ لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے روحانی پیشوا ہیں، وہیں آپ تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی نائب صدر کی حیثیت سے برادری کی فلاح و بہبود اور اتحاد کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔تنظیم الاخوان کے سربراہ کی حیثیت سے آپ نے دینِ اسلام کی حقیقی روح کو عام کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
لاکھوں افراد کے قلوب کو ذکرِ الٰہی سے منور کر رہا ہے۔
عالمی تبلیغ: پاکستان سے لے کر دنیا کے کونے کونے تک دینِ مبین کی شمع روشن کر رہا ہے۔
اعوان قوم کے لیے یہ باعثِ صد افتخار ہے کہ ان کی صفوں میں مولانا امیر عبدالقدیر اعوان جیسی ہمہ گیر شخصیت موجود ہے۔ آپ نے اپنے علم، تقویٰ اور تنظیمی بصیرت سے یہ ثابت کیا کہ اعوان برادری جہاں شجاعت میں بے مثال ہے، وہیں علم و معرفت اور خدمتِ خلق میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔
منارہ شریف (چکوال) آج آپ ہی کی بدولت حق کے متلاشیوں کے لیے سکون کا گہوارہ ہے۔ آپ کا اندازِ بیاں دلنشین ہے اور آپ کی شخصیت میں وہ عاجزی ہے جو اللہ کے برگزیدہ بندوں کا خاصہ ہوتی ہے۔
دعاہے کہ اللہ پاک حضرت جی مولانا امیر عبدالقدیر اعوان صاحب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور انہیں دینِ اسلام اور برادری کی خدمت کے لیے ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین۔
تحریر
محمد اقبال اعوان
مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ
Ameer Abdul Qadeer Awan
وقارِ قوم کی خاطر جو دن رات جیتے ہیں
وہی تو لوگ دلوں پر راج کرتے ہیں
شاکر و انجم کی جوڑی ہے برادری کی شان
یہ وہ چراغ ہیں جو اندھیروں میں روشنی بھرتے ہیں
Shakir Awan Anjum Aqeel Khan
12/04/2026
مرکزی چیرمین تنظیم الاعوان پاکستان معروف بزنس مین ملک امجد حسین علوی استنبول ترکی کے دورے پر روانہ
Following
سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف
حضرت پیر سید معین الحق شاہ گیلانی
کے بڑے صاحبزادےحضرت پیر سید مہر فرید الحق شاہ گیلانی جنکی گزشتہ روز وفات ہوئی انکے ساتھ مرکزی صدر تنظیم الاعوان پاکستان ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی یادگار ویڈیو اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
Shakir Awan
08/04/2026
پاکستان کی کامیاب سفارت کاری: ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ تباہ کن جنگ ٹل گئی
اسلام آباد / سربراہ متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان و (چیف آف اعوان پاکستان )ملک صفدر علی اعوان نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور گے فلیڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں اور کامیاب سفارت کاری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ملک صفدر علی اعوان نے اپنے خصوصی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ درخواست پر امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی طے پا گئی ہے۔ پاکستان کی کامیاب ثالثی کے نتیجے میں ایران "ہرمز" کی گزرگاہ کھولنے پر بھی رضامند ہو گیا ہے، جس سے عالمی معیشت پر چھائے خطرات کے بادل چھٹ گئے ہیں۔یہ تنازع ایک عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتا تھا، جسے پاکستانی قیادت نے اپنی بصیرت اور عالمی اثر و رسوخ سے بروقت روک ددیا
ملک صفدر علی اعوان نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور عسکری قیادت کی مشترکہ کوششوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان امتِ مسلمہ اور عالمی امن کے لیے ایک کلیدی کردار رکھتا ہے۔ اس عظیم کامیابی پر پوری سیاسی اور عسکری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے، جنہوں نے انسانیت کو ایک ہولناک تباہی سے بچا لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام نہ صرف ملکی وقار میں اضافے کا باعث ہے بلکہ اس سے خطے میں استحکام اور معاشی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔
تنظیم الاعوان پاکستان (رجسٹرڈ) کے مرکزی نائب صدر
حضرت امیر مولانا عبدالقدیر اعوان
کا اعوانوں کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے اہم پیغام
📹 ویڈیو ضرور دیکھیں
Ameer Abdul Qadeer Awan