13/02/2026
07 tunnels near completed in 62 Km Karakurom Highway N-35 bypass Dasu dam reservoir
Purpose: The relocation is necessary because the original 46-km stretch of the KKH will be submerged by the Dasu Dam reservoir.
13/02/2026
وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ سکھر–حیدرآباد ایم-6 موٹر وے کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز مئی 2026 میں کیا جائے گا، جو پاکستان کے شمال سے جنوب تک موٹر وے نیٹ ورک کی تکمیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
306 کلومیٹر طویل، چھ رویہ اور مکمل طور پر کنٹرولڈ ایکسس موٹر وے کراچی کو لاہور اور پشاور سے ایک مسلسل موٹر وے راستے کے ذریعے منسلک کرنے والی آخری کڑی ثابت ہوگی۔
یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت تعمیر کیا جائے گا، اور تاخیر سے بچنے اور مستقبل کی ٹریفک ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف حصوں پر بیک وقت کام شروع کیا جائے گا۔
منصوبے کی تکمیل کے بعد سندھ اور جنوبی پنجاب میں رابطہ بہتر ہوگا، سفر کا وقت اور ایندھن کے اخراجات کم ہوں گے، تجارت اور لاجسٹکس کو فروغ ملے گا، اور کراچی کی بندرگاہوں تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔
حکومت کو توقع ہے کہ ایم-6 موٹر وے کے مختلف حصے 2028 سے 2029 کے درمیان مکمل ہو جائیں گے، جس سے یہ منصوبہ پاکستان کے لیے ایک اہم انفراسٹرکچر اور معاشی سنگِ میل ثابت ہوگا اور سی پیک (CPEC) ٹرانسپورٹ کوریڈور کا بھی اہم حصہ بنے گا۔
27/01/2026
پاکستان–قازقستان ریل رابطہ منصوبہ: 7 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ 3 فروری 2026 کو متوقع
پاکستان اور قازقستان 3 فروری 2026 کو قازق صدر کے سرکاری دورۂ پاکستان کے دوران 7 ارب امریکی ڈالر کے پاکستان–قازقستان ریل کنیکٹیویٹی منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کریں گے۔ یہ تین سالہ منصوبہ کراچی پورٹ کو چمن کے راستے قازقستان سے جوڑے گا، جس میں افغانستان اور ترکمانستان بھی شامل ہوں گے۔ منصوبہ پاکستان کی وزارتِ ریلوے میں اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد طے پایا ہے اور یہ وزیرِاعظم کے علاقائی رابطہ وژن سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت، ٹرانزٹ اور معاشی انضمام کو فروغ دینا اور خطے کی تجارتی رابطہ کاری کو نئی جہت دینا ہے۔
22/01/2026
اسلام آباد /
وفاقی حکومت نے قومی شاہراہ این۔55 کے ڈی آئی خان تا ڈی جی خان سیکشن کو جدید تقاضوں کے مطابق چار رویہ (4-Lane) شاہراہ میں تبدیل کرنے اور اس کی مکمل بحالی کے اہم منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کی منظوری ایکنک (ECNEC) کے اجلاس میں دی گئی، جس کی باضابطہ توثیق پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم کے ذریعے کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ 208.2 کلومیٹر طویل شاہراہ پر مشتمل ہے، جسے پیکیج-2، لاٹ 3 اور 4 (ری وائزڈ) کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 111 ارب 94 کروڑ 7 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں 96 ارب 26 کروڑ 84 لاکھ روپے غیر ملکی مالی معاونت/قرضہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے ملٹی ٹرانچ فنانسنگ فیسلٹی (MFF) کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔
منصوبے میں ارتھ ورک، سب بیس اور بیس کورس، جدید پیومنٹ، پلوں اور باکس کلورٹس کی تعمیر، نکاسی و آب، ڈرینیج اور ایروشن کنٹرول، سروس ایریاز، ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز، الیکٹریکل ورکس، ماحولیاتی تحفظ اور سڑک کی خوبصورتی (ہاری کلچر) سمیت دیگر معاون کام شامل ہیں۔ نظرثانی شدہ پی سی۔ون کے تحت تعمیراتی اور اوورہیڈ اخراجات میں جدید ڈیزائن، حفاظتی اقدامات اور مہنگائی کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافہ کیا گیا ہے۔
ایکنک نے منصوبے میں تاخیر کی وجوہات کا مشترکہ جائزہ لینے اور کام کی رفتار تیز کر کے بروقت تکمیل یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ منصوبے کی تکمیل کی مدت دسمبر 2028 تک مقرر کی گئی ہے۔
یہ منصوبہ جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان سفری سہولتوں میں نمایاں بہتری، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، علاقائی رابطہ کاری اور سڑک حادثات میں کمی کا باعث بنے گا، جب کہ مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں
21/01/2026
has signed three financing agreements worth about $603m with the ( ) to finance the Project, poverty reduction and education projects.
The agreements were formalised in following high-level talks between Pakistan’s Minister for Economic Affairs, Ahad Khan Cheema, and an IsDB delegation, led by the Vice President of IsDB, Dr Rami Ahmad.
Under the agreement, the IsDB will provide $475m to finance the M-6 Sukkur-Hyderabad Motorway, a key section of the planned 1755 Km motorway corridor, which is intended to improve connectivity across the country
09/01/2026
۔ کراچی پورٹ کے ایسٹ وارف پر پاکستان کے پہلے باقاعدہ فیری ٹرمینل کا افتتاح قوم کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چودھری نے اسے ’’ائیرپورٹ کے ہم پلہ‘‘ سہولت قرار دیا، جہاں امیگریشن، کسٹمز اور بورڈنگ کا پورا عمل ایک ہی چھت تلے مکمل ہوگا۔ یہ قدم صرف بندرگاہ کی وسعت نہیں، بحری معیشت کے روشن مستقبل کی پیش گوئی ہے۔
اگلا خوش کن مرحلہ 20 جنوری سے شروع ہونے والی کراچی چاہ بہار فیری سروس ہے۔ جدید مسافر بردار جہاز شام پانچ بجے روانہ ہو کر سولہ گھنٹوں میں ایرانی بندرگاہ تک پہنچے گا، اور آمدورفت ابتدائی طور پر ہفتے میں دو بار ہوگی۔ کرایہ فی مسافر پچاس ہزار روپے رکھا گیا ہے، جو فضائی سفر کی نسبت کم اور زمینی راستے کی زحمت سے پاک متبادل فراہم کرتا ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیرِ بحری امور نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فیری لائسنس جاری کرنے کا عمل محض سات روز میں مکمل کیا گیا۔ وہیں وزارت کا یہ موقف بھی دوہرایا گیا کہ نیلی معیشت (Blue Economy) کو مضبوط بنانا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تیز رفتار فیصلوں نے واضح کر دیا کہ حکومتی مشینری اب فائلوں کے پہاڑ نہیں، نتائج دکھانے پر یقین رکھتی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ چار چینی آپریٹرز نے فیری سروس چلانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اگر یہ شراکتیں عملی صورت اختیار کر گئیں تو نہ صرف روزگار کے نئے در کھلیں گے بلکہ ریلوے اور سڑکوں پر گھنٹوں کی مسافت سمندر کی نرم آغوش میں سمٹ جائے گی۔
اس منصوبے کے سیکیورٹی پہلو کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ کُل ملا کر 700 کلومیٹر سے زائد ساحلی پٹی کی نگرانی کیلئے جدید میری ٹائم سیکیورٹی فریم ورک ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ٹرمینل پر نصب جدید اسکینرز اور مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اس امر کی گواہی ہیں کہ حکومت امن و امان پر سمجھوتا کیے بغیر سیاحت اور تجارت کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
معاشی نقطۂ نظر سے دیکھیں تو ایران کی چاہ بہار بندرگاہ تک براہِ راست رسائی بلوچستان کے عوام کیلئے روزگار، اور مقامی صنعت کیلئے خام مال کی فراہمی کے نئے در وا کرے گی۔ یہ اقدام سی پیک کے تحت گوادر کی ترقی کو مسابقت نہیں، تکمیل کا پہلو دے گا، یوں پورے خطے میں ’ون ون‘ صورتحال پیدا ہوگی۔
08/01/2026
Dhaka-Karachi-Dhaka Flight Operations 🇧🇩 🤝 🇵🇰
Bangladesh Airlines [Biman] to begin Dhaka-Karachi-Dhaka flight operations from 29th January 2026.
03/01/2026
NHA issued tender to NESPAK for feasibilty of Construction of New 168 KM 6 lanes M-9/M-10 Hyderabad - Karachi Motorway
21/12/2025
NHA annouced tender for Hyderabad Sukkur Motorway M-6 Section-04: Naushehro Feroz – Ranipur (60.90 KM)
Section-05: Ranipur – Sukkur (59.88 KM)
It will be last missing motorway link between 1152 Km Karachi Peshwar Motorway PKM which was planned in 1990 .After completion it will be boost national and international trade and transport sector in rising Pakistan
20/12/2025
2 lane 48 km Chakdara – Chitral Road Project (N-45), Section III: Kalkatak – Chitral (48km) tender announced by NHA
This Highway is a vital, scenic route in Pakistan's Khyber Pakhtunkhwa province connecting the Swat Valley (via Chakdara) up through the Dir Mountains into Upper Chitral, a historic region known for its rugged beauty and gateway to Central Asia via Shandur Pass, featuring significant engineering like the Lowari Tunnel to bypass Lowari Top, making Chitral accessible year-round
07/12/2025
پاکستان، چین سے منسلک نئی ہائی وے تعمیر کر رہا ہے
وفاقی حکومت نے این-15 ہائی وے کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، جو ایک اہم انفراسٹرکچر منصوبہ ہے اور مانسہرہ کو چینی سرحد سے جوڑے گا۔ یہ ہائی وے موجودہ قراقرم ہائی وے کا تیز، محفوظ اور جدید متبادل ثابت ہوگا۔
یہ فیصلہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے مواصلات عبد العلیم خان نے کی۔ نئی ہائی وے مانسہرہ، ناران، جھالاخنڈ اور چلاس کو جوڑے گی، جس سے سفر کے فاصلے کم ہوں گے اور سال بھر آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔ وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے کہا: "یہ ہائی وے تجارتی، سیاحتی اور دفاعی اعتبار سے منفرد ہوگی۔" انہوں نے مزید کہا کہ ہائی وے پر رفتار کی حد 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، جو تجارتی ٹریفک اور سردیوں میں سیاحت کے لیے موزوں ہوگی.
27/10/2025
China-built Balakot Hydropower Project achieves river closure in NW Pakistan
The -built Balakot Project in achieved river closure on Saturday, marking the start of the dam's main construction phase.
Located on the Kunhar River in the northwest Khyber Pakhtunkhwa (KP) province, the 300-megawatt hydropower project is contracted by China Energy Engineering Corporation ( ) and constructed by its subsidiary, China Gezhouba Group Third Engineering Co., Ltd. The project officially commenced in September 2021.
Read full: https://en.people.cn/n3/2025/1027/c90000-20381832.html