ISI-Inter Service Intelligence

ISI-Inter Service Intelligence

Share

Fan Page Fan Page of ISI

21/10/2025
Photos from ISI-Inter Service Intelligence's post 21/10/2025

ایف سی نارتھ نے نوشکی سے کوئٹہ غیر قانونی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
نوشکی سے کوئٹہ جانے والی ایک گاڑی کو روک کر 18 شارٹ گنز 11 پمپ ایکشن اور 34 میگزین برآمد کئے.
اسکے علاوہ 12 ٻوڙ کے 18 پارٹس بھی اس کھیپ میں شامل تھے۔
اسلحے کو ٹرانسپورٹ کرنے والا مشکوک شخص گاڑیوں کا مکینک ہے اور ذاتی ورکشاپ چلاتا ہے۔
اسلحے کو کوئٹہ بھیجنے والا نوشکی کا ایک اسلحہ ڈیلر یے۔
مزید تفتیش کے ایف سی نے اسلحے کی اس ترسیل میں ملوث تمام افراد سے تفتیش شروع کردی ہے۔

21/10/2025

مارخور کی اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے دشت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔ ایک مشتبہ گاڑی کو روکا گیا، تاہم فت،نہ الہندو،ستان کے دہ،شت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہ،شت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔ جائے وقوعہ سے دو خودکش جیکٹس، دو پریشر پلیٹس اور دو ڈرم بارودی مواد (IED) برآمد ہوئے۔

21/10/2025

21 اکتوبر 2025

باجوڑ

سیکیورٹی فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں خوارجین کے ٹھکانوں اور سرنگوں کو خوارجیوں سے مکمل طور پر پاک کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز نے مارخور کی اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے گھنے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر بھرپور کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خوارجی جھنم واصل جبکہ دیگر زخمی خوارجی علاقے سے فرار۔

فورسز نے علاقے کی مکمل کلئیرنس کر کے سرنگ اور قریبی مقامات کو بھی کلئیر کر دیا۔

کارروائی کے دوران خوارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے۔

باجوڑ اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

21/10/2025

ڈیورنڈ لائن: تاریخ، تنازع، حقیقت
طالبان پچھلے پندرہ دنوں سے ڈیورنڈ لائن کا راگ الاپ رہے ہیں، لیکن کیا آپ کو اصل کہانی معلوم ہے؟

صرف ڈیڑھ منٹ میں جانیں:
▪️ یہ لکیر کب کھینچی گئی؟
▪️ افغانستان کے عمائدین نے کب اور کیسے رضامندی دی؟
▪️ اور یہ تنازع آج تک کیوں زندہ ہے؟

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں، تاریخ کو افواہوں سے بچائیں۔

21/10/2025

جعلی خبروں کا نیا وار
پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فورس کی غزہ روانگی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، لیکن یہ سراسر جھوٹ ہے۔

ایسی "بریکنگ نیوز" دراصل بریکنگ ٹرسٹ ہوتی ہے۔

ایسی گمراہ کن پوسٹس نہ صرف عوامی جذبات سے کھیلتی ہیں بلکہ سفارتی معاملات کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
سچ کو پہچانیں، ذمہ داری سے شیئر کریں۔

20/10/2025

‏کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور صحافی پاکستان کے کسی وفد کی کابل میں موجودگی کے حوالے سے ٹویٹ کررہے ہیں.

یہ بے بنیاد اور غط فہمی پر مبنی خبریں اور مہم ہے جس کی تردید کی جاتی ہے
پاکستان کا کوئی وفد افغانستان نہیں پہنچا.

20/10/2025

افغانی طال،بان رجیم کے ملا یعقوب کا کہنا ہے کہ قطر کی جانب سے 'بارڈر' کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس سے ہم اتفاق نہیں کرتے اور نہ ہی ہم نے کوئی رضا مندی نامہ دیا ہے۔ ڈیورنڈ لائن ہمارا حصہ ہے اور ہم اسے بطور سرحد قبول نہیں کریں گے۔ نہ ہی ہم کسی تیسرے ملک کا رضامندی نامہ تسلیم کرتے ہیں یہ دو ملکوں کا اپنا مسئلہ ہے۔

ملا یعقوب کا یہ کہنا ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ افغانی طال،بان رجیم ٹی ٹی پی خوارجی دہ،شت گردوں کو پاکستان کیخلاف نہ صرف استعمال کرتا ہے بلکہ انہیں مکمل۔طور پر تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔ یہاں اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ جسے یہ افغانی ڈیورنڈ لائن کہتے ہیں وہ ہمارے لئے انٹرنیشنل بارڈر ہے اور بھارت و افغانستان اچھی طرح جان لیں کہ اب پاکستان سافٹ اسٹیٹ نہیں رہا جو کچھ بھارت و افغانی طال،بان دہ،شت گردوں کیساتھ ہوا ہے یہ پاکستان کے ہارڈ اسٹیٹ بننے کی ابتداء ہے اور انتہاء تم لوگ برداشت نہیں کر پاؤ گے۔

20/10/2025

‏پاکستان ڈیورڈ لائن کو ایک مستقل سرحد تسلیم کرتا ہے اور پاکستان کے افغانستان کے حوالے سے کوئی توسیع پسند عزائم نہیں ہیں.
پاکستان افغانستان کے داخلی اور جغرافیائی معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا،
البتہ پاکستان میں اس معاملے شدید تشویش، غصہ اور سنجیدہ بیانیے اٹھ رہے ہیں کہ افغانستان کی نا صرف سرزمین بلکہ سرکاری وسائل پاکستان کے خلاف متحرک فتنہ الخوارج کے جتھوں کے لئے استعمال ہورہے ہیں. بلکہ اب ان خوارج کو بیانیہ اور بیانیہ کی ترویج کے زرائع بھی مہیا کئے جارہے ہیں.
بار بار اٹک پُل اور افغانستان کی حدود کا ذکر کرنا، ڈیورڈ لائن کو فرضی لکیر کہنا اور لر و بر کی گردان کرنا افغان طالبان رجیم کے توسیع پسند ،جارحانہ اور غیر منطقی عزائم کا اظہار ہے.
بالکل یہ ہی تحرک فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے پاس ہے
اسلئے وہ قبائلی علاقوں اور خیبر پختون خواہ میں اپنی مرضی کے قوانین، کئی علاقوں میں انتظامی کنٹرول اور مالی نظام مانگ رہے ہیں.

پاکستان مشرق سے ہندوتوا اور اکھنڈ بھارت جبکہ مغرب سے اسطرح کے توسیع پسند نظریات کا مقابلہ کررہا ہے
دراصل پاکستان اس وقت کثیرالجہت جنگ سے خوش اسلوبی اور تذویراتی ذہانت سے لڑ رہا ہے اور پاکستان اس جنگ میں ضرور کامیاب ہوگا انشاءاللہ

19/10/2025

‏پاکستان کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ یہاں ایران، افغانستان، عرب ممالک اور حتیٰ کہ بھارت کے ترجمان تو بآسانی مل جاتے ہیں، مگر پاکستان کا ترجمان کوئی نہیں ہوتا۔

ان دنوں افغان پناہ گزین اپنے وطن لوٹ رہے ہیں، اور انہیں بخوبی علم ہے کہ یہ آفت ہم پر کس سبب نازل ہوئی۔ مگر ان کے نزدیک تالبان کا نام لینا گناہِ کبیرہ ہے اور پاکستان کو گالیاں دینا کارِ ثواب۔
جو افغان صحافی اور سماجی کارکن آج امریکہ، کینیڈا، یورپ یا آسٹریلیا میں بیٹھے ہیں، وہ بھی اپنے حکمرانوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پاکستان پر ہی الزام تراشی کرتے ہیں۔

وہ دلیل دیتے ہیں کہ افغانستان کی بربادی کی جڑ پاکستان ہے۔ ماضی میں ہم خود بھی پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی افغان پالیسی کے ناقد رہے ہیں، لیکن اگر افغانستان میں جمہوریت کی ناکامی میں پاکستان کا کردار تھا، تو تالبان کے اقتدار میں آنے کا کریڈٹ بھی تو اسی کو جاتا ہے۔ اگر لبرل طبقہ پاکستان کو برا بھلا کہہ رہا ہے تو تالبان کو کم از کم اس کے احسان مند ہونا چاہیے۔ اور اگر لبرل طالبان کے مخالف ہیں، تو پھر انہیں پاکستان کے حالیہ اقدامات کی تحسین کرنی چاہیے۔
مگر ایسا نہیں — پاکستان دشمنی میں تالبان اور لبرل دونوں ایک ہی صفحے پر کھڑے ہیں۔
تالبان کے خوف سے بھاگے ہوئے جمہوریت پسند صحافی آج انہی تالبان کی ترجمانی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، جس روس نے دس لاکھ افغانیوں کو ہلاک کیا اور چالیس لاکھ کو بے گھر کیا، اس سے کسی لبرل کو کوئی اعتراض نہیں۔ طالبان کے نزدیک تو ماسکو آج قبلۂ اوّل کا درجہ رکھتا ہے۔
امریکہ نے بیس برس تک افغانستان میں تباہی مچائی، لیکن لبرلز اسی کے جہازوں کے پہیوں سے لٹک کر وہاں پہنچنے کو آزادی سمجھتے ہیں، اور طالبان صبح و شام انہی سے اچھے تعلقات کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ بھارت نے روس اور امریکہ کے ساتھ مل کر لاکھوں افغانیوں کو مروا دیا، مگر آج یہی لوگ بھارت یاترا پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

شروع میںٗ جب تالبان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا تو لبرلز خوشی سے جھوم اٹھے، اور جب پاکستان نے جواب دیا تو چیخنے لگے کہ پختونوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب خودکش حملے سرحد کے اُس پار سے ہوتے ہیں تو کیا پختون نہیں مرتے؟ اُس وقت پختون خون کی حرمت کہاں چلی جاتی ہے؟

پرسوں ہی خڈی، وزیرستان میں ایک خودکش حملے نے تین معصوم بچوں اور دو بے گناہ عورتوں کی جان لے لی۔ ان کے جسم راکھ بن گئے، ان کی چیخیں اب بھی مٹی میں سنائی دیتی ہیں۔
اسی خاندان کے نثار داوڑ، نے لکھا ہے:

“کل خڈی میں ہونے والے خودکش دھماکے میں میرا بیٹا، بیوی، بہن اور بھانجی شہید ہو گئے۔ میری فیملی پاسپورٹ بنوانے جا رہی تھی۔ اگلے مہینے میں نے انہیں اپنے ساتھ لے جا کر ایک پُرامن اور محفوظ زندگی گزارنے کا خواب دیکھا تھا۔ مگر ایک خودکش بمبار نے میرا ماضی، میرا حال، میرا مستقبل اور میری زندگی کی ساری جمع پونجی چھین لی۔ اللہ میرے شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔”

اس بے گناہ پختون خون پر کسی کے جذبات میں کوئی ہلچل نہیں ہوتی۔
لیکن جیسے ہی پاکستان ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو یہ منافق چیخ اٹھتے ہیں کہ پاکستان معصوم افغانوں پر ظلم کر رہا ہے اور بات چیت سے مسئلہ حل کرے۔

سوال یہ ہے: بات چیت کیسے؟
پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں افغانستان کے ساتھ
دو سو فلیگ میٹنگیں،
دس جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (JCC) اجلاس ہوئے،
آٹھ سو سفارتی احتجاج کئے،
دو سو میموز آئی ایس آئی کی جانب سے پیش کئے گئے ،
چین نے تین بار ثالثی کی ،
پاکستان نے علمائے کرام اور سفارتکاروں کے وفود بھی بھیجے۔اور خود وزیرِ خارجہ نے پانچ بار کابل یاترا کی۔
اس کے باوجود ایک ہزار سے زائد بار سرحد پار سے دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں 3,800 پاکستانی شہید ہوئے اور ان میں اکثریت پختونوں کی تھی۔

ایک طرف یہی نام نہاد قوم پرست پاکستان پر الزام لگاتے ہیں کہ اس نے چالیس لاکھ افغانوں کو اس لیے پناہ دی کہ انہیں افغانستان کے خلاف استعمال کرے، اور دوسری طرف جب انہی کو واپس بھیجتا ہے تو انہیں انسانی حقوق یاد آ جاتے ہیں۔

کل میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک افغان صحافی پاکستان میں موجود ایک افغان مہاجر سے کہہ رہا تھا: “تم سب پاکستان کے غلام ہو۔”
اس مہاجر کا جواب سنہری تھا:

“میں غلام ہوں، لیکن میری بیٹی صبح اسکول جا سکتی ہے۔ تم آزاد افغانستان میں ہو، لیکن تمہاری بیٹی گھر سے باہر قدم نہیں رکھ سکتی۔”
امریکی اثر کے زمانے میں ان وحشیوں کو چھوڑ کر پورا افغانستان آزاد تھا۔
آج، انہی کے ہاتھوں، پورا ملک غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Islamabad