11/01/2026
الحمدللہ! دارالعلم والتحقیق کراچی کی ایک اور علمی و تربیتی پیش رفت
سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے اور اساتذہ کی تربیت کے لیے منعقد ہونے والے "چار روزہ سیرت ماسٹر ٹرینرز پروگرام 2026ء" کے لیے منتخب خوش نصیب امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہیں۔
محمد اویس شاہد
ناظم دفتر: دار العلم والتحقیق بہ رائے اعلیٰ تعلیم و ٹیکنالوجی کراچی
15/09/2024
چمن میں دوسری نادرا کا قیام پر ڈی سی چمن کو خراج تحسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر ضلع چمن، راجا محمد اطہر کی انتھک اور شبانہ روز محنت کے نتیجے میں چمن شہر میں دوسری نادرا آفس کا قیام عمل میں آیا۔ اس اہم اقدام سے شہر کے عوام کو نہ صرف شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات کے حصول میں آسانی ہوگی، بلکہ لوگوں کو دور دراز کے علاقوں کا سفر کرنے کی پریشانی سے بھی نجات ملے گی۔ چمن شہر کے عوام نے اس نئی آفس کے قیام کی خبر کو خوشی اور اطمینان کے ساتھ قبول کیا، اور اسے حکومتی اقدامات میں ایک مثبت اور قابلِ ستائش اضافہ قرار دیا۔ ان شاءاللہ اس دفتر کے قیام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ لوگوں کو لمبی قطاروں اور غیر ضروری تاخیر کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔
اہلیانِ چمن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر راجا محمد اطہر اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور یہ قدم علاقے کے لوگوں کی دیرینہ مشکلات کو حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ جب انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھاتی ہے، تو وہ نہ صرف عوامی مسائل کو حل کرتی ہے بلکہ ان کا اعتماد بھی جیت لیتی ہے۔ ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ڈپٹی کمشنر ضلع چمن راجا محمد اطہر اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری رہیں گے۔
حافظ محمد صدیق مدنی
07/01/2023
بریکنگ نیوز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر غیراعلانیہ پابندی ختم کرنےکا فیصلہ
اسلام آباد حکومت نے دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد نے ملاقات کی جس میں مولانا فضل الرحمان، مفتی تقی عثمانی،مولانا حنیف جالندھری، مفتی منیب الرحمان، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، پروفیسر ساجد میر، مولانا عبدالکبیرآزاد، مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر علما شریک تھے۔
وفد نے وزیراعظم کو مدارس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا طریقہ کارمزید سہل کرنے میں مدد دیں گے، مدارس میں جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی میں بھی مدد فراہم کریں گے۔
وزیراعظم سے مولانافضل الرحمان کی قیادت میں دینی مدارس کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ کے مطالبات تسلیم کرلیے جس کے تحت حکومت مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون میں ترمیم لانے پر آمادہ ہوگئی ہے۔
مجوزہ ترمیم کے تحت رجسٹریشن ایکٹ میں سیکشن 21 کا اضافہ کیا جائے گا، اس ترمیم سے مدارس کی رجسٹریشن متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کرسکیں گے۔
وزیراعظم نے وزارت قانون کو قانونی مسودہ جلد تیار کرنے کی ہدایت کردی جب کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن پر طاقتور اداروں کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر بھی غیراعلانیہ پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر غیراعلانیہ پابندی ختم کرنےکا فیصلہ
بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر غیراعلانیہ پابندی ختم کرنےکا فیصلہ۔ اسلام آباد حکومت نے دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر غیر...
14/03/2017
جو قومیں اپنے۔سےبدتر جاہل اور بدکردار لوگوں کو اپنا اقا بنالیں تو انکے کھتوں میں بھوک اگے گی۔
کارخانوں میں افلاس اور غربت جنم لے گی ۔
شہروں ہسپتالوں مارکیٹوں میں موت بکے گی۔
انکے کیلئے کوئی موسی نہیں ائیگا کیونکہ ایسے۔لوگ موسی کو چھوڑ کر وقت کے فرعون کو اقا بنا چکے ہیں۔
26/12/2016
ضروری نہیں کہ کچھ توڑنے کے لئے پتھر اٹهاؤ..
بس لہجہ بدل کر بولنے سے بهی انسان ٹوٹ جاتے ہیں.
24/12/2016
نوجوانوں کے اصلاح کیلۓ خصوصی کتاب گوگل پلے سٹور سے اپلوڈ کیجۓ . وهاں تبصره اور Rating بھی دیجۓ گا. وهاں سٹار کو ضرور دیجۓ گا.
کتاب اس لنک پر ڈانلوڈ کیجۓ گا.
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.marginoapps.goshachaman
Gosha Chaman
15/12/2016
اسلام آباد میں
مولانا حسین احمد سواتی , پروفیسر محمد انس سکھروی اور راقم الحروف