PPP Digital Media Gilgit Baltistan

PPP Digital Media Gilgit Baltistan

Share

PPPP GB Social Media

Photos from PPP Digital Media Gilgit Baltistan's post 28/03/2026

پریس ریلیز
پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان
پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا ایک اہم صوبائی تنظیمی اجلاس پیپلز سیکریٹریٹ سکردو میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں بلتستان بھر سے الیکٹیبلز، ضلعی صدور اور ڈویژنل عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز میں عالمِ اسلام کے عظیم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایران کے دیگر اہم رہنماؤں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے شہدائے اسلام کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کے بعد درج ذیل اعلامیہ جاری کیا گیا:
اعلامیہ:
1۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت اور مذاکرات کے دوران اچانک جنگ مسلط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں عالمِ اسلام کی اہم شخصیات کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے۔
2۔ رہبرِ معظم کی شہادت کے بعد پورے عالمِ اسلام، خصوصاً گلگت بلتستان اور سکردو میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال اور پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ان واقعات میں کم سن نوجوانوں اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا، جو قابلِ مذمت ہے۔ تمام فریقین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو معمول پر لانے میں مثبت کردار ادا کریں۔
3۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ کمیشن شفاف، غیر جانبدار اور جلد از جلد تحقیقات مکمل کر کے حقائق قوم کے سامنے لائے گا۔ اس دوران تمام فریقین سے توقع کی گئی کہ وہ کمیشن سے مکمل تعاون کریں گے اور رپورٹ منظرِ عام پر آنے تک ہر قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کریں گے۔
4۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی بے گناہ فرد کی بلاجواز گرفتاری سے اجتناب کیا جائے۔
5۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی مکتبۂ فکر کے پلیٹ فارم کو ذاتی یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں اور ریاستِ پاکستان اور افواجِ پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ بنانے سے گریز کریں۔
6۔ موجودہ کشیدہ صورتحال سے نکلنے کے لیے گلگت بلتستان میں بروقت عام انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اس امر کو یقینی بنائے کہ محرم الحرام سے قبل انتخابات مکمل کیے جائیں تاکہ ایک منتخب عوامی حکومت خطے میں استحکام اور امن کی بحالی میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔

27/02/2026
17/02/2026

23/01/2026

اسلام آباد:
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے جنرل سکریٹری سید نیئر حسین بخاری سے سکردو حلقہ نمبر ایک سے پیپلز پارٹی کے امیدوار بشیر احمد خان بابو کی ملاقات۔
ملاقات میں استور حلقہ نمبر دو سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق چیف انجینئر وزیر محمد تاجور بھی موجود تھے۔
ملاقات میں گلگت بلتستان سمیت سکردو حلقہ نمبر ایک کے مسائل اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بشیر احمد خان بابو نے سید نیئر حسین بخاری کو سکردو کے مسائل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسائل کے حل کے لئے بھرپور عملی اقدامات اٹھانے گی۔

21/01/2026

بابو استوری کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے اُن متحرک اور نظریاتی کارکنوں میں ہوتا ہے جنہوں نے طالبِ علمی کے دور سے لے کر یوتھ ونگ اور آج تک پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے مسلسل عوامی خدمت انجام دی۔

انہوں نے ہمیشہ طلبہ کی آواز بن کر شہروں میں درپیش عوامی اور طلبہ مسائل کو اجاگر کیا اور اُن کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اس بات پر پُرزور مطالبہ کر رہے ہیں کہ بابو استوری کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے، جو نہ صرف علاقے کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا بلکہ پارٹی کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا
Babu Astori

20/01/2026

پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نو منتخب عہدیداران
ڈویژنل جنرل سیکرٹری خالد نواز بوبی اور
ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری عثمان فاروق سٹّی کو
سابق صو بائی صدر پی وائی او گلگت بلتستان بشیر احمد خان (بابو) اور جنرل سیکٹری پی پی پی غزر وقار احمد ( مایا) کی جانب سے
دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔
نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا ہے کہ آپ کی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط، منظم اور متحرک ہو۔
جیے بھٹو ✌️
fans

12/01/2026

08/01/2026

Amjad Hussain Advocate Social Media PPP GB

08/01/2026

عوام کے دلوں کا بادشاہ، بلاول بھٹو۔

Bilawal Bhutto Zardari
Pakistan Peoples Party - PPP

08/01/2026

گلگت:
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ نمبر ایک سکردو بشیر احمد خان (بابو) کی نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد سے ملاقات۔
اس موقع پر انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ کو بلتستان کے دورے کی دعوت دی جس پر نگران وزیر اعلیٰ نے یقین دیانی کرائی کہ وہ جلد بلتستان کا دورہ کریں گے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Islamabad