Pukhtunkhwa Daily

Pukhtunkhwa Daily

Share

The PakhtunKhwa Daily is independent Online News Platform, Covering Current Affairs, Security, and Human rights from across the Pakistan, Specially PakhtunKhwa

Photos from Pukhtunkhwa Daily's post 06/03/2026

*چارسدہ() چارسدہ میں دریائے سوات میں خیالی پل کے مقام پر پلیسر گولڈ سے بڑی مقدار میں غیر قانونی طور پر ادنی معدنیات کو نکالا جا رہا ہے جس سے صوبائی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔ محکمہ مائن اینڈ منرلز کی جانب سے گولڈ پلیسر پر پابندی کے باوجود رات کی تاریکی میں بڑی مقدار میں معدنیات نکالی جا رہی ہےجس پر پولیس نے گزشتہ روز معدنیات انسپکٹر کی مدعیت میں تین مقدمات درج کئے ہیں۔دوسری جانب چارسدہ میں گولڈ پلیسر کی نگرانی پر تعینات 14 گارڈ میں سے گیارہ گاڈز کاگزشتہ ہفتہ نوشہرہ تبادلہ کیا گیا ہے جس سے گولڈ پلیسر کی نگرانی مزید مشکل اور معدنیات نکالنے والے مافیاں کے لئے راستہ مزید صاف ہو گیا۔ دوسری جانب گولڈ پلیسر سے متعلق اجلاسوں میں عدم شرکت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائن اینڈ منرلز کو ڈسپلیژر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔*

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں دریائے سوات سے غیر قانونی طور پر ریت سمیت دیگر ادنیٰ معدنیات نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ، ذرائع کے مطابق دریائے سوات میں خیالی کے مقام پر مختلف گولڈ پلیسر بلاک موجود ہیں جس سے ہر قسم کی معدنیات نکالنے پر پابندی ہیں لیکن اس کے باوجود بااثر مافیاں رات کی تاریکی میں گولڈ پلیسر سے معدنیات نکال رہی ہے ۔محکمہ مائن اینڈ منرل نے چارسدہ میں دریائے سوات پر دس مقامات سے 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے عوض معدنیات نکالنے کا ٹھیکہ دیا ہے تاہم گولڈ پلیسر کے مقامات کی نشاندہی کرکے اس مقام سے ہر قسم کی معدنیات نکالنے پر پابندی عائد ہے تاہم معدنیات مافیاں انہیں مقامات سے معدنیات نکال رہی ہے جس سے صوبائی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔ گولڈ پلیسر سے ریت نکالنے پر چارسدہ پولیس نے معدنیات انسپکٹر کی مدعیت میں تین مختلف مقدمات علت نمبر142، 143 اور 144 مورخہ 26 فروری 2026 کے تحت در ج کئے ہیں تاہم جن انسپکٹرز کی مدعیت میں مقدمات درج ہوئے ان گاڈرز کا تبادلہ بھی چارسدہ سے کر دیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ مائن اینڈ منرلز کی جانب سے چارسدہ میں گولڈ پلیسر کی نگرانی پر تعینات 14 گارڈز میں سے گیارہ گاڈز کو آرڈر نمبر ڈی جی ایم ایم 5032 مورخہ 25 فروری 2026 کے تحت چارسدہ سے نوشہرہ ٹرانسفر کیا گیا ہے جس سے ان گولڈ پلیسر کی نگرانی اب مزید مشکل اور مافیاں کے لئے راستہ مزید ہموار ہو چکا ہے ۔
اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس رینا نے بتایا کہ چارسدہ میں گولڈ پلیسر مقامات کی سختی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ تاہم محکمہ معدنیات کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ عدم تعاون اور گولڈ پلیسر سے متعلق اجلاسوں میں عدم شرکت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انور زیب کو ڈسپلیژر نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب گولڈ پلیسر سے مسلسل معدنیات نکالنے اور اس کے نتیجے میں صوبائی خزانے کو ہونے والے نقصان کے معاملے پر مقامی افراد نے سیکرٹری مائن اینڈ منرلز سمیت مقامی انتظامیہ کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ معدنیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چارسدہ سے مؤقف لینے کے لیے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم انہوں نے بعد میں رابطہ کرنے کا کہہ دیا۔ بعد ازاں بار بار کوشش کے باوجود ان سے رابطہ نہ ہو سکا اور انہوں نے فون بھی وصول نہیں کیا

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Islamabad