09/05/2026
جماعتِ اسلامی یوتھ باڈوان، تحصیل ادینزئی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام گاؤں باڈوان کی ممتاز شخصیات کی دینی، سماجی اور ملی خدمات کے اعتراف میں “باڈوان د ناموڑو شخصیاتو ستائن غونډہ” اور “د سپرلی مشاعرہ” کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسداللہ خان صاحب، امیر جماعتِ اسلامی ضلع دیر لوئر نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ 17 مئی 2026 کو تیمرگرہ میں منعقد ہونے والے جلسۂ عام میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی ملک میں اسلامی، فلاحی اور عوامی نظام کے قیام کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے، اور عوام خصوصاً نوجوانوں کو اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس موقع پر ڈاکٹر بشیر محمد صاحب، امیر جماعتِ اسلامی تحصیل ادینزئی، اور برادر منظور علی صاحب، صدر جماعتِ اسلامی یوتھ تحصیل ادینزئی سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر ایک پروقار مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں شعراء کرام نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔
09/05/2026
جماعتِ اسلامی یوتھ باڈوان، تحصیل ادینزئی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام گاؤں باڈوان کی ممتاز شخصیات کی دینی، سماجی اور ملی خدمات کے اعتراف میں “باڈوان د ناموڑو شخصیاتو ستائن غونډہ” اور “د سپرلی مشاعرہ” کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام سے ڈاکٹر بشیر محمد، امیر جماعتِ اسلامی تحصیل ادینزئی نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی دینی، اخلاقی اور تہذیبی اقدار کو مضبوطی سے تھامتے ہوئے معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس نوعیت کی تعمیری اور ادبی سرگرمیوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
اس موقع پر مولانا اسداللہ خان صاحب، امیر جماعتِ اسلامی ضلع دیر لوئر، اور برادر منظور علی صاحب، صدر جماعتِ اسلامی یوتھ تحصیل ادینزئی سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر ایک پروقار مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں شعراء کرام نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔
08/05/2026
چکدرہ
مولانا شیخ ادریس شھید کے حق میں
جمعیت علماء اسلام تحصیل ادینزئی
وعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل ادینزئی کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ جاری
07/05/2026
ہر ویلج کونسل، ہر گاؤں میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
ممبر صوبائی اسمبلی ہمایون خان پاکستان تحریک انصاف
07/05/2026
📅 تاریخ 07 مئی 2026ء
📍 مقام: ادینزئی، ضلع دیر لوئر
جناب تحصیل چیئرمین سید فیروز شاہ صاحب، جناب تحصیل میونسپل آفیسر ادینزئی اور جناب تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 07 مئی 2026ء کو تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں میں صفائی کی سرگرمیاں جاری رہیں۔
عملے نے سڑکوں، گلیوں اور مارکیٹوں میں صفائی، کچرے کی اٹھان اور نکاسی آب کی بہتری کے کام سرانجام دیے۔
عوام سے گزارش:
✅ صفائی کا خصوصی خیال رکھیں
✅ کچرا صرف مقررہ مقامات پر ڈالیں
✅ صفائی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں
"صاف پاکستان، خوشحال پاکستان"
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) ادینزئی