All Pakistan PBC Officers Association

All Pakistan PBC Officers Association

Share

This corresponds to All Pakistan PBC Officers Association of Radio Pakistan.

29/03/2026

خبرِ غم: گلگت بلتستان کے نامور مؤرخ و براڈکاسٹر اور علمی و ثقافتی حلقوں کے ایک معتبر نام وزیر حمایت حسین انتقال کر گئے۔ مرحوم گزشتہ کئی سالوں سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور اس دوران راولپنڈی میں مقیم رہے۔ آج رات وہ راولپنڈی میں وفات پا گئے۔

وزیر حمایت حسین نے اپنے علمی کیریئر کا آغاز اُستاد کے طور پر کیا، مگر جلد ہی براڈکاسٹنگ کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا۔ وہ ریڈیو پاکستان کے مختلف اسٹیشنز سے وابستہ رہے اور پروڈیوسر، سینیئر پروڈیوسر، پروگرام مینیجر، ڈپٹی کنٹرولر اور بالآخر سکردو اسٹیشن کے ڈائریکٹر کے عہدے تک پہنچے۔

اپنے کیریئر میں اُنہوں نے تحقیقی دستاویزی پروگرامز تیار کیے اور ملک کے اہم شخصیات کے انٹرویوز کیے۔ جنگِ آزادی کے بہادر غازیان کے انٹرویوز ریڈیو پر "غازیانِ صف شکن" کے نام سے پیش کیے جاتے رہے۔ ریڈیو سے نشر ہونے والا ان کا پروگرام "قراقرم کی وادیوں میں" ملکی سطح پر بےحد مقبول ہوا۔

ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وزیر حمایت حسین تحقیق اور تالیف میں سرگرم رہے۔ ان کی پہلی تصنیف "بلتستان کے تاریخی ورثے" کے نام سے شائع ہوئی اور وہ دو مزید کتابوں کی تحقیق و تالیف میں مصروف تھے۔ مرحوم گلگت بلتستان کی ثقافت، ادب اور موسیقی پر عبور رکھتے تھے۔

مرحوم کی میت آج صبح 7 بجے راولپنڈی سے سکردو روانہ کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ اور تدفین کے اوقات کا اعلان بعد میں ہوگا۔

بشکریہ : سیاچن ٹائمز

24/11/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ریڈیو پاکستان بہاول پور کے سابق اسٹیشن ڈائریکٹر، نام ور براڈکاسٹر اور ریڈیو پاکستان کی معتبر آواز پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر ہم میں نہیں رہے۔
ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر کو گزشتہ برس صدارتی تمغہ برائے حُسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ آپ نہ صرف اردو اور سرائیکی کے بڑے شاعر تھے بل کہ ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے۔ تحقیق، ادب، تدریس، ارضیات اور ابلاغیات ہر میدان میں ان کی خدمات ایک روشن تاریخ رکھتی ہیں۔
ریڈیو پاکستان بہاول پور ان کی گراں قدر نشریاتی خدمات، علم و فن سے بھرپور وابستگی اور خطہ کے لیے ان کے لازوال کردار پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ نمازِ جنازہ کل ( 25 نومبر ، بروز منگل ) گیارہ بجے دن کینال کالونی بہاول پور کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انھیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔
( ثم آمین )

19/09/2025

انا للہ و انا الیہ راجعون
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے ہردلعزیز ساتھی، معروف ریڈیو پروڈیوسر ، براڈکاسٹر اور ریٹائرڈ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان بہاول پور جناب محمد اکرم شاد ابھی کچھ دیر پہلے وفات پا گئے ہیں۔
نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان اُن کے بیٹے کی آمد پر دن کے وقت کیا جائے گا ۔
مرحوم محمد اکرم شاد نہایت ہمدرد و نفیس مزاج، نیک اور شفیق و خلیق انسان ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ منتظم، منفرد شاعر، نعت گو، ادیب، ڈرامہ نگار اور ریڈیو پاکستان کے با صلاحیت، معروف اور قابلِ فخر پروڈیوسرز میں شامل تھے ۔
اللہ کریم اُنکی آگے کی منزلیں آسان فرمائیں اور جنت الفردوس میں بلند درجات عطاء فرمائیں۔
آمین ثم آمین

اطلاع دہندہ
ساجد حسن درانی
ریٹائرڈ کنٹرولر پروگرامز

Photos from All Pakistan PBC Officers Association's post 18/08/2025

مسرت شاہ رخ صاحبہ کی ڈائریکٹرپروگرامز ریڈپوپاکستان کی ذمہ واریاں سنبھالنے کے لیے صدردفتر آمد اور پوگرامرز ان کا استقبال کرتے ہوئے

Photos from All Pakistan PBC Officers Association's post 25/06/2025

سہیل سرورالہی اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان اسلام آباد آج اپنی مدت ملازمت پوری کر کے سرکاری ذمہ واریوں سے بطریق احسن سبک دوش ہوگئے،ان کے اعزاز میں دوستوں نے ایک پرتکلف Hi-Tea کا اہتمام کیا

20/03/2025

ریڈیو پاکستان آفیسرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈی جی پی بی سی سعید احمد شیخ صاحب کو ان کی اگلے اسکیل (21) میں ترقی پر پھول اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے.

Photos from All Pakistan PBC Officers Association's post 31/01/2025

کل اعجاز صاحب سیکرٹری جنرل لیبر یونین ریڈیو پاکستان اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے۔ آج ان کی سالگرہ کے موقع پہ ایسوسیشن کے دوستوں نے ان کے لیے دعوت کا اہتمام کیا۔ ان کے لیے نیک خواہشات اور ان کو سرکاری الوداع کہا مگر ساتھ ہی ساتھ خوش آمدید بھی کہا بطور سیاسی کارکن کے جو ذمہ داری ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔

30/01/2025

آج محمد اعجاز صاحب، سیکرٹری جنرل لیبر یونین ریڈیو پاکستان، اپنی شاندار سروس مکمل کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ریڈیو پاکستان کے کارکنان کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور ہمیشہ ادارے کی بہتری کے لیے کوشاں رہے۔

ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشحالی اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔

ریڈیو پاکستان کی آفیسرز ایسوسیشن کی جانب سے نیک تمنائیں!
United Staff Organization PBC Radio Pakistan.

10/01/2025

حق بحق دار رسید
للہ الحمد
برادر محترم اعجاز احمد خان کو ریڈیو پاکستان میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد
حافظ محمد نوراللہ
انچارج
ایف ایم 93.4 صوت القرآن چینل ریڈیو پاکستان

10/01/2025

Congratulations to Mr. Aijaz Khan, Senior Controller Administration, Pakistan Broadcasting Corporation, on being entrusted with the additional charge of Director Administration PBC. After a long time, a dedicated PBC officer has been assigned to this prestigious position. The All Pakistan PBC Officers Association (APPOA) extended their heartfelt congratulations during a visit to his office today. Wishing him success in his new role!

17/12/2024

ڈاکٹر نور البصر صاحب رخصت ہوئے
تحریر ناصر فرید

میں چھٹی کلاس میں پڑھتا تھا تو ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نے ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں ضلعی سطح کے نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا ۔ میں نے اس مقابلے میں پندرہ برس سے کم عمر بچوں کے درمیان مقابلہ نعت خوانی کی کیٹگری میں حصہ لیا
میں اپنے اسکول کے کچھ سینئرز طلبہ کے ساتھ اس مقابلے میں شریک ہوا ۔ وہاں ڈپٹی کمشنر اور ریڈیو پاکستان پشاور کی جانب سے مقابلوں کے انچارج محترم ڈاکٹر نورالبصر صاحب تشریف فرما تھے۔ یہ میری نورالبصر صاحب سے پہلی ملاقات تھی۔
میں نے 15 سال سے کم عمر بچوں کی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ضلعی سطح پر مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن لینے والے صوبائی مقابلوں میں شرکت کرتے اور صوبے میں پہلی پوزیشن لینے والے 9 ربیع الاول کو اسلام آباد میں منعقدہ کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی میں صوبے کی نمائندگی کرتے ہیں
تیسری پوزیشن آنے کی وجہ سے حوصلہ افزائی کے طور پر نورالبصر صاحب نے مجھے ریڈیو پاکستان پشاور سے نشر ہونے والے بچوں کے پروگرام میں نعت پڑھنے کے لئے منتخب کیا۔ بعد میں پروگرام محفل میلاد میں بھی مسلسل شرکت کرتا رہا اور اناؤنسر اور کمپیئر بھی رہا جو اب بھی جاری ہے ۔
نورالبصر صاحب پروگرام محفل میلاد کے پروڈیوسر تھے ، ہمیشہ اپنے بچوں کی طرح محبت فرماتے، خیال رکھتے، قدم قدم پر راہنمائی کرتے تھے ۔ وہ ایک بلکل مختلف انسان تھے اپنائیت کا یہ عالم تھا کہ ان کے ساتھ پہلی ملاقات کرنے والا ہر شخص یہ سمجھتا تھا کہ ان کے ساتھ برسوں کا تعلق ہے ۔ ان کا حلقہ احباب وسیع تھا لیکن ہر کوئی یہ ہی سمجھتا تھا کہ جیسا میرا تعلق ہے ویسے کسی کا بھی نہیں۔ ان کی مجلس میں بیٹھنے والا ہر شخص کچھ نہ کچھ سیکھ کر ہی اٹھتا تھا ۔
آپ ریڈیو پاکستان پشاور سے نشر ہونے والے مختلف پروگرام زلمے کول، کرکیلہ، بچوں کے پروگرام باتور، شاہین اور پروگرام محفل میلاد کے پروڈیوسر رہے ۔ پروگرام محفل میلاد سے انکی خاص دلچسپی حضور صَلَّی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عقیدت اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہر سال پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان کے اشتراک سے قومی مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد بڑے جوش و خروش سے کرتے تھے مقابلے میں آنے والے نعت خوانوں کا خود استقبال کرتے ان کے ساتھ وقت گزارتے ان کے لئے تحائف کا بھی بندوبست کرتے تھے۔ جناب پیر نورالحق قادری صاحب سے عرصہ دراز تک نعت خوان بچوں اور بچیوں کے لئے مختلف تحائف کا بندوبست کرتے رہے ۔ جناب نورالحق قادری صاحب بھی اہل عقیدت و محبت ہیں وہ صرف یہاں ہی نہیں بلکہ مختلف جگہوں پر حضور صَلَّی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت اور محبت رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں جس کا میں چشم دید گواہ ہوں ۔
نورالبصر صاحب رمضان المبارک میں نشر ہونے والے پروگراموں میں خاص دلچسپی رکھتے تھے اور تمام پروگراموں کی نگرانی خود کرتے تھے ۔ رمضان کے آخری عشرے میں محفل شبینہ اپنی نگرانی میں نشر کرواتے تھے نمک منڈی کی مدنی مسجد میں شبینہ کی تین راتیں وہیں قیام فرماتے تھے یہ انکی قرآن سے محبت تھی
بہت سے لوگوں کی مختلف طریقوں سے مدد کرتے رہتے تھے بہت سے طلباء انکی وجہ سے اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے تھے۔ کئیں مرتبہ تو میرے سامنے مختلف سکول کے پرنسپل کو کال کر کے کہا کہ فلاں کی فیس معاف کر دو فلاں کا کام کر دو ۔ وہ نرم دل انسان تھے ہر کوئی اپنے کام ان کے پاس لے کر آتا اور وہ کسی کو کہہ کر ان کا مسئلہ حل کروا دیا کرتے تھے اور واپس جانے والا انکو ہزاروں دعائیں دیتا یوا جاتا تھا ۔
نورالبصر صاحب ایک بااخلاق اور با کردار انسان تھے انہوں نے اپنی زندگی لوگوں کے لئے وقف کر رکھی تھی اللہ کے بندوں کی خدمت کیا کرتے تھے علماء کی قدر کرنے والے انسان تھے قرآن سے اور حضور صَلَّی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ عقیدت و محبت کرنے والے تھے ۔ اللہ نورلبصر صاحب کی قبر اور روح پر اپنے انوار و تجلیات کی بارش فرمائیں ان کی کامل مغفرت فرمائیں درجات بلند فرمائیں۔ زندگی انہوں نے قرآن اور سنت کے لئے جو جو کام کئے انکا بہترین اجر عطا فرمائیں۔ آمین
نورالبصر صاحب دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنْ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ



Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Radio Pakistan HQ Building, Sector G-5, Constitution Avenue
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00