08/05/2026
راولپنڈی:
(رپورٹ: محمد شبیر راجہ)
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2 کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ “معرکۂ حق” کے موقع پر منعقدہ ضلعی سطح کے مقابلوں میں افواجِ پاکستان کے لیے ملی نغمہ پیش کرنے پر گیارویں جماعت کی طالبہ تحریم بلال نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ کلاس نہم کی طالبہ شیہرہ حسن نے انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
اس شاندار کامیابی پر سکول انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ معرکۂ حق کے حوالے سے خصوصی پروگرام بھی ترتیب دیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور تقاریر، ملی نغمے اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
تقریب کے دوران گیارویں جماعت کی طالبہ تحریم بلال کو ملی نغمہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا، جبکہ کلاس نہم کی شیہرہ حسن کو انگریزی مضمون نویسی میں نمایاں کامیابی پر اعزازات دیے گئے۔ دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں بھی کیش پرائز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
مقررین نے کہا کہ یہ کامیابیاں نہ صرف طالبات کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہیں بلکہ اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور سکول کے اعلیٰ تعلیمی و ہم نصابی معیار کا بھی منہ بولتا ثبوت ہیں۔
سکول کی پرنسپل اور اساتذہ نے کامیاب طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح ادارے اور ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔
08/05/2026
راولپنڈی:
(ظفرخان جدون)
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2 کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ “معرکۂ حق” کے موقع پر منعقدہ ضلعی سطح کے مقابلوں میں افواجِ پاکستان کے لیے ملی نغمہ پیش کرنے پر گیاروھیں جماعت کی طالبہ تحریم بلال نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
اس شاندار کامیابی پر سکول انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مقررین نے کہا کہ تحریم بلال اور کلاس نہم شیہرہ حسن نے انگریزی مضمون نویسی (انگلش رائٹنگ) میں یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور سکول کے اعلیٰ تعلیمی و ہم نصابی معیار کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔
سکول کی پرنسپل اور اساتذہ نے طالبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح ادارے اور ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔
08/05/2026
راولپنڈی:
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2 کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ “معرکۂ حق” کے موقع پر منعقدہ ضلعی سطح کے مقابلوں میں افواجِ پاکستان کے لیے ملی نغمہ پیش کرنے پر گیارویں جماعت کی طالبہ تحریم بلال نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
اس شاندار کامیابی پر سکول انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مقررین نے کہا کہ تحریم بلال کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور سکول کے اعلیٰ تعلیمی و ہم نصابی معیار کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔
سکول کی پرنسپل اور اساتذہ نے طالبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح ادارے اور ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔
08/05/2026
راولپنڈی پولیس کے کرائم فائٹر دبنگ آفیسر کی دبنگ کاروائی
راولپنڈی (بیورو چیف ارسلان ریاض)انسپکٹر زاہد ظہورانسپکٹر ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی اور ان کی ٹیم کی دبنگ کاروائی ۔ گزشتہ شب تھانہ روات کی حدود سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد زیر حراست فرار ملزمان اپنے منطقی انجام تک جا پہنچے۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس کی موثر ناکہ بندی اور تعاقب کرتے ہوئے انسپیکٹر ذاہد ظہور ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی اور انکی ٹیم کا پولیس حراست سے فرار ملزمان اور ان کے ساتھیوں سے ڈرامائی انداز میں آمنا سامنا۔ جس پر اک بار پھر فائرنگ ملزمان اور انکے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اور اسہی فائرنگ کے تبدلہ پر ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جانبحق ہو گیا جبکہ دیگر ساتھی اک بار پھر فراد ہونے میں کامیاب ہوگے جن کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری۔
07/05/2026
اسلام آباد:
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تحت کے انتخابات مکمل، محمد شبیر راجہ کی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اسلام آباد: کے انتخابات کامیابی سے مکمل ہو گئے، جس پر سابق صدر روٹری کلب اسلام آباد میٹرو پولیٹن وسیکرٹری اطلاعات سینیر سٹیزن فاؤنڈیشن پاکستان محمد شبیر راجہ نے نومنتخب صدر سید ذیشان علی نقوی سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
انتخابی نتائج کے مطابق سید ذیشان علی نقوی چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر منتخب ہوئے جبکہ انور سلیم کاسی سینئر نائب صدر، آغا وسیم احمد نائب صدر اول، محمد نسیم خالدی نائب صدر دوم، انعام اللہ اعوان نائب صدر سوم، راجہ محمد گوہر اقبال سیکریٹری جنرل، مصور خان فنانس سیکریٹری، محمد واصف نثار جوائنٹ سیکریٹری اور محمد شاہد خان پریس سیکریٹری منتخب ہوئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات چار سالہ مدت 2026 تا 2030 کے لیے آئین چیس فیڈریشن آف پاکستان، پاکستان اسپورٹس بورڈ 2022 اور اسپورٹس الیکشن ریگولیشنز کے تحت منعقد کیے گئے۔
محمد شبیر راجہ نے کہا کہ نئی قیادت پاکستان میں شطرنج کے کھیل کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
02/05/2026
اسلام آباد: (خصوصی رپورٹ)
یومِ مزدور کے موقع پر سی ایس کمیونٹی اسکول D-13 اسلام آباد کی ٹیچر محترمہ شمع پروین نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ مزدوروں اور کم آمدنی والے محنت کش طبقے کے بچوں کے لیے ایک روشن امید ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ ایک نجی سوشل میٹنگ کے دوران اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی کی قیادت سے لے کر فیلڈ آفیسرز تک، خواتین و حضرات نہایت خلوص اور محنت سے محنت کش افراد کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ذریعے ان بچوں کو باوقار اور ذمہ دار شہری بنانا این سی ایچ ڈی کا ایک اہم کارنامہ ہے، جو معاشرے کی مثبت ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ڈی جی (NCHD) علی اصغر، ڈائریکٹر ایجوکیشن حبیب اللہ خان کی قیادت میں ادارہ فعال اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔
02/05/2026
اسلام آباد: (خصوصی رپورٹ)
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر معروف تاجر سینیر وائس چیرمین مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ عبدالوحید شیخ نے اپنے پیغام میں محنت کش طبقے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی مزدوروں کی محنت، لگن اور قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔ عبدالوحید شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور نجی اداروں کو چاہیے کہ وہ مزدوروں کے لیے محفوظ اور بہتر کام کے ماحول کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لا سکیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ یومِ مزدور ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم محنت کشوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے اور ایک منصفانہ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔