29/10/2026
**مرکز جمعیت اسلام آباد**
**مجلسِ احرارِ اسلام پاکستان کے نائب امیر محترم جناب حاجی عبداللطیف خالد چیمہ صاحب کی آمد**
مرکز جمعیت اسلام آباد میں مجلسِ احرارِ اسلام پاکستان کے نائب امیر محترم جناب حاجی عبداللطیف خالد چیمہ صاحب نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما حضرت مولانا عبدالخالق ہزاروی صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اکابرینِ امت کی دینی و ملی خدمات، ان کی جدوجہد اور قربانیوں کا تذکرہ ہوا، جبکہ دینی جماعتوں کے باہمی روابط، اتحاد و اتفاق اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے مشترکہ جدوجہد کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر دینی جماعتوں کے درمیان باہمی احترام، اخوت اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، تاکہ اکابرین کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے دینِ اسلام اور ملتِ اسلامیہ کی بہتر انداز میں خدمت کی جا سکے۔
اس موقع پر حضرت مولانا عبدالخالق ہزاروی صاحب کے صاحبزادے مولانا عبداللہ صاحب کو مجلسِ احرارِ اسلام اسلام آباد کی ذمہ داری سونپی گئی۔ یہ ذمہ داری ان کے لیے دینی و ملی خدمات کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں استقامت، اخلاص اور کامیابی عطا فرمائے اور اس ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھانے کی توفیق دے۔ آمین۔
**صاحبزادہ حافظ محمد فاروق**
جمعیت علماء اسلام اسلام آباد