J U I Islamabad

J U I Islamabad

Share

جمعیت کا پیغام
'''' خدا کی زمین پر خدا کا نظام ''''

Photos from J U I Islamabad's post 17/05/2026

17 مئی | اسلام آباد، گولڑہ شریف

امیر جمعیت علماء اسلام (س) حضرت مولانا عبد الحق ثانی صاحب کی گولڑہ شریف آمد، جہاں انہوں نے درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی صاحب سے ملاقات کی اور ان کے صاحبزادے پیر مہر فرید الحق مرحوم اور والدہ مرحومہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحومین کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

اسی دوران سجادہ نشین پیر غلام قطب الحق صاحب سے بھی ملاقات ہوئی اور ان کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس و تعزیت پیش کی گئی۔

بعد ازاں مجاہدِ ختم نبوت حضرت پیر مہر علی شاہ رحمہ اللہ اور حضرت پیر نصیر الدین نصیر رحمہ اللہ کے مزارات پر حاضری دی گئی، فاتحہ خوانی کی گئی.

وفد میں جمعیت اسلام آباد کے رہنماء صاحبزادہ حافظ محمد فاروق، محمد عمر بن راشد الحق اور محمد احمد الحق بھی ہمراہ تھے۔

اللہ تعالیٰ اپنے مقبول بندوں کے صدقے مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں اکابرینِ دین کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔










Photos from J U I Islamabad's post 13/05/2026

13 مئی 2026ء بروز بدھ

جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مجلسِ شوریٰ کا اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس شہید رحمہ اللہ کے سانحۂ شہادت، جامعہ کو درپیش سنگین سیکورٹی خدشات، انتظامی مسائل اور ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملک بھر سے اراکینِ شوریٰ، جید علماء کرام، مذہبی و سیاسی شخصیات اور خانوادۂ حقانیہ کے معزز افراد نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز مولانا قاری امین الحسنات صاحب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ صدارت جامعہ کے بزرگ اساتذہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحلیم دیر بابا جی اور شیخ الحدیث حضرت مولانا مغفور اللہ بابا جی نے فرمائی۔ مہتمم جامعہ حضرت مولانا محمد انوار الحق صاحب مدظلہ باوجود ضعف و علالت اجلاس میں تشریف لائے اور اراکینِ شوریٰ سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔ نائب مہتمم حضرت مولانا راشدالحق سمیع صاحب نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عرفان الحق حقانی صاحب نے انجام دیئے۔

شرکاءِ اجلاس نے حضرت مولانا محمد ادریس شہید رحمہ اللہ، حضرت مولانا سمیع الحق شہید رحمہ اللہ، حضرت مولانا حامد الحق شہید رحمہ اللہ اور دیگر شہداء کی عظیم دینی، علمی اور ملی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ تمام شہداء کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ و خانوادۂ حقانیہ کے خلاف مسلسل سازشوں اور حملوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔

اجلاس میں جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے تحفظ کے لیے غیر معمولی، مستقل اور مؤثر سیکورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا گیا تاکہ اس عظیم دینی و تعلیمی مرکز کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ بنایا جاسکے۔ شرکاء نے موجودہ مہتمم حضرت مولانا محمد انوار الحق صاحب مدظلہ اور نائب مہتمم حضرت مولانا راشدالحق سمیع صاحب پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ کی ترقی، استحکام اور دینی خدمات کے تسلسل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اجلاس میں متفقہ اعلامیہ اور قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ آئندہ ماہِ رجب میں مجلسِ شوریٰ کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ نائب مہتمم حضرت مولانا راشدالحق سمیع صاحب کی جانب سے حضرت مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب کو دورۂ حدیث میں ترمذی شریف جلد اول کا کچھ حصہ پڑھانے کی تجویز بھی پیش کی گئی جسے تمام اراکینِ شوریٰ نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

اجلاس کے اختتام پر شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب نے رقت انگیز دعا کرائی اور شہداء، جامعہ دارالعلوم حقانیہ اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

صاحبزادہ حافظ محمد فاروق
جمعیت علماء اسلام (س) اسلام آباد

#13مئی2026








Photos from J U I Islamabad's post 09/05/2026

راولپنڈی:

جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی رہنما حضرت مولانا عبد الخالق ہزاروی صاحب اور صاحبزادہ حافظ محمد فاروق نے حویلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل امتیاز گیلانی، کمانڈر ایف سی این اے کی ساسِ محترمہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور، سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سمیت اعلیٰ عسکری و سویلین حکام اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پر حضرت مولانا عبد الخالق ہزاروی صاحب اور صاحبزادہ حافظ محمد فاروق نے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اہلخانہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے اور تمام پسماندگان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲






#تعزیت

05/05/2026

شہادتِ عظیم پر خراجِ عقیدت

استادِ محترم، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریسؒ کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور عظیم سانحہ ہے۔ آپؒ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، علمِ حدیث کی اشاعت اور نسلِ نو کی تربیت میں صرف فرمائی۔ آپؒ کی شہادت اس بات کی دلیل ہے کہ حق کا راستہ ہمیشہ قربانیوں سے روشن رہتا ہے۔

جمعیت علماء اسلام (س) اس اندوہناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور پسماندگان سے دلی تعزیت پیش کرتی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بزدلانہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور علمائے کرام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ہم حکومتِ پاکستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لے اور ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچائے، تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

اللہ تعالیٰ شہیدِ محترم کے درجات بلند فرمائے، ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

صاحبزادہ حافظ محمد فاروق
جمعیت علماء اسلام (س)

#شہادت #تعزیت #انصاف

Photos from J U I Islamabad's post 04/05/2026

مرکز الجمعیت اسلام آباد میں اہم دینی و تنظیمی ملاقات۔

آج مرکز الجمعیت اسلام آباد میں مجلس احرار پاکستان کی مرکزی قیادت اور خانوادۂ امیرِ شریعت کی آمد ایک بابرکت اور خوشگوار لمحہ ثابت ہوئی۔
حضرت مولانا عبد الخالق ہزاروی صاحب سے معزز مہمانوں کی ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ حالات پر تفصیلی اور سنجیدہ گفتگو بھی ہوئی۔

اس موقع پر نوَاسۂ امیرِ شریعت حضرت مولانا سید کفیل شاہ بخاری صاحب (امیر مجلس احرار پاکستان)، نبیرۂ امیرِ شریعت حضرت مولانا سید عطاءالمنان بخاری صاحب اور مولانا تنویر الحسن احرار صاحب کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ مسرت و اعزاز رہی۔ ان معزز شخصیات کی آمد نے مجلس کو رونق بخشی اور دینی و ملی جدوجہد کے حوالے سے حوصلہ افزا ماحول پیدا کیا۔

آخر میں والدِ محترم حضرت مولانا عبد الخالق ہزاروی صاحب کی جانب سے مہمانوں کی پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں باہمی محبت اور اخوت کا خوبصورت اظہار دیکھنے میں آیا۔
اسی دوران چین سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت کے ساتھیوں نے بھی حاضری دی اور ملاقات کا شرف حاصل کیا۔

یہ بابرکت نشست دعا پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں امتِ مسلمہ کی بھلائی، اتحاد اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، اور مہمانوں کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

اس موقع پر موجود معزز شخصیات:
حضرت مولانا ڈاکٹر حنیف صاحب
مفتی محمد صہیب صاحب
مولانا عطاء الحق صاحب
قاری احسان الحق چوہان صاحب
مولانا عبداللہ صاحب
محترم جناب اعجاز صاحب
محترم ارشد گیلانی صاحب
صاحبزادہ حافظ محمد فاروق
حافظ حسن

اللہ تعالیٰ اس ملاقات کو دین و ملت کے لیے مفید بنائے اور ہمیں اخلاص کے ساتھ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

Photos from J U I Islamabad's post 29/04/2026

اکوڑہ خٹک۔

دارالعلوم حقانیہ کی حاضری نہایت روح پرور، علمی اور یادگار ثابت ہوئی۔ حضرت مولانا عبد الخالق ہزاروی صاحب نے اپنے رفقاء کے ہمراہ اس عظیم دینی مرکز میں حاضری دی، جہاں خانوادۂ حقانیہ اور جید اساتذۂ کرام سے ملاقاتوں کا شرف حاصل ہوا۔

اس بابرکت موقع پر شہداء کے مزارات پر حاضری دی گئی، فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شہداء کی قربانیاں ملتِ اسلامیہ کا عظیم سرمایہ ہیں۔

شاہینِ جمعیت حضرت مولانا سید محمد یوسف شاہ صاحب نے نہایت محبت سے استقبال فرمایا اور خصوصی ملاقات ہوئی۔ نائب مہتمم حضرت مولانا راشد الحق صاحب سے بھی ملاقات ہوئی۔ اسی طرح حضرت مولانا اسامہ سمیع صاحب سے ان کے ماموں جان کے انتقال پر تعزیت کی گئی۔

حضرت مولانا عرفان الحق حقانی صاحب، حضرت مولانا سلمان الحق حقانی صاحب سے بھی ملاقات ہوئی اور دعاؤں سے نوازا گیا۔

شیخ الحدیث حضرت مولانا دیر بابا جی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات سفر کا خاص لمحہ رہی۔ حضرت نے شفقت فرمائی، قیمتی وقت دیا، نصیحتیں فرمائیں اور تمام حاضرین کے لیے خصوصی دعا کی۔ ایسے اکابرین کی صحبت دلوں کو زندگی عطا کرتی ہے۔

شیخ الحدیث حضرت مولانا مغفوراللہ صاحب سے بھی ملاقات ہوئی اور دعاؤں سے نوازا گیا۔ جبکہ مولانا شبیر حقانی صاحب نے دارالعلوم حقانیہ کا تفصیلی دورہ کروایا۔

اس نورانی سفر میں والد صاحب کے ہمراہ جناب تنویر صاحب، جناب خرم صاحب، حافظ محمد فاروق، اور جناب شہزاد رفیق صاحب شریک تھے۔

اللہ تعالیٰ دارالعلوم حقانیہ کو تا قیامت علم و عمل کا مرکز بنائے رکھے، اکابرین کے سائے سلامت رکھے، شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے مشن کا سچا سپاہی بنائے۔ آمین۔

صاحبزادہ حافظ محمد فاروق
جمعیت علماء اسلام (س)

#پاکستان

23/04/2026

🕊️ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
جانشینِ شیخ القرآن حضرت مولانا اشرف علی صاحب دامت برکاتہم
اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

حضرت کی وفات نہ صرف اہلِ علم بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔ آپ کی دینی خدمات، اخلاص اور علم کا فیض ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حضرت والد محترم
حضرت مولانا عبد الخالق ہزاروی صاحب دامت برکاتہم
کی جانب سے،
اور ہماری جماعت جمعیت علماء اسلام (س) کی طرف سے
مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

🤲 اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،
ان کی کامل مغفرت فرمائے،
ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے،
اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

صاحبزادہ حافظ محمد فاروق
جمعیت علماء اسلام (س)

Photos from J U I Islamabad's post 13/04/2026

📍 مرکز الجمعیت راولپنڈی

آج جامعہ عثمانیہ راولپنڈی (قائم کردہ حضرت مولانا قاری امین رحمۃ اللہ علیہ) میں دورہ حدیث کی افتتاحی تقریب نہایت روح پرور انداز میں منعقد ہوئی، جس میں راولپنڈی و اسلام آباد کے جید علماء کرام نے بھرپور شرکت فرمائی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم حقانیہ کے استاذِ محترم اور جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی سیکرٹری جنرل، شَاہینِ جمعیت حضرت مولانا سید یوسف شاہ صاحب نے نہایت اہم نکتہ بیان فرمایا کہ:
“اسلام میں ہر چیز کی قضا موجود ہے، مگر وقت کی قضا نہیں۔ جو وقت گزر جائے وہ کبھی واپس نہیں آتا، اس لیے ہمیں اپنے اوقات کو علمِ دین، عبادت اور خدمتِ دین میں صرف کرنا چاہیے۔”
مزید فرمایا کہ دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم حقانیہ کی روایت کے مطابق دورہ حدیث کا آغاز ترمذی شریف سے کیا جاتا ہے، اور آج یہاں بھی اسی بابرکت سلسلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

شیخ الحدیث حضرت مولانا قاضی مشتاق صاحب اور وفاق المدارس پنجاب کے ناظم حضرت مولانا مفتی عبدالرحمن صاحب نے بھی ایمان افروز بیانات فرمائے۔

استاذ القراء حضرت مولانا قاری محمد اخلاق مدنی صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ کی دینی خدمات اور جدوجہد پر روشنی ڈالی۔

شیخ الحدیث حضرت مولانا باقی باللہ صاحب نے درسِ حدیث کا باقاعدہ آغاز فرمایا اور طلبہ کو اخلاص و محنت کی تلقین کی۔

مہتمم جامعہ حضرت مولانا قاری امین الحسنات صاحب نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ عثمانیہ ہمیشہ دینی خدمت اور اشاعتِ علم میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

آخر میں حضرت مولانا عبدالخالق ہزاروی صاحب نے رقت آمیز دعا کروائی۔

📌 تقریب میں شرکت کرنے والی معزز شخصیات:
حضرت مولانا پیر اقبال رضوی صاحب
پیر شیر محمد مغل نقشبندی صاحب
مولانا جمیل درانی صاحب
مولانا سید محمود شاہ صاحب
صاحبزادہ حافظ محمد فاروق
قاری معصب اخلاق صاحب
حافظ محمد حسن
و دیگر علماء و معززین

🤲 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت آغاز کو قبول فرمائے، جامعہ عثمانیہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، اساتذہ و طلبہ کو اخلاص، علمِ نافع اور عملِ صالح کی دولت سے مالا مال فرمائے، اور ہمیں بھی اپنے اوقات کو دین کی خدمت میں صرف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

✍️ صاحبزادہ حافظ محمد فاروق
جمعیت علماء اسلام (س)

11/04/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نہایت افسوس اور رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
شہیدِ ناموسِ رسالت حضرت مولانا سمیع الحق شہیدؒ کے برادرِ نسبتی
اور حضرت مولانا اسامہ سمیع الحق صاحب اور حضرت مولانا حزیمہ سمیع الحق صاحب کے ماموں کا انتقال ہو گیا ہے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز ہفتہ دن 11 بجے سوات میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

صاحبزادہ حافظ محمد فاروق

جمعیت کا ہر فرد اس غم میں برابر کا شریک ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اکابرین کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔





#سوات

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Islamabad
44800