NADRA
Official page of National Database & Registration Authority (NADRA), Pakistan
NADRA is one of the leading System Integrators in the global identification sector and boasts extensive experience in designing, implementing and operating solutions for corporate and public sector clients. NADRA offers its clients a portfolio of customizable solutions for identification, e-governance and secure documents. NADRA has successfully implemented the Multi-Biometric National Identity Ca
08/05/2026
اطلاعِ عام
08/05/2026
پاک آئی ڈی موبائل ایپ آگاہی و رجسٹریشن مہم کے سلسلے میں نادرا کی سرگرمیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔
پنجگور کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، تار آفس، چتکان، پنجگور میں رجسٹریشن مہم کے دوران شہریوں خصوصاً خواتین اور نوجوان طالبات کو قومی شناختی کارڈ کے حصول، ب فارم، اور دیگر نادرا سہولیات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
نادرا ٹیم نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب (یوسی پی) لاہور کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کو نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی خصوصیات کے بارے میں آگاہی اور معاونت فراہم کی۔
خیرپور (سندھ) کی یونین کونسل ہدل شاہ کے دورے کے دوران نادرا کی ٹیم نے شہریوں کو موبائل ایپ کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے شناختی دستاویزات کی پراسیسنگ کی۔
آزاد جموں وکشمیر میں پیس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ سہنسہ، فتح پور، تھکیالہ، مسلم ہینڈز سکول چرھوئی سمیت مظفرآباد، نیلم، کوٹلی اور باغ کے تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشن منعقد کئے گئے جن کے دوران طلبہ اور اساتذہ کو رجسٹریشن کی اہمیت اور اس سلسلے میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ سمیت نادرا کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔
نادرا کو شکایت کن طریقوں سے درج کرائی جا سکتی ہے؟
سوال کا جواب جاننے کے لئے وڈیو ملاحظہ فرمائیں۔
نادرا کی نئی ویب سائٹ کے فیچرز، اس پر دی گئی معلومات کے علاوہ نادرا سنٹر پر سروس نہ ملنے کی صورت میں آپ کے پاس موجود آپشنز اور شناختی دستاویزات کی پراسیسنگ سے متعلق اہم سوالات کے جوابات جاننے کے لئے دیکھیں مکمل پوڈ کاسٹ اس لنک پر:
https://youtu.be/eFVT5QCvUrc
07/05/2026
NADRA Mobile Registration Drive in the UK | Bringing ID Services to Your Doorstep
Crawley and Willesden Green (London), Burnlay and Cheetham Hill (Manchester), Nottingham (Birmingham), Wakefield (Bradford)
May 9 & 10, 2026
Location:
Crawley: https://maps.app.goo.gl/LMCWGFCv5Nbg63zS7
Willesden Green: https://maps.app.goo.gl/ENoFSxT2heJtNfF69
Burnlay: https://maps.app.goo.gl/yFeaedFd4JMf5kMXA?g_st=aw
Cheetham Hill: https://maps.app.goo.gl/K4HyUxCmACWfPj4y8?g_st=aw
Nottingham: https://maps.app.goo.gl/zSxDwFVqkU2CChna8?g_st=aw
Wakefield: https://maps.app.goo.gl/Z1fYiwAUrAXk1MX76
For complaints: https://complaints.nadra.gov.pk
07/05/2026
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی آگاہی اور استعمال کو فروغ دینے کے لئے نادرا کی جانب سے ملک بھر میں معلوماتی سیشنز اور آگاہی سرگرمیاں
صوبہ سندھ میں حیدرآباد کے سندھ پریزنز سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، آرمی سکول سہون اور ٹھٹھہ کے ڈسٹرکٹ بار ہال میں معلوماتی سیشنز منعقد کئے گئے جبکہ سکھر کے ساکی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آگاہی سیشن کے دوران نادرا کی ٹیموں نے شرکاء کو پاک آئی ڈی پر دستیاب مختلف خدمات اور ان کے موثر استعمال پر رہنمائی فراہم کی۔
نادرا کی خصوصی ٹیموں نے پنجاب میں گورنمنٹ ہائی سکول 36 ڈی این بی ہیڈ راجکاں (بہاولپور)، گورنمنٹ کالج چیچہ وطنی (ساہیوال)، گورنمنٹ ڈگری کالج چیچہ وطنی (لیہ)، الفاروق ماڈل سکول خان بیلہ (رحیم یار خان) اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ویمن ترنڈہ محمد پناہ کے دورے کئے اور طلبہ و اساتذہ کو موبائل ایپ سے ملنے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ لیہ کے یو سی آفس منڈی ٹاؤن میں "انکلوسِو رجسٹریشن میلہ" کے ذریعے نواحی علاقوں کے مکینوں کو رجسٹریشن کی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کی گئیں۔
گلگت بلتستان میں ضلع غذر کے ہائی سکول چتورکھنڈ میں بھی معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جبکہ اسلام آباد کے نواحی علاقے روات کے تعلیمی اداروں کے دوروں میں نادرا کی ٹیموں نے طلبہ اور اساتذہ کو پاک آئی ڈی کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے کے طریقہ کار پر رہنمائی فراہم کی اور موبائل ایپ کے فوائد پر روشنی ڈالی۔
07/05/2026
اطلاعِ عام
نادرا رجسٹریشن سنٹر، جھڈو (میرپورخاص)، 7 مئی 2026 بروز جمعرات تا 8 مئی 2026 بروز جمعۃ المبارک توسیع و مرمت کے پیشِ نظر عارضی طور پر بند رہے گا۔
نادرا کی جانب سے اس دوران شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل انتظامات کے تحت مذکورہ سنٹر کے باہر موبائل رجسٹریشن وین تعینات کر دی گئی ہے۔ جن شہریوں کے شناختی کارڈ بن چکے ہیں وہ ڈسٹری بیوشن کاؤنٹرسے وصول کر سکیں گے۔
نادرا رجسٹریشن سنٹر، نزد نیو سبزی منڈی، مین میرپورخاص نوکوٹ روڈ، جھڈو، میرپورخاص
لوکیشن: https://maps.app.goo.gl/6z6LedQxj1kyNaGK9?g_st=aw
نادرا سنٹر سے سروس نہ ملنے پر آپ کیا کر سکتے ہیں؟
سوال کا جواب جاننے کے لئے وڈیو ملاحظہ فرمائیں۔
نادرا کی نئی ویب سائٹ کے فیچرز، اس پر دی گئی معلومات اور شناختی دستاویزات کی پراسیسنگ سے متعلق اہم سوالات کے جوابات جاننے کے لئے دیکھیں مکمل پوڈ کاسٹ اس لنک پر:
https://youtu.be/eFVT5QCvUrc
06/05/2026
وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کے مسائل کا موثر حل، موقع پر
نادرا ریجنل ہیڈ آفس سکھر کے تحت کندھ کوٹ، قمبر شہداد کوٹ، گمبٹ اور جیکب آباد میں 7 مئی 2026 کو منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول
مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لئے نادرا کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کریں:
وٹس ایپ چینل:
https://whatsapp.com/channel/0029VaH7JG2I1rckS9XnTg23
یوٹیوب:
https://youtube.com/?si=jmAbu2dE69L5y1sI
انسٹاگرام:
https://www.instagram.com/nadrapak_official?igsh=aHplc2Z3NmlvNTB2&utm_source=qr
ایکس(ٹویٹر):
https://x.com/nadrapak?s=21
06/05/2026
پاک آئی ڈی موبائل ایپ آگاہی مہم کی سرگرمیاں | نادرا کی جانب سے مختلف مقامات پر معلوماتی سیشنز کا انعقاد
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر میں سیشن کے دوران نادرا کی ٹیم نے پاک آئی ڈی کے ذریعے وکلاء کو ملنے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا جن کی بدولت اب نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ درخواست گزار ایپ کے ذریعے خود اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں اور اپنی مطلوبہ شناختی دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا کی ٹیموں نے لاہور میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج فار ویمن اور گلگت بلتستان میں ضلع گھانچے کے ہائی سکول تھگس اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چلاس دیامیر میں طلبہ اور اساتذہ کو موبائل ایپ کی خصوصیات اور اس کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا۔
کیا آپ شناختی کارڈ کی درخواست پاکستان بھر میں نادرا کے کسی بھی دفتر پر دے سکتے ہیں؟
سوال کا جواب جاننے کے لئے وڈیو ملاحظہ فرمائیں۔
نادرا کی نئی ویب سائٹ کے فیچرز، اس پر دی گئی معلومات کے علاوہ نادرا سنٹر پر سروس نہ ملنے کی صورت میں آپ کے پاس موجود آپشنز اور شناختی دستاویزات کی پراسیسنگ سے متعلق اہم سوالات کے جوابات جاننے کے لئے دیکھیں مکمل پوڈ کاسٹ اس لنک پر:
https://youtu.be/eFVT5QCvUrc
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Islamabad
44000
