03/06/2026
تعزیت و ہمدردی
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (PTIP) خواتین ونگ کی صوبائی صدر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی سومی فلک نیاز صاحبہ کی اسوٹا صوابی آمد۔
انہوں نے پی ٹی آئی پی صوابی کے جنرل سیکرٹری ادریس خان کے گھر جا کر ان کی پھوپھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سومی فلک نیاز نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
02/06/2026
پریس بیان
خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو درسی کتب کی فراہمی کے حوالے سے صورتحال تشویش ناک ہے۔ گزشتہ سال طلبہ کو مکمل کتب فراہم نہیں کی جا سکیں جبکہ اس سال بھی متعدد علاقوں سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ بڑی تعداد میں طلبہ تاحال اپنی تمام درسی کتابوں سے محروم ہیں۔
حکومت کی جانب سے پرانی کتابیں واپس لے کر دوبارہ تقسیم کرنے کی پالیسی اختیار کی گئی ہے، لیکن عملی طور پر اس نظام میں کئی مسائل موجود ہیں۔ بہت سے طلبہ کتابیں مکمل یا قابلِ استعمال حالت میں واپس نہیں کر پاتے، جبکہ بعض مقامات پر کتابوں کی تقسیم اور وصولی کے عمل میں بھی شفافیت کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ نتیجتاً متعدد طلبہ کو نئی تعلیمی سال کے آغاز کے باوجود مطلوبہ کتابیں دستیاب نہیں ہو رہیں۔
حکومت تعلیم پر بھاری اخراجات کے دعوے کرتی ہے، لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ آج بھی ہزاروں طلبہ بنیادی تعلیمی سہولت یعنی درسی کتب سے محروم ہیں۔ اس صورتحال کا براہِ راست اثر بچوں کی تعلیم اور تعلیمی معیار پر پڑتا ہے، جس کا خمیازہ ہمارے مستقبل کو بھگتنا پڑتا ہے۔
مزید افسوسناک امر یہ ہے کہ کئی درسی کتابیں عام مارکیٹ میں بھی دستیاب نہیں ہوتیں، اور جہاں دستیاب ہوں وہاں ان پر "Not For Sale" درج ہوتا ہے، جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کے لیے متبادل انتظام بھی نہیں کر پاتے۔
ہم حکامِ بالا اور متعلقہ تعلیمی اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام طلبہ کو فوری طور پر درسی کتب فراہم کی جائیں۔ اگر حکومت مفت فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکتی تو کم از کم ان کتابوں کو عام مارکیٹ میں دستیاب کیا جائے تاکہ والدین اپنی استطاعت کے مطابق انہیں خرید سکیں۔
بچوں کے مستقبل اور تعلیم کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس حق کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
انجینئر پیرزادہ ثناءاللہ
صدر، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نوشہرہ ریجن۔
26/05/2026
حج مبارک* 🤍
اللہ تمام عازمین حج کو قبول فرمائے اور تمام امت مسلمہ کو امن، رحمت اور لامتناہی خوشیوں سے نوازے 🤲🌙
25/05/2026
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین خواتین ونگ صدر سومی فلک نیاز نے سوات موٹر وے پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔
غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
24/05/2026
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین حواتین ونگ صدر سومی فلک نیاز نے کویٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی دے۔امین