Hafeez Afridi Offical Page

Hafeez Afridi Offical Page

Share

polition

27/02/2026

افغانی فوجی گرفتاری کے بعد رو رہے ہیں کہ ہمارے چھوٹے چھوٹےبچے ہیں ہمیں معاف کرو🤣

26/02/2026

*⚡طالبان وزیر کی ہلاکت*
_امواج نیوز_ کے مطابق، طالبان کے وزیر ندا محمد ندیم پاکستانی فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ اسپین بولدک کے قریب افواج کو متحرک کر رہا تھا۔

26/02/2026

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں نامعلوم افراد کی فائ*رنگ سے شہ*ید ہونے والے پولیس کانسٹیبل سفیر آفریدی اور اُن کے دس سالہ بیٹے طلحہ خان کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی گاؤں لنڈیکوتل میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے ادا کر دی گئی۔
جنازے میں علاقے کے معزز مشران، پولیس افسران سمیت زندگی کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس سے قبل پولیس لائنز شاکس میں بھی دونوں شہ*داء کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں ڈی پی او خیبر، پولیس، پاک فوج اور ایف سی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ سفیر آفریدی اور اُن کے کمسن بیٹے کو گزشتہ رات اُن کے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے فائ*رنگ کرکے شہ*ید کر دیا تھا۔

26/02/2026

بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا۔ دونوں کی لاشیں مروت کنال روڈ سے برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت اہلکار امجد اور حضرت کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں اہلکاروں کو گزشتہ روز عشاء کی نماز کے دوران مسجد سے اغوا کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوکڑی حسن خیل سے اغوا کیے گئے تین بھائیوں میں سے دو کو قتل کیا گیا، جبکہ تیسرا بھائی سعید اختر تاحال اغواکاروں کے قبضے میں ہے۔

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور جلد اہم پیش رفت متوقع ہے۔

علاقہ مکینوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے

Photos from Hafeez Afridi Offical Page's post 25/02/2026

افسوسناک خبر🙏💔🙏
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سلطان خیل سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار سفیر آفریدی شہید ہوگئے جبکہ اسکا چھوٹا بیٹا طلحہ زخمی ہے

28/05/2025

خیبر پختونخوا میں کرپشن کی گنگا
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسر ڈاکٹر اذلان اسلم نے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی ،،، ایکسائز آفیسر ڈاکٹر اذلان اسلم نے بیان میں کہا ہے کہ ادارے کے اندر بے تحاشا کرپشن ، بدعنوانی اور عہدوں پر تعینات غیر قانونی ارباب اختیار کی وجہ سے کام کرنے سے معذرت کرلی،،،ایسے سسٹم میں کام نہیں کرتا جس میں عوام کا تحفظ خطرے میں ہو،ان کا خون بیچا جارہا ہو۔---

سوالات :

کیا حکومت اس الزام کا نوٹس لے گی؟

کیا ان الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں گی؟

کیا ایسے باکردار افسران کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا؟

13/12/2024

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
افسوس ناک ٹریفک حادثہ
کینسرمیں مبتلا بہن کی عیادت کےلئےبلوچستان سے
5 بہنیں کراچی جا رہی تھی کے اچانک وندر کے مقام پرکار اور ڈیمپر
کےدرمیان خوناک تصادم ہوا پانچوں بہنیں جانبق ہوگئی
یہ ہے زندگی کی حقیقت اور جس بہن کو دیکھنے جارہی تھی اسکو شائد انکا دیدار بھی نصیب نا ہو اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے آمین

01/10/2024

ایران کی طرف سے بنی اسرائیل پر پہلا خطرناک حملہ کہی افراد ہلاک ہونے کا اطلاع

01/10/2024

اس امید سے لڑ رہا ہوں جبر کے اندھیروں سے...!!!
طلوع 'جو سحر ہو گی وہ سحر ہماری ہو گی...!!!🖤

17/08/2024

ولی خان بابا نے فرمایا کہ میں جنرل ضیاء کے تعزیت میں شرکت کرنے کے لیے گیا تو وہاں ایک مولوی صاحب مجھے دیکھتے ہی پوچھنے لگے کہ خان صاحب آپ نے ضیاء صاحب کے جنازے میں شرکت کی
میں نے جواب دیا کہ ہاں میں نے شرکت کی اس لیے کہ باچا خان کے جنازے میں ضیاء نے شرکت کی مگر ساتھ ہی میرے منہ سے نکلا کہ پتہ نہیں میں نے جنرل ضیاء کا جنازہ پڑھا یا امریکن سفیر رابن رافیل کا
میری یہ بات مولوی صاحب کو بہت بری لگی کہنے لگے آپ ایک مومن مسلمان کے بارے میں ایسی بات کر رہے وہ تو جنتی تھا
میں نے پوچھا مولوی صاحب ہم نے تو سنا تھا کہ دوزخ اور جنت کے فیصلے کا اختیار تو صرف اللہ کے پاس ہے مگر آپ کا مرتبہ میرے خیال میں خدا سے بھی زیادہ ہے جو اس کو یہاں سے جنت کا سرٹیفکیٹ دے رہے ہو آپ کیسے کہہ سکتے ہو کہ وہ جنتی تھا ۔
مولوی صاحب کہنے لگے کہ اس کے جنازے میں 10 لاکھ لوگوں نے شرکت کی ہے
اس پر میں نے پوچھا کہ مولوی صاحب کیا اگر کسی کے جنازے میں 10 لاکھ لوگ شرکت کرے تو وہ جنتی بن جاتا ہے
تو مولوی صاحب نے جواب دیا ہاں بالکل
جس پر میں نے کہا کہ پھر تو پچھلے سال میں اندرا گاندھی کے جنازے پر گیا تھا وہاں تو 30 لاکھ تھے تو مولوی صاحب کہنے لگے کہ تم اس ہندو کی بات کرتے ہو اس کو آپ کے سامنے نہیں جلایا گیا
میں نے جواب دیا کہ بالکل مگر جنرل ضیاء کو بھی تو میرے سامنے جلایا گیا سی ون تھرٹی جہاز میں 30 ہزار گیلن پٹرول ہوتی ہے اور اس کو آگ لگا کر ان تیس افراد کو اس آگ میں ڈال دیا گیا۔ جس میں سب کچھ مکس ہو گیا اب میں کیسے کہہ دوں کہ میں نے جنرل ضیاء کی نماز جنازہ ادا کی یا امریکن سفیر کی یہ بات سنتے ہی مولوی صاحب بھاگ گیا.

09/08/2024

ناکامی یتیم ہوتی ہے

کامیابی کے سو حصہ دار ہوتے ہیں

👏

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Islamabad