09/10/2026
کیپیٹل ہسپتال، سی ڈی اے اسلام آباد میں بریسٹ کینسر سے آگاہی سمپوزیم اور کلینیکل پیتھالوجیکل کانفرنس (CPC) کا کامیاب انعقاد
آج کیپیٹل ہسپتال، سی ڈی اے اسلام آباد کے شعبۂ جنرل سرجری کے زیرِ اہتمام کلینیکل پیتھالوجیکل کانفرنس (CPC) اور بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے خصوصی سمپوزیم کامیابی سے منعقد کیا گیا۔
اس تقریب میں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے افسران، ڈاکٹرز اور طبی عملے نے بھرپور شرکت کی اور بریسٹ کینسر کے خلاف مشترکہ جدوجہد، آگاہی کے فروغ اور بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر کائنات بھٹی نے سال 2024 تا 2026 کی بریسٹ کلینک آڈٹ رپورٹ پیش کی۔ ڈاکٹر شرمین ظفر نے کیس پریزنٹیشن پیش کی، جبکہ ڈاکٹر آنا جلیل، جنرل سرجن و انچارج بریسٹ کلینک، نے بریسٹ کینسر سے متعلق ایک جامع اور معلوماتی آگاہی پریزنٹیشن دی۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر و سربراہ شعبۂ جنرل سرجری، ڈاکٹر محمد نعیم تاج، نے بریسٹ کینسر سے آگاہی، جلد تشخیص اور بروقت علاج کی اہمیت پر ایک مؤثر اور معلوماتی لیکچر دیا۔
سمپوزیم کا اختتام ایک پُراثر اور خوشگوار کیک کاٹنے کی تقریب پر ہوا، جس میں بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی بہادر خواتین (سروائیورز) نے بھی شرکت کی۔ ان خواتین کی موجودگی اور ہسپتال کی پوری ٹیم کی شرکت نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا اور اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ بروقت تشخیص، آگاہی اور مناسب علاج قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آئیے، مل کر بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی پھیلائیں، جلد تشخیص کو فروغ دیں اور زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔