PSB Employees Union

PSB Employees Union

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PSB Employees Union, Government Organization, Kashmir Highway, near Aabpara, Islamabad.

آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین (CBA) ایک مضبوط اور قانونی طور پر رجسٹرڈ لیبر یونین ہے جو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کے تحت کام کرتی ہے اور نیشنل لیبر فیڈریشن سے وابستہ ہے۔ ہمIRA-2012 کے تحت ملازمین کے حقوق، فلاح اور تحفظ کے لیے سرگرم ہیں

03/03/2026
01/03/2026

تحفظ حقوق علمائے سپریم کونسل پاکستان کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ کی قیادت میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

01/03/2026

اشتیاق احمد، انجمن اساتذہ پاکستان کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کراتے ہیں کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے پلیٹ فارم اور چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ کی قیادت میں ہم ہر مرحلے پر آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آپ کے جائز حقوق کی جدوجہد میں بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

01/03/2026

ہم سب کے ہیرو، سیکرٹری جنرل انجم شہزاد گجر کے بھائی، چیئرمین ہیلتھ الائنس پمز قمر گجر کی جانب سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کی جدوجہد میں ہم پورے جوش و ولولے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ال پاکستان سپورٹس بورڈ اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے IRA 2012 کے تحت آئینی ہڑتال اور معزز عدالت این آئی آر سی کے احکامات کی روشنی میں جاری احتجاجی مظاہرے میں حصہ لے رہا ہے، اور یہ جدوجہد ہر محنت کش کے وقار اور مستقبل کی ضمانت ہے۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے پلیٹ فارم اور چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ کی قیادت میں ہم ہر سطح پر ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور عملی یکجہتی کا عزم ظاہر کرتے ہیں۔
یہ وقت ثابت قدمی، اتحاد اور جوش و جذبے کا ہے — ہم سب مل کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ حقوق کی جنگ رکے گی نہیں، اور فتح یقینی طور پر ہماری ہوگی!

01/03/2026

ممبر اگیگا سی ڈی اے اسلام آباد کی جانب سے، عامر خان پورے عزم اور جوش کے ساتھ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ ال پاکستان سپورٹس بورڈ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے IRA 2012 کے تحت جاری آئینی ہڑتال اور معزز عدالت این آئی آر سی کے احکامات کی روشنی میں جاری احتجاجی مظاہرے میں بھرپور حصہ لے رہا ہے۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ کی قیادت میں سی ڈی اے ایمپلائز یونین اپنے تمام اراکین کے ساتھ ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر سطح پر عملی یکجہتی کا عزم ظاہر کرتی ہے۔
یاد رکھیں، اتحاد اور نظم و ضبط ہماری طاقت ہیں، اور جب محنت کش متحد ہوں تو کوئی طاقت ہمیں اپنے جائز حقوق کے حصول سے روک نہیں سکتی۔
حقوق کی جدوجہد جاری ہے — کامیابی یقینی ہے!

01/03/2026

ریلوے ورکر یونین (سی بی اے) کی قیادت، چیف آرگنائزر سید وسیم علی شاہ کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے بہادر ملازمین کے لیے پرجوش پیغام دیا جاتا ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جب ملازمین اپنے حقوق کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرتے ہیں تو پورے محنت کش طبقے کی طاقت منظر عام پر آتی ہے۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ کی قیادت میں ریلوے ورکر یونین مکمل طور پر آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہر اجلاس، ہر مظاہرہ اور ہر کال پر عملی یکجہتی کا وعدہ ہمارا لازمی فریضہ ہے۔
یاد رکھیں، اتحاد میں طاقت ہے اور جدوجہد میں فتح۔ ہم سب کا پیغام ایک ہے: حقوق کی جنگ جاری ہے، اور کامیابی ہم سب کی ہوگی!

01/03/2026

عاشق خان، پریزیڈنٹ آئیسکو/ڈسکوز کی جانب سے یہ واضح اور پرجوش پیغام دیا کہ جب بھی کسی محنت کش کے حق پر ضرب پڑتی ہے تو بجلی کے کارکن سب سے آگے کھڑے ہوتے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین آج جس جدوجہد میں مصروف ہیں، اسے ہم اپنی ہی آواز سمجھتے ہیں۔
پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز کی جانب سے مطالبات کی فہرست نہیں بلکہ یہ ان کا حق ہے اور سروس کے تحفظ کا سوال ہے۔ اسی لیے All Government Employees Grand Alliance Pakistan کے پلیٹ فارم پر، چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ کی قیادت میں ہم اس تحریک کو قومی سطح کی طاقت میں بدلنے کا عزم رکھتے ہیں۔
آئیسکو/ڈسکوز کے محنت کش ثابت قدمی سے کھڑے ہیں اور رحمان علی باجوہ کی کال پر عملی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔
یہ پیغام واضح ہے: مزدور ایک قوت ہے، اور جب یہ قوت متحد ہو جائے تو فیصلے بدل جاتے ہیں۔

01/03/2026

علاؤالدین صاحب چیئرمین گلگت بلتستان آگیگا، نے واضح کیا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کی جاری جدوجہد صرف ایک ادارے کا معاملہ نہیں بلکہ یہ پورے ملک کے سرکاری ملازمین کے حقوق کی آواز ہے۔
All Government Employees Grand Alliance Pakistan کے کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ کی مدبرانہ قیادت میں ہم اس تحریک کو ایک مشترکہ قومی کاز سمجھتے ہیں۔ گلگت بلتستان اگیگا اس جدوجہد کو تقویت دینے، اخلاقی و تنظیمی حمایت فراہم کرنے اور ہر سطح پر ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کرتی ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ جب ملازمین متحد ہوں تو کوئی طاقت ان کے جائز مطالبات کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ گلگت بلتستان سے لے کر وفاق تک، ہم ایک آواز ہیں — اور یہ آواز حقوق ملنے تک بلند رہے

01/03/2026

آل پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشن اگیگا پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ All Government Employees Grand Alliance Pakistan کے پلیٹ فارم اور چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ کی قیادت میں آپ کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر مرحلے پر آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

01/03/2026

راجہ طاہر محمود، پریزیڈنٹ All Government Employees Grand Alliance Pakistan نے آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کے جائز حقوق کی جدوجہد میں اگیگا پاکستان ہر سطح پر ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مذاکرات و آئینی جدوجہد میں بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

28/02/2026

آج کے اس تاریخی موقع پر، Pakistan Sports Board کے باشعور اور متحد ملازمین اپنے آئینی و قانونی حق کے لیے میدانِ عمل میں موجود ہیں۔ ہمارا احتجاج کوئی ذاتی مفاد نہیں بلکہ انصاف، وقار اور جائز حقوق کی بحالی کی جدوجہد ہے۔
Industrial Relations Act, 2012 ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ ہم اپنے مطالبات کے حصول تک پُرامن اور منظم انداز میں آواز بلند کریں۔ یہ قانون ہمیں اتحاد، اجتماعی سودے بازی اور قانونی احتجاج کا مکمل اختیار دیتا ہے — اور ہم اسی آئینی دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ:
✊ ہمارا احتجاج پُرامن ہے
✊ ہماری جدوجہد قانونی ہے
✊ ہمارا اتحاد ناقابلِ شکست ہے
جب تک ہمارے جائز مطالبات منظور نہیں ہوتے، ہم ثابت قدم رہیں گے۔
نہ دباؤ ہمیں جھکا سکتا ہے، نہ دھمکیاں ہمارے حوصلے پست کر سکتی ہیں۔
ہم انتظامیہ کو باور کراتے ہیں کہ ملازمین کسی بھی ادارے کی اصل طاقت ہوتے ہیں۔ ادارے کی ترقی اور کارکردگی کا دارومدار انہی محنت کشوں پر ہوتا ہے جو دن رات ادارے کی نیک نامی کے لیے کام کرتے ہیں۔
آئیے عہد کریں:
ہم متحد رہیں گے، منظم رہیں گے اور اپنے حقوق کے حصول تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
اتحاد — تنظیم — یقینِ محکم
کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ✊

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Kashmir Highway, Near Aabpara
Islamabad
44000