Ministry Of Railways Government Of Pakistan

Ministry Of Railways Government Of Pakistan

Share

Official Account ✅
Ministry Of Railways Government Of Pakistan 🇵🇰

12/06/2025

پاکستان ریلویز کی کیرج فیکٹری میں جدید اور معیاری کوچز کی تیاری جاری ہے

جدید ٹیکنالوجی سے تیار یہ کوچز اعلیٰ معیار کی ضمانت ہیں!

Photos from Ministry Of Railways Government Of Pakistan's post 12/06/2025

پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز
11 جون، 2025

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس

مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ

جرمن کوچز میں لگانے کیلیے اے سی کے 12 یونٹس آئے ہوئے تھے

انہیں کوچز میں لگانے کی بجائے آپ لوگ چھٹی پر تھے

کوچز کی حالت دیکھیں، آپ نے عید کی چھٹیاں کیسے منا لیں؟

مسافروں کو ہر صورت بہتر سفر کروانا ہو گا، چاہے آپ کو راتوں کو جاگنا پڑے

اگر ٹرینوں کے اے سی بند ہوتے رہے تو آپ کے دفاتر میں نہیں چلیں گے

افسران موقع پر جا کر کوچز کی فٹنس چیک کریں

فیلڈ میں موقع پر جا کر انسپکشن نہ کرنے والے افسران کو ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ

ورکشاپ اپنی کارکردگی بہتر بنائے

69 لوکوموٹیوز سکریپ میں نہیں بیچنے دوں گا، انہیں قابلِ استعمال بنایا جائے

31 دسمبر تک 820 فریٹ ویگنز کی فراہمی کا ٹاسک

کل آمدن کا 70 فیصد مال گاڑیوں سے حاصل کریں گے

Photos from Ministry Of Railways Government Of Pakistan's post 11/06/2025

حکومت پاکستان
وزارت ریلوے۔
مؤرخہ: 09-06-2025.
ملتان۔

*وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ*

وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور متعدد اہم اقدامات کا جائزہ لیا۔

✅ اے سی ویٹنگ ایریا کا افتتاح
وفاقی وزیر نے مسافروں کے لیے اے سی ویٹنگ ایریا کا افتتاح کیا تاکہ انہیں آرام دہ اور بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔

✅ اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ائیر کنڈیشن کمرہ
حنیف عباسی نے اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو بھی ایئر کنڈیشن کمرے فراہم کرنے کی ہدایات دیں تاکہ سفر کو مزید آرام دہ بنایا جا سکے۔

✅ ویسٹ منیجمنٹ کے عملے کو صفائی کی ہدایات
وفاقی وزیر نے ویسٹ منیجمنٹ کے عملے کو معاہدے کے مطابق صفائی کے عمل کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایات دیں تاکہ اسٹیشن پر صفائی کا معیار برقرار رکھا جا سکے۔

✅ ڈی ایس ریلوے ملتان کی جانب سے مسافروں کے لیے اقدامات کی ستائش
حنیف عباسی نے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن کی جانب سے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے کیے گئے اقدامات کی ستائش کی اور ان کی محنت کو سراہا۔

✅ انفارمیشن ڈیسک کی تعریف
وفاقی وزیر نے ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پر قائم انفارمیشن ڈیسک کی بھی تعریف کی، جو مسافروں کو معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

✅ مسافروں کی سہولت کے لیے انتظامات پر اطمینان کا اظہار
حنیف عباسی نے کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان اقدامات سے سفر کو مزید آسان اور خوشگوار بنایا جائے گا۔

#سہولتیں #مسافر #پاکستان

Photos from Ministry Of Railways Government Of Pakistan's post 11/06/2025

حکومت پاکستان
وزارت ریلوے
مورخہ: 10-06-2025.

*وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی میڈیا سے گفتگو، اِہم اعلان۔*

*لاہور سے روس کے لیے 22 جون سے ٹرین سروس کا آغاز ہوگا، وفاقی وزیر ریلوے*

ملتان: (10 جون، 2025): وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سے روس کے لیے بین الاقوامی ٹرین سروس کا آغاز 22 جون سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان ریلوے کے بین الاقوامی رابطوں کو فروغ دینے اور تجارتی مواقع بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کے بعد ریلوے کے مکمل نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریلوے کے ہسپتالوں اور متعدد ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے تاکہ سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ ریلوے نے 31 مئی تک اپنی 77 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی کو مزید وسعت دینے کے لیے گڈز ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ ریلوے اسٹیشنز اور کالونیوں کو ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے تحت صاف ستھرا بنایا جا رہا ہے، جبکہ ریلوے ٹریکس کے اطراف پھلدار درخت اور پودے بھی لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ازبکستان اور قازقستان کو ریلوے کے ذریعے پاکستان سے منسلک کیا جائے۔ تھر کول اور ریکوڈک جیسے منصوبوں کی کامیابی کے لیے ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے۔

مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے اسٹیشنز پر جلد مفت وائی فائی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مسافروں کا اعتماد بحال ہو اور ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ممکن ہو۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ریلوے کے 14 اسکولوں میں اس وقت 5200 بچے زیر تعلیم ہیں، جنہیں آؤٹ سورس کر کے ان اداروں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔ ریلوے کی ترقی کے لیے کئی منصوبے زیر غور ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو بہترین کارکردگی پر فیلڈ مارشل کا درجہ دیا گیا ہے۔ پاکستان ایک مضبوط دفاعی ملک ہے، جس کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جاتا ہے۔ دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا جس کا افواجِ پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

محمد حنیف عباسی نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ پانی ہماری زندگی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

11/06/2025

حکومت پاکستان
وزارت ریلوے۔
11 جون، 2025
لاہور۔

*وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں اِہم اجلاس*

سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ

مجھے بتائیں آپ انسپکشن کس طرح کرتے ہیں؟

گھر بیٹھ کر کاغذی معائنہ ہو گا تو لوگ مرتے رہیں گے

کسی کی غفلت کی وجہ سے کوئی جان گئی تو خود مدعی بنوں گا

خانیوال انکوائری ہو لینے دیں، وہ نتیجہ نکلے گا کہ کوئی دوبارہ غفلت کی جرات نہیں کرے گا

تمام مسافر پُل، ریلوے برِجز کی ایمرجنسی بنیادوں پر فوری انسپکشن کی ہدایت

اے جی ایم انفراسٹرکچر، افسران کی کیپیسٹی بلڈنگ کریں

لاہور اسٹیشن پر 25 جون کو ایسکیلیٹر چلا دیے جائیں گے

155 ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن

11/06/2025

وزارت ریلوے
مؤرخہ: 07-06-2025
اسلام آباد

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی جانب سے قوم کو عید الاضحیٰ کی خوشیوں کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

عید الاضحیٰ کا یہ پرمسرت دن ہمیں قربانی، محبت، اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ محمد حنیف عباسی

اللہ کی رضا کی خاطر کی جانے والی قربانیوں سے ہمارے دلوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوتا ہے، جو ہمیں ایک دوسرے کے قریب لے آتا ہے۔ وزیر ریلوے

پاکستان ریلویز کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف دیا گیا۔ محمد حنیف عباسی

عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فیصد رعایت فراہم کی گئی۔ محمد حنیف عباسی

ہزاروں مسافروں نے اپنے عزیزوں سے ملنے کے لیے اس رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ حنیف عباسی

عید الاضحیٰ کا دن انسانیت کی خدمت، قوم کے اجتماعی مفاد اور بہتر معاشرتی تعلقات کا پیغام دیتا ہے۔

اس عظیم دن پر ہمیں اپنے بہادر فوجیوں کو یاد کرنا چاہیے جنہوں نے وطن کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔

ان کی قربانیاں ہمیں اپنی آزادی اور سلامتی کا احساس دلاتی ہیں۔ وزیر ریلوے

عید الاضحیٰ مسلمانوں کے لیے قربانی کے ذریعے اپنے رب کے قریب پہنچنے کا ایک مقدس موقع ہے۔ محمد حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقعے پے پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور فلاح کے لیے دعا کی۔

09/06/2025

وزارت ریلوے۔
مؤرخہ: 09-06-2025.

اوکاڑہ: وفاقی وزیر ریلوے، محمد حنیف عباسی کی سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے ہمراہ، اوکاڑہ کینٹ آمد۔

حنیف عباسی نے ریلوے ایس ٹی کی شہادت پر انکی رہائش گاہ پر اہل خانہ سےاظہار تعزیت کیا۔

ایس ٹی اکرم سندھو خانیوال اسٹیشن پر مسافر پل کی سلیب گرنے سے شہید ہوگئے تھے۔

وفاقی وزیر ریلوے، حنیف عباسی کا اہل خانہ سے اس افسوسناک حادثے پر گہرے رنج کا اظہار۔

حنیف عباسی نے حادثے کی تحقیقات میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے شہید ایس ٹی اکرم سندھو کے اہل خانہ کو مکمل انصاف فراہم کرنے کا عہد کیا۔

ریلوے کے افسران کی شہادتوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کا پیغام: “ہم اپنے شہید ملازمین کو کبھی نہیں بھولیں گے، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا”۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اوکاڑہ کینٹ ریلوے اسٹیشن کی سہولتوں کا معائنہ کیا، سفر کی آسانی اور حفاظت کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار۔

03/06/2025

حکومت پاکستان
وزارت ریلوے۔
مؤرخہ: 03-06-2025.

*وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے تحت وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان اہم ملاقات۔*

اسلام آباد۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ایک اہم اور تعمیری ملاقات ہوئی جس میں ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم نکات:
• تاریخی ریلوے منصوبے پر تعاون کو حتمی شکل دینے کا اتفاق
• تقریباً 850 کلومیٹر طویل ریلوے کنیکٹیویٹی، جس میں افغانستان میں 647 کلومیٹر نئی لائن کی تعمیر شامل ہے
• وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہِ راست ریلوے کورڈور
• منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کو وسطی ایشیا تک سب سے مختصر اور موثر راستہ میسر ہوگا
• تجارت کے وقت اور لاگت میں نمایاں کمی کی توقع
• سالانہ 15 ملین ٹن سامان کی ترسیل کی صلاحیت
• پاکستان کے بندرگاہوں سے وسطی ایشیا کو براہِ راست رسائی
• افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مثبت اثرات
• ریلوے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع
• مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کا عزم

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور اقتصادی راہداریوں کو فعال بنانے کا اعادہ کیا۔

Photos from Ministry Of Railways Government Of Pakistan's post 03/06/2025

حکومت پاکستان
وزارت ریلوے۔
مؤرخہ: 03-06-2025.

*وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے تحت وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان اہم ملاقات۔*

اسلام آباد۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ایک اہم اور تعمیری ملاقات ہوئی جس میں ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم نکات:
• تاریخی ریلوے منصوبے پر تعاون کو حتمی شکل دینے کا اتفاق
• تقریباً 850 کلومیٹر طویل ریلوے کنیکٹیویٹی، جس میں افغانستان میں 647 کلومیٹر نئی لائن کی تعمیر شامل ہے
• وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہِ راست ریلوے کورڈور
• منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کو وسطی ایشیا تک سب سے مختصر اور موثر راستہ میسر ہوگا
• تجارت کے وقت اور لاگت میں نمایاں کمی کی توقع
• سالانہ 15 ملین ٹن سامان کی ترسیل کی صلاحیت
• پاکستان کے بندرگاہوں سے وسطی ایشیا کو براہِ راست رسائی
• افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مثبت اثرات
• ریلوے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع
• مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کا عزم

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور اقتصادی راہداریوں کو فعال بنانے کا اعادہ کیا۔

Photos from Ministry Of Railways Government Of Pakistan's post 02/06/2025

حکومتِ پاکستان
وزارتِ ریلوے
مورخہ: 31-05-2025

🚆 وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا پاکستان ریلویز کی ترقی کے لیے اہم اجلاس 🚆

اسلامآباد۔ وزیرِ ریلوے جناب محمد حنیف عباسی کی زیرصدارت وزارتِ ریلوے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان ریلویز کے ترقیاتی منصوبوں، سہولیات کی بہتری، اور معیار بلند کرنے کے حوالے سے جامع غور و خوض کیا گیا۔

🔹 تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس نے ترقیاتی کاموں کی رپورٹس پیش کیں۔
🔹 کارکردگی بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کی منظوری دی گئی۔
🔹 جدید ٹیکنالوجی سے ریلوے نظام کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا۔
🔹 ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے اور صفائی و ماحول کی بہتری پر خصوصی توجہ دی گئی۔
🔹 عوام کو بہترین اور موثر خدمات فراہم کرنے کے لیے جلد از جلد ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

وزیرِ ریلوے نے یکجہتی اور تعاون کے جذبے کے ساتھ پاکستان ریلویز کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم دہرایا۔

پاکستان ریلویز کی ترقی اور عوامی خدمت کا یہ سفر مسلسل جاری رہے گا۔

Photos from Ministry Of Railways Government Of Pakistan's post 30/05/2025

حکومت پاکستان
وزارت ریلوے۔
مورخہ 29-05-2025.

️*وزارت ریلوے میں پری بجٹ ڈیجیٹائزیشن میٹنگ کا
کامیاب انعقاد*

اسلامآباد۔
29 مئی 2025 کو وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی کی صدارت میں وزارت ریلوے میں ایک اہم پری بجٹ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستان ریلوے کے نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے۔

اس اجلاس میں 2025 سے 2030 تک کے لیے تفصیلی ڈیجیٹلائزیشن فریم ورک کی منظوری دی گئی، جس میں ای ٹکٹنگ، رابطہ ایپ، عملے کی تربیت، جدید انفراسٹرکچر اور عوامی شفافیت کے کلیدی منصوبوں کے لیے مالی معاونت کی سفارشات شامل ہیں۔

وزیر ریلوے نے اس ڈیجیٹل انقلاب کو پاکستان کی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

#ڈیجیٹائزیشن

Photos from Ministry Of Railways Government Of Pakistan's post 30/05/2025

وزارت ریلوے
مؤرخہ 28-05-2025

🚆 وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا چکلالہ اسٹیشن کا اچانک دورہ۔

✅ اسٹیشن کی صفائی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
✅ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کی کارکردگی پر اطمینان
✅ اسٹیشن ماسٹر کو ہدایت: تزئین و آرائش مزید بہتر بنائیں
✅ اسٹیشن پر ریلوے کی نمایاں چیزوں کے لیے وال آف فیم قائم کیا جائے گا
✅ پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تعاون سے پھلدار پودے لگائے جائیں گے
✅ مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں
✅ ریلوے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے جامع اصلاحات کی جا رہی ہیں
✅ وزیر ریلوے کا عزم: ریلوے اسٹیشنز کو جدید اور سہولت بخش مراکز میں تبدیل کریں گے

#ریلوے #صفائی #ترقی #سہولیات

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00