10/12/2025
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونا عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ چیئرمین پاکستان اسلامک ریپبلکن پارٹی اظہر محمود صاحب نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی کے تمام امیدوار 18 دسمبر تک ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرائیں اور فوری طور پر مرکزی دفتر سے رابطہ کریں۔
پارٹی اپنے منشور کے مطابق اسلام آباد کی ترقی کے لیے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ ذمہ داران و پارٹی کارکنان انتخابی مہم تیز کریں۔
انشاءاللہ، ہم سب مل کر بنائیں گےخوشحال پاکستان۔
25/08/2025
اپڈیٹ پاکستان اسلامک ریپبلکن پارٹی نیشنل پریس کلب اسلام اباد احتجاجی ریلی
زیر قیادت اظہر محمود (چیئرمین پاکستان اسلامک ریپبلک پارٹی)
پاکستان اسلامک ریپبلکن پارٹی کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت جارحیت کے خلاف ریلی
07/05/2025
بھارت کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت
آج بھارت نے ایک بار پھر اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے سویلین شہریوں کو نشانہ بنایا، جو اس کی جارحانہ ذہنیت اور انسانیت دشمن عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہماری بہادر افواج نے دشمن کی اس بزدلی کا دلیری سے جواب دیا اور وطن عزیز کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
میں، بحیثیت سربراہِ پارٹی، پاکستان کی دلیر افواج کو سلام پیش کرتا ہوں اور پوری پاکستانی قوم کی طرف سے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ آج پوری قوم یکجا ہے، متحد ہے، اور دشمن کو واضح پیغام دیتی ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاکستان زندہ باد – افواجِ پاکستان پائندہ باد
01/05/2025
پاکستان اسلامک ریپبلیکن پارٹی۔
01/05/2025
آئیے!
اپنے پانی کے حق کے لیے آواز بلند کریں!
اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں!
قوم ایک ہے، دشمن کو پیغام دیں:
"پانی ہمارا حق ہے — افواج ہمارا فخر ہیں!"
تمام محب وطن پاکستانیوں سول سوسائٹی تاجروں اور نوجوانوں سے ریلی میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ریلی میں شرکت کریں اور قومی اتحاد کا ثبوت دیں۔
01/05/2025
پاکستان اسلامک ریپبلیکن پارٹی۔