09/05/2026
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات، کفایت شعاری پالیسیوں اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری اقدامات کے نتیجے میں ہونے والی نمایاں مالی بچت سے آگاہ کیا، جبکہ وفاقی وزیر خزانہ نے ان اقدامات کو ذمہ دارانہ طرزِ حکمرانی اور مالیاتی نظم و ضبط کی بہترین مثال قرار دیا۔
چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سادگی، شفافیت اور مالی ذمہ داری کے فروغ کے ذریعے جمہوری اداروں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور قومی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا۔
08/05/2026
اگر صرف وزیراعظم بنانا ہوتا تو زرداری صاحب ہمارے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کو کب کا وزیراعظم بناچکے ہوتے ،مگر انہوں نے انکو وزیراعظم نہیں لیڈر بنانا ہے، اور الحمد للہ اب ہمارے چئیرمین صرف پاکستان کے نہیں دنیا کے لیڈر بن گئے ہیں
08/05/2026
9 مئی 2026 "معرکہ حق" (بنیان المرصوص) کی پہلی سالگرہ کے موقع پر،
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ اور پی پی پی سٹی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے،
جس میں ملک کی مسلح افواج کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جائیگا ۔
ریلی شام 6بجے ذوالفقار باغ سے شروع ہوگی جوُمختلف راستوں سے ہوتی ہوئے جناع باغ چوک پر ختم ہوگی
شام 7:30 بجے پی ٹی ایس لاڑکانہ میں
اس "تاریخی فتح" کو ملکی دفاع اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے پر افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے میگا میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے
معرکہ حق کے حوالے سے
قومی ترانے چلائے جائیں گے
اس دن کو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے طور پر منایا جائیگا اور
پاک فضائیہ اور دیگر مسلح دستوں کی جنگی صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کیا جائیگا
پی پی پی ضلع لاڑکانہ پی پی پی سٹی لاڑکانہ کے عہدیداران کارکنان منتخب نمائندوں اور عوام الناس سے گزارش ہے اس فتح کے دن میں اپنے شرکت کو یقینی بنائے
شکریہ
منجانب ایم این اے خورشید احمد جونیجو صدر پی پی پی ضلع لاڑکانہ
اعجاز احمد لغاری
جنرل سیکریٹری پی پی پی ضلع لاڑکانہ چئیرمین ضلع کائونسل لاڑکانہ
جاری کردہ عمران حسن جتوئی
سیکریٹری اطلاعات پی پی پی ضلع لاڑکانہ.
08/05/2026
ہم بلاول بھٹو زرداری (چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی)،
فاطمہ مجید موتانی، {چیئرپرسن فشرمین کوآپرٹیو سوسائٹی } محمد علی ملکانی صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز سندھ، اور جنرل مینیجر، ایاز علی سومرو {فشرمین کوآپرٹیو سوسائٹی} ایم پی اے اور ایم این اے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں فشرمین کمیونٹی کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔
ملک میں ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، جس کی وجہ سے ماہی گیر حضرات اپنی کشتیوں میں ڈیزل بھروانے سے قاصر ہیں اور ان کے گھریلو حالات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ ایسے نازک وقت میں سندھ حکومت اور فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے 515 ملین روپے کے ریلیف پیکیج (فیول سبسڈی) کا اعلان جلد سندھ اسمبلی سے متوقع کیا جا رہا ہے، جو یقیناً اس صنعت کو دوبارہ مستحکم کرنے اور ماہی گیروں کو اپنے گھروں کا چولہا جلانے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر ہم فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے نہ صرف بروقت آواز اٹھائی بلکہ مسلسل جدوجہد کے ذریعے اس اہم مسئلے کو حکام بالا تک پہنچایا۔ ان کی قیادت اور کاوشوں کے بغیر یہ ممکن نہ تھا کہ آج فشرمین کمیونٹی کے لیے اتنا بڑا ریلیف پیکیج زیر غور آتا۔
ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں بھی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی اسی جذبے کے ساتھ اس کمیونٹی کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔